1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پچھلی حکومت کے اچھے اقدامات کو سراہنا چاہیے: مشیر تجارت

Discussion in 'خبریں' started by intelligent086, Nov 17, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پچھلی حکومت کے اچھے اقدامات کو سراہنا چاہیے: مشیر تجارت
    upload_2019-11-17_2-36-56.jpeg
    مشیر تجارت عبدالرزاق داود کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی کاروباری اصلاحاتی رپورٹ میں پاکستان کی بہتری پچھلی حکومت کی پالیسیز کو جاری رکھنے سے ممکن ہوسکی۔
    کراچی میں اسلامک چیمبر آف کامرس کی تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے جو اچھے اقدامات کیے ان کو سراہنا چاہیے، جن بحلی کے منصوبے اور کاروباری اصلاحات شامل ہیں ۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ سندھ کی صنعتوں کے لیے گیس اور بجلی سے زیادہ، پانی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہے۔ سندھ حکومت کو صنعتوں کے لیے پانی کے نرخوں میں اضافہ نہیں کرنا چاہیئے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اسلامک ممالک کو باہمی تجارت کو بڑھانا چاہیئے۔۔۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں بہت سازگار ماحول ہے۔​
     

Share This Page