1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

امریکہ :سب سے پتلا اور لچکدار شیشہ تیار کر لیا گیا

Discussion in 'جنرل سائنس' started by صدیقی, Jun 7, 2012.

  1. صدیقی
    Offline

    صدیقی مدیر جریدہ Staff Member

    Joined:
    Jul 29, 2011
    Messages:
    3,476
    Likes Received:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ :سب سے پتلا اور لچکدار شیشہ تیار کر لیا گیا


    ایک امریکی کمپنی نے سب سے پتلا اور لچکدار شیشہ تیار کیا ہے جو کسی آلے کے گرد لپیٹا جاسکتا ہے۔نیویارک کی کورننگ نامی کمپنی نے اس شیشے کو ’ولو گلاس‘ کا نام دیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس شیشے کو موبائل کی سکرین پر استعمال کیا جاسکتا کیونکہ موبائل فونز پتلے ہوتے جا رہے ہیں۔اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر دیپک چوہدری کا کہنا ہے ’آج کل یہ اہم مسئلہ ہے کہ چھوٹی اور بڑی اشیاء کی سکرین کس طرح پتلی سے پتلی ہونے چاہیے۔امریکی ریاست بوسٹن میں اس شیشے کی رونمائی کی گئی۔یہ شیشہ ایک کاغذ کے برابر موٹا ہے یعنی صفر اعشاریہ صفر پانچ ملی میٹر۔ آج کل موبائل کی سکرین کی موٹائی صفر اعشاریہ دو اور صفر اعشاریہ پانچ ملی میٹر ہوتی ہے۔کمپنی نے موبائل فونز کی کمپنیوں کو یہ شیشہ فراہم کرنا شروع کردیا ہے۔کمپنی نہ یہ شیشہ فیوژن نامی عمل کے ذریعے تیار کیا ہے۔ اس عمل میں شیشے کو پرانے زمانے میں اخبارات چھاپنے کے طریقے کی طرح تیار کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ شیشہ تیار کرنے کا آسان اور تیز طریقہ ہے۔اس سے قبل سمارٹ فونز اور ٹیبلیٹس کی سکرین پر گوریلا گلاس استعمال کیا جاتا ہے۔ گوریلا شیشہ بھی اسی کمپنی ہی نے تیار کیا تھا۔

    احوال ڈاٹ کام
    http://www.ahwaal.com/index.php?opt...05-16-25-51&catid=9:science&Itemid=17&lang=ur
     
  2. معصومہ
    Offline

    معصومہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Nov 2, 2011
    Messages:
    15,314
    Likes Received:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امریکہ :سب سے پتلا اور لچکدار شیشہ تیار کر لیا گیا

    بہت خوب
    ...........................
     
  3. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: امریکہ :سب سے پتلا اور لچکدار شیشہ تیار کر لیا گیا

    اچھی خبر ہے۔
    ایسی تحقیق و ترقی ہمیں اپنے ملک میں بھی رواج دینی چاہیے!
     

Share This Page