1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

برابر نہیں ≠ برابر نہیں

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏14 نومبر 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    برابر نہیں ≠ برابر نہیں

    قُل لَّا يَسْتَوِي الْخَبِيثُ وَالطَّيِّبُ وَلَوْ أَعْجَبَكَ كَثْرَةُ الْخَبِيثِ ۚ
    فرما دیجئے: پاک اور ناپاک برابر نہیں ہو سکتے‘ اگرچہ ناپاک کی کثرت تمہیں بھلی لگے۔
    سورة المائدة: آیت ۱۰۰

    قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۗ ….
    کہیے کیا جو علم رکھتے ہیں اور علم نہیں رکھتے دونوں برابر ہو سکتے ہیں؟

    سورة الزمر: آیت ۹

    قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوِي الظُّلُمَاتُ وَالنُّورُ ۗ
    کہیے کیا اندھا اور بینا برابر ہو سکتے ہیں یا تاریکیاں اور نور برابر ہو سکتے ہیں؟
    سورة الرعد: آیت
    16

    وَمَا يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَلَا الْمُسِيءُ ۚ قَلِيلًا مَّا تَتَذَكَّرُونَ

    اندھا اور بینا برابر نہیں اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کیے (وہ) اور بدکردار برابر نہیں۔ تم بہت کم نصیحت حاصل کرتے ہو۔
    سورة غافر ﴿٥٨﴾

    لَا يَسْتَوِي أَصْحَابُ النَّارِ وَأَصْحَابُ الْجَنَّةِ ۚ أَصْحَابُ الْجَنَّةِ هُمُ الْفَائِزُونَ
    اہلِ جہنم اور اہلِ جنت برابر نہیں ہوسکتے، اہلِ جنت ہی کامیاب ہیں
    سورة الحشر ﴿٢٠﴾

    لَّا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ ۚ
    مومنوں میں سے جو بلا عذر گھر بیٹھ رہتے ہیں اور وہ مجاہدین جو اللہ کی راہ میں جان اور مال سے جہاد کرتے ہیں‘ برابر نہیں ہو سکتے۔

    سورة النساء: آیت ۹۵

    ضَرَبَ اللَّـهُ مَثَلًا عَبْدًا مَّمْلُوكًا لَّا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَيْءٍ وَمَن رَّزَقْنَاهُ مِنَّا رِزْقًا حَسَنًا فَهُوَ يُنفِقُ مِنْهُ سِرًّا وَجَهْرًا ۖ هَلْ يَسْتَوُونَ ۚ الْحَمْدُ لِلَّـهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ
    اللہ نے ایک مثال بیان فرمائی ہے (کہ) ایک غلام ہے (جو کسی کی) ملکیت میں ہے (خود) کسی چیز پرقدرت نہیں رکھتا اور (دوسرا) وہ شخص ہے جسے ہم نےاپنی طرف سےعمدہ روزی عطا فرمائی ہے سو وہ اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتا ہے، کیا وہ برابر ہو سکتے ہیں، سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں، بلکہ ان میں سے اکثرنہیں جانتے۔
    سورة النحل ﴿٧٥﴾

    وَضَرَبَ اللَّـهُ مَثَلًا رَّجُلَيْنِ أَحَدُهُمَا أَبْكَمُ لَا يَقْدِرُ عَلَىٰ شَيْءٍ وَهُوَ كَلٌّ عَلَىٰ مَوْلَاهُ أَيْنَمَا يُوَجِّههُّ لَا يَأْتِ بِخَيْرٍ ۖ هَلْ يَسْتَوِي هُوَ وَمَن يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ ۙ وَهُوَ عَلَىٰ صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ
    اور اللہ نے دو آدمیوں کی مثال بیان فرمائی ہے‘ ایک گونگا ہے جو کچھ بھی نہیں کہہ سکتا اور وہ اپنے مالک پر بوجھ ہے‘ وہ اسے جدھر بھیجتا ہے کوئی اچھائی نہیں لاتا ، کیا وہ (گونگا) اور ایسا شخص جو انصاف کا حکم دیتا ہو اور خود بھی سیدھے راستے پر ہو (دونوں) برابر ہو سکتے ہیں۔
    سورة النحل ﴿٧٦﴾


    اجمل
     
    پاکستانی55, نعیم, زنیرہ عقیل اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں