1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہم کو تیری رضا یا خُدا چاہئے۔

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by ڈی این اے سحر, Jun 17, 2006.

  1. ڈی این اے سحر
    Offline

    ڈی این اے سحر ممبر

    Joined:
    May 29, 2006
    Messages:
    191
    Likes Received:
    0
    ہم کو تیری رضا یا خُدا چاہئے
    یا خُدا رحمتِ مُصطفٰے چاہئے
    شب اندھیری ہےبدرالدجٰی(ص) چاہئے
    روشنی کیلئے والضحٰی (ص) چاہئے

    لوگ کہتےہیں ہمکوخدا چاہئے
    ہم بھی کہتےہیں ہاں یاخدا چاہئے
    پر خدا تک پہنچنے کا زینہ تو ہو
    ہاتھ میں دامنِ مصطفٰے(ص) چاہئے

    آپ سب کی ضرورت ہیں یا مصطفٰے(ص)
    کیا بشر کیا ملک کیا زمیں کیا فلک
    انبیاء بھی پکاریں گے محشر کے دن
    مُصطفٰے(ص) چاہئے مُصطفٰے(ص) چاہئے

    آپ کا نامِ نامی (ص) ہے داراشفاء
    سب کا مشکل کشا ہر مرض کی دوا
    یا محمد(ص) کہا ہر بلا ٹل گئی
    اور کیا نُسخہءِ کیمیاء چاہئے

    ایک شاہِ کرم(ص) دوجہاں ہیں گدا
    جس کو جو چاہا اس کو عطا کر دیا
    کون دیتا ہے دینے کو منہ چاہئے
    مُصطفٰے(ص) جیسا حاجت روا چاہئے

    شاہِ بطحاء(ص) کے در سےگزارا ملے
    کچھ حُسین و حسن (رض)کا اُتارا مِلے
    میری بے چارگی کو سہارا مِلے
    یا شفیع الامم(ص) آسرا چاہئے

    جب گنہگار کو شاہ(ص) بلوائیں گے
    اُن لبوں پر بھی نامِ نجیب آئے گا
    اپنی بخشش کا سامان ہو جائے گا
    اور کیا مانگئے اور کیا چاہئے

    ہمکو تیری رضا یا خُدا چاہئے
    یا خُدا رحمتِ مُصطفٰے(ص)چاہئے
     
  2. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    پر خدا تک پہنچنے کا زینہ تو ہو
    ہاتھ میں دامنِ مصطفٰے(ص) چاہئے

    بہت خوب!
     
  3. ڈی این اے سحر
    Offline

    ڈی این اے سحر ممبر

    Joined:
    May 29, 2006
    Messages:
    191
    Likes Received:
    0
    بہت شکریہ !!!

    بہت شکریہ بھائی جان !!!
     
  4. سبحان اللہ
    Offline

    سبحان اللہ ممبر

    Joined:
    Sep 14, 2006
    Messages:
    1
    Likes Received:
    0
    خدا کا زکر کریں زکرِ مصطفٰی نہ کر

    اسلام علیکم
    بہت ہی اچھی نعت شریف شیئر کی
    جزاک اللہ
     
  5. Admin
    Offline

    Admin منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    Aug 12, 2006
    Messages:
    687
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     

Share This Page