1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by intelligent086, Sep 18, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان ٹور:جاوید میانداد کا انکاری پلیئرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
    [​IMG]
    اہم سری لنکن کرکٹرز کی عدم موجودگی سے سیریز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،سابق کپتان
    کراچی (اسپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کرکٹ سری لنکا سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان آنے سے انکار کرنے والے سری لنکن پلیئرز کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے جنہوں نے قومی ذمہ داری چھوڑ کر نجی ٹی ٹوئنٹی لیگز کو اولین ترجیح سمجھا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ اہم مہمان کرکٹرز کی عدم موجودگی سے سیریز پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور سری لنکا نے سیریز کیلئے جن پلیئرز کا انتخاب کیا ہے انہیں دورے میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ۔لسیتھ مالنگا،اینجلو میتھیوز،دنیش چندی مل اور دیموتھ کرونارتنے سمیت دس کھلاڑیوں کی دورہ پاکستان سے معذرت کے بعد سری لنکن سلیکٹرز نے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کیلئے سیکنڈ اسٹرنگ کرکٹرز پر بھروسہ کیا ہے اور جاوید میانداد کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں اس بات پر حیرت ہے کہ سری لنکن کرکٹرز نے اپنے ملک کی خدمت کے بجائے ذاتی فائدے کو ترجیح دی لہٰذا کرکٹ سری لنکا کو ان کیخلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کرنا چاہئے ۔62 سالہ سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ مہمان ٹیم خواہ کیسی بھی ہو لیکن پاکستان کو اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کلینڈر کی شروعات کامیابی سے کرنے کا موقع مل سکتا جس سے کھلاڑیوں کی نفسیات اور مورال پر بھی اچھا اثر پڑے گا۔ جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو گروم کرنے کیلئے سابق قومی کرکٹرز کی خدمات حاصل کرے جو ان کی بہتر تربیت کر سکتے ہیں۔​
     

Share This Page