1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سی ٹی آئیز سے تنخواہیں واپس مانگ لیں

Discussion in 'خبریں' started by زنیرہ عقیل, Jun 25, 2020.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جہلم میں حکومت پنجاب نے گزشتہ سال پنجاب کے مختلف کالجوں میں یکم اکتوبر 2019 سے 30 اپریل 2020 تک سات ماہ کے لیے ساڑھے چار ہزار سی ٹی آئی بھرتی کیے انہوں نے 14 اپریل تک اپنی خدمات سر انجام دیں کرونا کی وبا کے باعث تعلیمی عمل معطل ہوگیا تو دیگر ملازمین کی طرح یہ عارضی اساتذہ بھی گھروں میں بیٹھ گئے۔ پرنسپل حضراتِ نے 30 اپریل تک کی تنخواہیں اور تدریسی تجربے کے سرٹیفکیٹ ان کے حوالےکر دئیے دیگر ملازمین بھی گھر بیٹھے ماہانہ تنخواہیں وصول کر رہے ہیں شاہ سے زیادہ شاہ پرست حکام کو خیال آیا کہ عارضی ملازمین کو پریشان کیا جاسکتا تھا جو رہ گیا لہذا اکاؤنٹنٹ جنرل کے ایما پر ضلعی اکاؤنٹ آفس نے پرنسپل حضرات کو خطوط لکھے کہ آپ نے جن عارضی اساتذہ کو تنخواہیں دلوائی ہیں ان سے ڈیڑھ ماہ کے برابر رقم لے کر سرکاری خزانے میں جمع کروائیں ایک طرف تو حکام کرونا سے متاثر ہونے والے دہاڑی داروں اور چھوٹے کاروباری حضرات کی مالی اعانت کر رہی ہے اور دوسری جانب ان بے روزگار نوجوانوں سے وصول شدہ رقوم واپس طلب کر رہی ہے یہ دوہری پالیسی ناقابل فہم ہے۔[​IMG]
     

Share This Page