1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مریخ کا روبوٹ مزید خود کار

Discussion in 'جنرل سائنس' started by شہزادی, Jun 9, 2006.

  1. شہزادی
    Offline

    شہزادی ممبر

    Joined:
    May 26, 2006
    Messages:
    155
    Likes Received:
    1
    امریکی خلائی ادارہ ناسا مریخ کے گرد بھیجے جانے والے مصنوعی سیارے کو ایسا سافٹ ویئر اپ گریڈ فراہم کرے گا جس کے تحت یہ روبوٹ مریخ پر موجود دھول اور بادلوں کے بارے میں زیادہ موثر معلومات زمین تک پہنچاسکے گا۔
    یہ نیا سافٹ ویئر مریخ کے بادلوں اور فضائی ذرات کی تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔ اس طرح سیارے کے بارے میں صرف وہ معلومات زمین پر بھیجی جاسکیں گی جو سب سے زیادہ اہم ہوں گی جس سے سائنسی مشن مزید فعال ثابت ہوسکے گا۔

    سادہ الفاظ میں یہ کہنا مناسب ہوگا کہ مریخ پر موجود روبوٹ زیادہ سے زیادہ ڈیٹا اکٹھا کرے گا اور پھر اس معلومات کا خود تجزیہ کرے گا۔ تجزیے کے بعد ہی اہم ترین معلومات زمین پر بھیجی جائیں گی۔ اگر یہ تجزیاتی کام زمین پر موجود سائنسدانوں کو کرنا پڑے تو اس پر زیادہ وقت اور پیسہ صرف ہوگا۔

    ناسا کا کہنا ہے کہ روبوٹ کے ذریعے ’فیصلہ لینے‘ کا اقدام خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم قدم ہے اور یہ مستقبل میں بہت مفید ثابت ہوگا۔

    فی الوقت ’روور‘ نامی یہ مشینیں مریخ کے بادلوں اور دھول کے جائزے پر مامور ہیں۔ روور کا سافٹ ویئر اپ گریڈ اگلے ماہ متوقع ہے۔

    مریخ کے مدار میں گردش کرنے والا ناسا کا یہ مصنوعی سیارہ 2001 سے مریخ کے اردگرد گھوم رہا ہے۔

    سافٹ ویئر اپ گریڈ روبوٹ کو اس قابل بنادے گا کہ وہ سیارے کی سطح پر ہونے والی اچانک تبدیلیوں کو نوٹ کرکے زمین تک پہنچاسکےمثلاً درجہ حرارت میں کمی یا بیشی، دھول کے طوفان اور اچانک بادل بننے کا عمل۔

    کئی مواقعوں پر روبوٹ زمین سے ہدایات لیئے بغیر ہی اپنے فیصلے سے سیارے کی تصاویر لے گا۔

    سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طرح ان واقعات پر تحقیق ممکن ہوجائے گی جن کا تجزیہ بصورت دیگر ممکن نہیں تھا۔

    http://www.bbc.co.uk/urdu/science/story ... t_na.shtml
     
  2. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    859
    Likes Received:
    8
    لگتا ہے فلکیات آپ کا پسندیدہ مضمون ہے
     

Share This Page