1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اُٹھا کے راکھ سے ذرّہ، ستارہ کر کے دیکھیں گے ٭٭٭٭عائشہ بیگ عاشی

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by عائشہ بیگ عاشی, Mar 26, 2017.

  1. عائشہ بیگ عاشی
    Offline

    عائشہ بیگ عاشی ممبر

    Joined:
    Feb 22, 2015
    Messages:
    21
    Likes Received:
    51
    ملک کا جھنڈا:

    اُٹھا کے راکھ سے ذرّہ، ستارہ کر کے دیکھیں گے
    فلک، دریائے حیرت کا کنارہ کر کے دیکھیں گے

    کسی دن، آگ کے شعلے سے بادل بھی بنائیں گے
    کسی دن، برف گالے کو شرارہ کر کے دیکھیں گے

    کوئی پل، خواب جگنو روک لیں گے اپنی مٹھی میں
    کوئی پل، روشنی کو استعارہ کر کے دیکھیں گے

    کبھی، خاموش لمحوں میں کریں گے گفتگو جذبے
    کبھی، گویا رُتوں میں حرف اشارہ کر کے دیکھیں گے

    تمہارے نام ، کچھ پل کر کے صدیوں کا سکوں پایا
    تمہارے نام، جیون اب تو سارا کر کے دیکھیں گے

    سنو! ہم کر چکے بیعت، جنوں کو کر چکے مرشد
    سنو! کس نے کہا ہم، استخارہ کر کے دیکھیں گے

    ترے احساس، میں ضم ہو گیا احساس عاشی کا
    ترے احساس کو خوشبو کا دھارا کر کے دیکھیں گے
    ~~~~~~~
    عائشہ بیگ عاشی
     
  2. سيد لبيد غزنوي
    Offline

    سيد لبيد غزنوي ممبر

    Joined:
    Apr 19, 2016
    Messages:
    282
    Likes Received:
    79
    ملک کا جھنڈا:
    بہت ہی پیاری غزل ہے بہت سی داد قبول فرمائیں ۔۔۔اللہ آپ کو سلامت رکھے خوش رکھے آمین
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ غزل عاشی جی۔ بہت اعلی
     
  4. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت
     
    ناصر إقبال likes this.
  5. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    Joined:
    Dec 23, 2017
    Messages:
    350
    Likes Received:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت غزل ہے
     

Share This Page