1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان نے انگلینڈ کو ہرا کر ہاکی ٹیسٹ سیریز جیت لی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏3 جولائی 2009۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان نے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو ہرا کر ہاکی ٹیسٹ سیریز جیت لی


    لندن. .جنگ سپورٹس . .. .. .پاکستان نے انگلینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر تین ٹیسٹ پر مشتمل ہاکی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔اسٹین فورڈ میں پاکستان نے ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں برطانیہ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ میچ کے پہلے ہاف کے13 ویں منٹ میں پاکستان کی طرف سے وقاص شریف نے پہلا گول کیا جبکہ محمد عمران نے25 ویں منٹ میں گول کر کے برتری دو صفر کر دی ۔ دوسرے ہاف میں پاکستان کی میچ پر گرفت مضبوط نہیں رہی۔ دوسرے ہاف کے55ویں منٹ میں حفیظ خان نے پاکستان کی طرف سے تیسرا گول کیا لیکن کھیل ختم ہونے سے13 منٹ پہلے برطانیہ دو گول کر کے پاکستان کی برتری کو ایک گول تک محدود کر دیا جو کھیل ختم ہو نے تک برقرار رہی۔پاکستان کی ہاکی ٹیم تین ٹیسٹ کی سیریز کے لیے ان دنوں برطانیہ کے دورے پر ہے جہاں پہلے دونوں میچ جیت کر قومی ٹیم نے سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

    جنگ نیوز ۔ http://search.jang.com.pk/update_details.asp?nid=64887
     
  2. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    اللہ تعالی پاکستان کو ہر جگہ کامیابی دے۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں