1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

درود شریف عظمت وفضیلت

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از شہباز حسین رضوی, ‏24 مئی 2013۔

  1. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:

    دنیا میں لوگ اپنے بڑے کی تعظیم کرتے ہیں حتیٰ کہ فوج بھی اپنے سردار کو سلامی دیتی ہے۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تو باعثِ تخلیق کون و مکان، ہادی انس و جان،شافع کل عالم و عالمیان ہیں۔ آپ کے احسان تلے ساری دنیا ہے اور خصوصاً اہل ایمان پر تو ہمیشہ آپ کے احسانات کی بارش ہوتی رہتی ہے ۔ ہر وقت امت ہی کی فکر ہے اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ سے امت کی بخشش کے لئے دعائیں فرماتے ہیں۔ یہاں تک کہ ولادت سے لے کر شبِ معراج پھر تا وصال اور ہمیشہ، میدانِ حشر ہوکہ میزان و صراط؛ امت ہی کی فکر ہے ۔ تو ایسے محسن اعظم جن کے احسانات کا احاطہ و شمار ناممکن ہے تو پھر ہم امتیوں سے کیا اتنا بھی نہیں ہوسکتا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکرِ خیر میں رطبُ اللسان رہیں اور آپ کی عظمتوں کا چرچا کریں
    اللہ سبحانہ و تعالیٰ بذات خود حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت کے ساتھ آپ پر صلاۃ و سلام نازل فرماتا ہے اور فرشتے بھی ہمیشہ آپ پر درود و سلام پڑھتے ہیں ۔ اسی لئے اہل ایمان کو صلاۃ کے ساتھ کثرتِ سلام کا تاکیدی حکم دیا گیا ہے ، ارشاد الہی ہے:
    ’’اِنَّ اللّٰہَ وَمَلٰٓئِکَتَہ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ ٰٓیاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا‘‘۔سورۃ الاحزاب :56

    درود و سلام ہی حضور سے تقرب کا عظیم ترین ذریعہ ہے ؛ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:قیامت کے روز میرے سب سے زیادہ نزدیک وہ ہوں گے جو بکثرت مجھ پر صلاۃ و سلام پیش کرتے ہیں۔ جامع ترمذی شریف، ج:1،ص:110
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور مناپہلوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    صلی اللہ تعالیٰ علیٰ محمد
    صلی اللہ علیہ والہ وبارک وسلم
     
    شہباز حسین رضوی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    پاکستانی55 اور شہباز حسین رضوی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں