1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

فضل الرحمان کا پلان بی: شاہراہیں تیسرے روز بھی بند، ٹریفک کی روانی متاثر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    فضل الرحمان کا پلان بی: شاہراہیں تیسرے روز بھی بند، ٹریفک کی روانی متاثر
    upload_2019-11-17_2-29-0.jpeg
    جمعیت علمائے اسلام کا پلان بی جاری ہے، نوشہرہ، بنوں سمیت ملک کے کئی شہروں میں شاہراہیں تیسرے روز بھی بند ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
    جمعیت علمائے اسلام کے کارکن نوشہرہ، حکیم آباد میں جی ٹی روڈ پر آج بھی براجمان ہیں۔ دھرنے کے باعث جی ٹی روڈ دونوں اطراف سے بند ہے، سڑک کی بندش سے ٹریفک کو متبادل روٹ پر منتقل کیا گیا، ملاکنڈ میں بھی پلان بی کے تحت دھرنا جاری ہے، بارش کے باعث مظاہرین کے خیمے گر گئے۔

    بنوں میں انڈس ہائی وے پر بھی دھرنا کا تیسرا روز ہے، شہری متبادل راستے استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ کندھ کوٹ میں بھی نیشنل ہائی وے پر کارکنوں نے دھرنا دیا ہوا ہے، ٹریفک معطل ہے، گھوٹکی میں بھی مظاہرین کی بڑی تعداد موجود ہے۔

    ژوب سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں جے یوآئی ف کے کارکنوں کا دھرنا جاری ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں