1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

حسرت موہانی رعنائی میں حصہ ہے جو قبرص کی پری کا

Discussion in 'اردو شاعری' started by سید شہزاد ناصر, Apr 30, 2018.

  1. سید شہزاد ناصر
    Offline

    سید شہزاد ناصر ناظم Staff Member

    Joined:
    May 24, 2015
    Messages:
    1,459
    Likes Received:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    رعنائی میں حصہ ہے جو قبرص کی پری کا
    نظّارہ ہے مسحور اسی جلوہ گری کا

    رفتارِ قیامت یونہی کیا کم تھی پھر اس پر
    اک طُرّہ ہے فتنہ تری نازک کمری کا

    پوشاک میں کیا کیا شجری نقش ہیں دلکش
    باعث نہ یہی شوق کی ہوں جامہ دری کا

    لاریب کہ اس حسنِ ستم گار کی سرخی
    موجب ہے مرے زہد کی عصیاں نظری کا

    باوصفِ تلاش اُن کی خبر کچھ بھی نہ پا کر
    کیا کہیے جو ہے حال مری بے خبری کا

    جب سے یہ سنا ہے کہ وہ ساکن ہیں یہیں کے
    عالم ہے عجب شوق کی آشفتہ سری کا

    ساتھ اُن کے جو ہم آئے تھے بیروت سے حسرت
    یہ روگ نتیجہ ہے اُسی ہم سفری کا

    حسرت موہانی​
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلی شاہ جی بہت شکریہ
     

Share This Page