1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پیاز کے طبی فوائد

Discussion in 'میڈیکل سائنس' started by intelligent086, Jan 5, 2020.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پیاز کے طبی فوائد
    upload_2020-1-5_4-32-35.jpeg
    عدیلہ مریم​
    پیاز ایک اہم سبزی ہے، اس کا استعمال ہم روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں اور تمام پاکستانی اس سبزی کو روزانہ کھاتے ہیں۔ پیاز صرف ہمارے کھانو ں کو لذیذ نہیں بناتا بلکہ اس کو ہم سلاد کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں۔ پیاز کھانے کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ یہ ہمارے خون کو پتلا رکھتا ہے کیونکہ اس میں خون کو پتلا کرنے والے اجزا وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ پیاز بلڈ پریشر کنٹرول کرتا ہے اور اس سے ہمارے جسم میں کولیسٹرول کی سطح نارمل رہتی ہے۔ یہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ پیاز کے استعمال سے ہم کینسر جیسی موذی بیماری سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ پیاز پھیپھڑوں کے کام کرنے کے نظام کی مدد کرتا ہے۔ اگر ہم اس کا استعمال روز مرہ کی بنیاد پر کریں تو یہ موسمی بیماریوں سے بچانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ دمہ میں کچا پیاز کھانا مفید رہتا ہے۔ پیاز میں فاسفورس کے علاوہ فولاد بھی پایا جاتا ہے جو ہمیں صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پیاز بیماری پیدا کرنے والے جراثیموں کو مارتا ہے اور بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے اور ایسا کرنے والی بہترین غذاؤں میں شامل ہے۔ پیاز کے اندر پوٹاشیم، فائبر، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور وٹامن بی جیسے اہم ترین غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کئی امراض مثلاً بلڈ پریشر، دمہ، شوگر، کینسر اور دل سے متعلق بیماریوں سے نجات دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ پیاز کے اندر کچھ ایسے خاص اینزائم پائے جاتے ہیں جو ہمارے نظام انہضام کو بہتر بناتے ہیں جبکہ اس میں موجود فائبر ہمارے میٹابولزم کو توانائی فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود اجزا ہمارے معدہ کو طاقت اور خوراک کو اچھی طرح ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
     

Share This Page