1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تحقیق کیا ہے؟ اس کی اقسام

Discussion in 'فروغِ علم و فن' started by زنیرہ عقیل, Dec 10, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    انسان نے اس دنیا میں آتے ہی نئی سے نئی تخلیق سے یہ بات ثابت کی ہے کہ انسان ازل سے ہی کھوج اور پرکھ کا خواہاں رہا ہے۔ انسان کی یہ تحقیقی صلاحیت ہی اس کو اشرف المخلوقات کا درجہ دیتی ہے۔یہ تحقیق کی صلاحیت ہی ہے جس نے آدم کو آگ پیدا کرنے سے لے کر گول پہیے کی سواری بنانے تک کا درس دیا۔

    تحقیق کیا ہے؟
    تحقیق عربی زبان کا لفظ ہے جس کا مادہ یعنی اصل (ح ق ق) ہے۔ اس کا تعلق بابِ تفعیل سے ہے اور اس کے لغوی معنی کھوج، پرکھ، تفتیش وغیرہ کے ہیں۔ اس کو انگریزی میں ریسرچ کہا جاتا ہے۔جس کے معنی توجہ سے تلاش کرنا اوردوبارہ تلاش کرنا کے ہیں۔ رابرٹ راس کے مطابق یہ فرانسیسی لفظ ریسرچر سے نکلا ہے۔ جس کے معنی پیچھے جا کر تلاش کرنا کے ہیں۔ہندی میں تحقیق کو انوسندھان کہتے ہیں جس کا مادہ دھابے ہے اور اس کے معنی برقرار رکھنا کے ہیں۔اور انوسندھا کے معنی ٹوٹے بکھرے دھاگے جوڑ کر رکھنے کے بھی ہیں۔مگر تحقیق ایک ایسا امر ہے جو انسان پر ہمیشہ غالب رہتا ہے اور کبھی بھی ختم نہیں ہوتا۔ اس اصطلاح کا تعلق زندگی کے ہر شعبہ سے ہے۔ زندگی کے ہر میدان میں اس کے بغیر کام ممکن نہیں۔اس کی بے شمار اقسام درج ذیل ہیں؛

    ا۔تجزیاتی تحقیق؛
    سائنسی علام کی تحقیق تجزیاتی تحقیق کہلاتی ہے۔ اس میں سائنسی علام کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔

    ب۔اطلاقی تحقیق؛
    یہ تحقیق ڈاکٹری، باغبانی اور زراعت کے شعبہ جات سے متعلق ہے۔

    ج۔شماریاتی تحقیق؛
    یہ تحقیق مواد کی زیادہ مقدار پر مبنیٰ ہے۔

    د۔ادبی تحقیق؛
    ادبی تحقیق ادب سے متعلق ہے اس میں ادبی اشیاء پر تحقیق کی جاتی ہے۔

    ہ۔سندی تحقیق؛
    یہ ایسی تحقیق ہے جو کسی ادارے کی زیرِ نگرانی کی جائے۔

    و۔غیر سندی تحقیق؛
    اس طرز کی تحقیق میں محقیق کسی ادارے کی نگرانی کے بغیر کام کرتا ہے۔

    ز۔تقابلی تحقیق؛
    اس تحقیق میں کوئی سی بھی دو مختلف قسم کی اشیاء کے درمیان تقابل کیا جاتا ہے۔

    ک۔نفسیاتی تحقیق؛
    اس سے مراد کتابوں کے مصنفین کے رجحانات اور انکی نفسیات کا مطالعہ کرنا ہے۔

    ل۔تہذیبی تحقیق؛
    اس میں کسی بھی معاشرے کی تہذیب کو ملحوظِ خاطر رکھا جاتا ہے اور پھر تحقیق کی جاتی ہے۔

    م۔تاریخی تحقیق؛
    اس میں تاریخی کتب اور تاریخی اصنافِ ادب کے متعلق بحث کی جاتی ہے۔

    ن۔علومِ بلاغت و شعری تحقیق؛
    اس میں سعری اصطلاحات پر تحقیق کی جاتی ہے اور شعری اوزان کو موضوعِ بحث بنایا جاتا ہے۔

    س۔لسانی تحقیق؛
    اس قسم کی تحقیق میں زبان پر تحقیق کی جاتی ہے۔

    ع۔بین العلومی تحقیق؛
    اس میں اردو ادب کا دوسرے علوم کے ساتھ تقابل بھی کیا جاتا ہے اور پھر اس پر تحقیق بھی کی جاتی ہے۔

    ف۔سوانحی و تاریخی تحقیق؛
    اس میں کسی ادیب یا صنف کے اہم تخلیق کاروں کے متعلق مکمل تحقیق کی جاتی ہے۔

    ص۔تنقیدی تحقیق؛
    اس میں پہلے سے موجود پرانے اور موجود حقائق کی نئے سرے سے تشریح و توضیع کی جاتی ہے۔
     
  2. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    تحقیق کے باب میں یہ ایک کارآمد تحقیقی شذرہ ہے۔اگر آپ کی اپنی تحریر ہے تو ماشاء اللہ ، اخذکردہ ہے تو براہِ کرم مآخذکا پتادیجیے تاکہ اِس موضوع پر مزید مطالعہ کیا جاسکے۔
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  3. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    https://explainry.com
     
  4. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ زنیرہ شکریہ!
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اردو سیکھنے کی خاطر انٹر نیٹ پر گھومتے جو کچھ بھی حاصل کرتی ہوں
    لڑی بنا کر شئیر کر دیتی ہوں تاکہ سب ہی استفادہ حاصل کریں
     

Share This Page