1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوچنا چاہئے کون سی طاقتیں ہیں جو ہمارا اتحاد پارہ پارہ کرنا چاہتی ہیں۔ صدر و وزیر اعظم

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏15 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد/ لاہور/ گجرات (رپورٹنگ ٹیم+ نامہ نگار) صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے احسن طریقہ یہی ہے آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی کوشش کرتے رہیں گے۔ یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغامات میں انہوں کہا ہے کہ آج ملک میں حق و باطل کے درمیان جاری کشمکش کے پیش نظر ہمیں امام حسینؓ کی حق گوئی سے رہنمائی اور تقویت حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کرنے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ وقائع نگار خصوصی کے مطابق اپنے پیغام میں صدر ممنون حسین نے کہا یومِ عاشور ہمیں شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے حق کی سربلندی اور دین محمدیﷺ کی بقاء کیلئے میدان کربلا میں پیش کیں۔ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سب سے احسن طریقہ یہی ہے آج ہم یہ عہد کریں ہم اپنی زندگیوں کو ان کی تعلیمات کی روشنی میں حقیقی طور پر ڈھالنے کی حتی المقدور کوشش کرتے رہیں گے۔ وطن عزیز پاکستان ان ہی اعلیٰ و ارفع مقاصد کی تکمیل کے لئے حاصل کیا گیا تھا جن کی خاطر خاندان رسالتﷺ نے بارگاہ حق میں قربانی پیش کی تھی آج کے دن ہمیں یہ سوچنا چاہئے وہ کون سی طاقتیں ہیں جو اسلامی جمہوریہ کو اندرونی اور بیرونی خطرات میں مبتلا کررہی ہیں اور وہ کون سے عناصر ہیں جو اپنے خودغرضانہ مفادات کیلئے ملت پاکستان کے اتحاد و اتفاق کو پارہ پارہ کردینا چاہتے ہیں۔ آج ہمیں وطن عزیز کے حالات کو دیکھتے ہوئے متحد و منظم ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے تاکہ دشمنان ملک و ملت اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ شہدائے کربلا کا دن مناتے ہوئے آئیے یہ عہد کریں ہم وطن عزیز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ وزیراعظم نواز شریف نے یومِ عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا یوم عاشورہ پر کربلا کے میدان میں جو روح فرسا واقعہ رونما ہوا وہ تاریخ عالم میں اپنی مثال آپ ہے۔ آج وطن عزیز میں حق و باطل کے درمیان جاری کشمکش کے پیش نظر ہمیں امام حسینؓ کی حق گوئی سے رہنمائی اور تقویت حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسلام کے حقیقی تصور اور روح کو مسخ کرنے والی باطل قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ آج دہشتگرد جو معصوم شہریوں کو بربریت کا نشانہ بنارہے ہیں اور اسلام جیسے امن پسند مذہب کو بدنام کررہے ہیں، شاید جانتے نہیں جس قوم میں حضرت امام حسینؓ کے جان نثار اور عقیدت مند موجود ہیں ان کے حوصلے پست کرنا آسان نہیں۔ انشاء اللہ قوم اپنے جذبہ ایمانی اور نظم وضبط کی بدولت ان باطل قوتوں کو شکست فاش سے دوچار کریگی۔ خصوصی رپورٹر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے واقعہ کربلا نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓاور انکے جانثار ساتھیوں کی ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو انہوں نے حق و سچ کا علم بلند کرنے کے لئے دیں۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا حضرت امام حسینؓ اوران کے جاں نثار ساتھیوں نے میدان کربلا میں باطل کے سامنے ڈٹ کر جرات اور بہادری کی لازوال داستان رقم کی۔ اسلام کی ان سنہری تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان تاریخ کے کٹھن اور نازک دور سے گزر رہا ہے۔ دہشت گردی کی آگ نے ملک کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ان حالات میں فلسفہ حسینؓ پر عمل پیرا ہونے کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دشمن ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتا ہے ہمیں باہمی اتحاد اور ہم آہنگی کے ذریعے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا اپنے تمام اختلافات بھلا کر پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے جب بھی صبر و ایثار ، تسلیم و رضا اور باطل کے سامنے کلمہ حق بلند کرنے کا ذکر آئے گا تو گنبد تاریخ انسانی میں حضرت امام حسینؑ اور شہیدان ِکربلا کی بے مثال جرأت، بہادری اور لازوال قربانیوں کی گونج سنائی دے گی۔ اپنے پیغام میں گورنر نے کہا واقعۂ کربلا تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ تاریخ انسانی کا وہ درخشندہ باب ہے جسے حضرت امام حسینؓ اور اُن کے ساتھیوں نے بے مثل عزم اور لافانی شہادتوں سے رقم کیا۔ ثناء نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے پیغام میں کہا ہے عاشورہ محرم ہمیں سچائی، مذہب پر سختی سے کاربند رہنے اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے۔ این این آئی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے ہمیں مذہبی اتحاد کو نقصان پہنچانے والوں سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا یومِ عاشور پر حضرت امام حسینؓ، ان کے قریبی رشتے داروں اور ساتھیوں کی جھوٹ، ظلم اور مطلق العنانی کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہو کر ہمیں یہ سبق دیا ہم بھی ہر قسم کے ظلم کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے حضرت امام حسینؓ اور اہل بیت کی عظیم قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں باطل قوتوں کے خلاف اعلیٰ قدروں اور حق کیلئے جدوجہد جاری رکھنی چاہئے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اپنے پیغام میں کہا ہے عوام محرم الحرا م کے موقع پر امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لئے صبر و برداشت اور باہمی احترام کی فضا کو فروغ دے کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں۔ گجرات سے نامہ نگار کے مطابق ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی نے کہا ہے کہ نبی آخر الزماںﷺ کے خانوادے نے نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کی قیادت میں ہمیں اتحاد، یگانگت اور استقلال و ثابت قدمی کا جو درس دیا تھا پاکستان کی سلامتی اور یکجہتی کے تحفظ کیلئے آج ہر پاکستانی کو اسی جذبہ کا عملی طور پر مظاہرہ کرنا ہو گا۔ اپنے پیغامات میں انہوں نے کہا حضرت امام حسینؓ اور اہل بیتؓ سے محبت و عقیدت کا اہم ترین تقاضا یہ ہے ہم اپنی صفوں میں نظم و ضبط قائم کریں، رواداری و ایثار کا مظاہرہ کریں اور امن برقرار رکھیں۔ ثناء نیوز کے مطابق سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلیٰ قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے استعماری قوتوں کے ہاتھوں پوری دنیا کربلا کا منظر پیش کر رہی ہے۔ کامیابی و کامرانی کیلئے جذبہ حسینیت عام کرنا ہو گا۔ امام حسینؓ نے دشت نینوا میں وہ قربانی پیش کی جس کے سبب تاقیامت دین مصطفویؐ جاوداں ہو گیا۔ خصوصی نامہ نگار کے مطابق امیر جماعت اسلامی سید منورحسن نے عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے حضرت امام حسین ؓ نے اپنی اور اپنے خاندان کے 72 افراد کی جانوں کا نذرانہ دیکر قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے نام یہ پیغام چھوڑا ہے ظلم و جبر کی حکومت کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے تمھیں اپنی جانوں کی بازی لگانا پڑے تو دریغ نہ کرنا، حقیقی بندہ مومن قرآن و سنت کی حکمرانی کے قیام کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دے سکتا ہے لیکن خداکے باغیوں کی حکومت کو کسی صور ت برداشت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا آج پوری دنیا کا کفر اسلام کے خلاف متحد ہوکر امت پر چڑھ دوڑا ہے، ہر جگہ مسلمانوں کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جارہا ہے اور حضورﷺ کی وہ حدیث حرف بہ حرف پوری ہوگئی ہے کہ ایک وقت آئے گا جب پوری دنیا کے کافر مسلمانوں پر اس طرح چڑھ دوڑیں گے جس طرح بھوکا دسترخوان کی طرف دوڑتا ہے، انہوں نے کہا آج دنیا میں ایک ارب 65کروڑ مسلمان ہیں لیکن بزدل اور ملی غیرت سے محروم حکمرانوں کی وجہ سے ہر جگہ محکومی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ اپنا نیو ورلڈآرڈر دنیا پر مسلط کرنے کیلئے ظلم وجبر، دہشت گردی، قتل و غارت گری، بربریت اور حیوانیت کی نئی داستان رقم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے نیو ورلڈ آرڈر کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اسلام کو سمجھتا ہے اسی لئے وہ دنیا بھر میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے، عراق، افغانستان اور پاکستان میں لاکھوں مسلمانوں کو تہ تیغ کرچکا ہے، سینکڑوں ہنستی بستی انسانی بستیوں کو ہزاروں ٹن بارود کی بارش کرکے ان کے مکینوں سمیت مٹی کے ڈھیروں میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے لیکن اس کے حکمران دشمن کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ امت مسلمہ اپنے وجود کو برقرار رکھنا چاہتی ہے تو اسے ہر جگہ متحد ہوکر اللہ کے باغی حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ ملت پاکستان کو اپنے فروعی اور مسلکی اختلافات کو بھلا کر اپنے اندر باہمی اخوت و محبت اور یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا اورمتحد ہوکر اسلام کی نشاۃ ثانیہ کے لئے جدوجہد کرنا ہوگی۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اپنے پیغام میں کہا ہے قوم آج یزیدی نظام کے خلاف اٹھنے کا عہد کرے، اس سے ملکی استحکام اور خوشحالی دونوں نصیب ہوں گی۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-11-15/page-1/detail-3
     

اس صفحے کو مشتہر کریں