1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لبوں پہ نعت نبیﷺ اس طرح سے جانا ہے ۔۔ محمد جسیم الدین نوری گڑھوا

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by محمد رضوان, Jul 30, 2019.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    لبوں پہ نعت نبیﷺ اس طرح سے جانا ہے
    یہ دیکھ کہدے زمانہ کہ یہ دیوانہ ہے

    خدا ہے دیتا نبیﷺ کو وہ بانٹتے سب کو
    اسی نے ہاتھ میں ان کے دیا خزانہ ہے

    بسا کے دنیا سے دل میں گیا جو عشق رسولﷺ
    یقیں ہے اس کے لئے خلد میں ٹھکانا ہے

    خدا نے ان کے ہی صدقے دیا ہے جب سب کچھ
    نبیﷺ کے نام پہ پھر تو ہمیں لٹا نا ہے

    نہ روکو جانے دو کربل سبھی سے بولے امام
    وہاں پہ نانا کے دیں کو مجھے بچانا ہے

    نزع کے وقت اور محشر میں ہوگی آسانی
    کہیں جو پیارے نبیﷺ یہ میرا دیوانہ ہے

    وہ جاں نثار صحابہ تھے نوری یہ کہتے
    قسم خدا کی یہ جینے کا ایک بہانہ ہے
    ---
    محمد جسیم الدین نوری گڑھوا
    98 واں ہفتہ وار فی البدیہہ طرحی مشاعرہ 29 تا 30 جولائی
    پیشکش فیس بک ٹائمز انٹرنیشنل
     
  2. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بسا کے دنیا سے دل میں گیا جو عشق رسولﷺ
    یقیں ہے اس کے لئے خلد میں ٹھکانا ہے
     
  3. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    Joined:
    Jun 20, 2018
    Messages:
    1,738
    Likes Received:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
  4. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page