1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اپنی انا گئی نہ ہی دردِ جگر گیا

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سید علی رضوی, ‏19 نومبر 2018۔

  1. سید علی رضوی
    آف لائن

    سید علی رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اکتوبر 2018
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    عزیزی آصف رضا کا چھوٹا بھائی پچھلے دنوں ڈکیتی کی واردات میں مارا گیا جتنا دکھ مجھے ہوا ہے آپ نہیں سمجھ سکتے.

    اپنی انا گئی نہ ہی دردِ جگر گیا
    ہم جس کو مارتے رہے وہ دل ہی مر گیا

    جس میں نگاہ گم تھی وہ منظر نہیں رہا
    ذوقِ نظر گیا مرا، دل بـے ثمر گیا

    تھا جن پہ اختیار وہ سانسیں اٹک گئیں
    تھا جس پہ اعتبار وہ دل سا کدھر گیا

    شعلہ جواں کی موت پر آتش جواں کا سوگ
    پھر یوں پھٹا کلیجہ کہ منہ خوں سے بھر گیا

    آئی بہار چاندنی آئی گزر گئی
    دل کیا مناۓ خوشیاں جو خود سے مکر گیا

    اس کے وصالِ حق کی خبر تھی کہ بار تھی
    ماتھے پہ بل پڑے مرا چہرہ اتر گیا
     
    آصف احمد بھٹی، پاکستانی55 اور شکیل احمد خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    محترم !
    آپ کے عزیزدوست کے برادرِ خوردکی ظالم ڈاکوؤں کے ہاتھوں شہادت کی خبر بجائے خود ایک دلفگارمرثیہ اورجگرخراش نوحہ ہے ،جس کے غم ناک اشعار کے اثرسے پیج بھی افسردہ وملول محسوس ہوتا ہے :
    جس میں نگاہ گم تھی وہ منظر نہیں رہا
    ذوقِ نظر گیا مرا، دل بے ثمر گیا
    شعلہ جواں کی موت پر آتش جواں کا سوگ
    پھر یوں پھٹا کلیجہ کہ منہ خوں سے بھر گیا
    خدا اُس عزیز کو صبرِِ جمیل، شہیدکو مقاماتِ عالیہ اور آپ کےمضطرب قلب کو سکون عطافرمائے،آمین!
     
    Last edited: ‏21 نومبر 2018
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون
    بہت دکھ اور افسوس ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں