1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ویلنٹائن ڈے ہماری عید نہیں

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by راجہ اکرام, Feb 12, 2010.

  1. راجہ اکرام
    Offline

    راجہ اکرام ممبر

    Joined:
    Dec 26, 2008
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    میری پہلی منظوم کاوش آپ سب کی بصارتوں کی نذر

    ویلنٹائن ڈے ہماری عید نہیں

    یہ عید منانا کیسا ہے
    یہ یوم محبت کس کا ہے
    اپنا ہے یا غیروں کا؟

    گر اپنا ہے تو ہر مسجد سے
    کیوں اس کی صدائیں آتی نہیں؟
    کیوں دین کے مصدر و ماخذ کے
    سب پنے اس سے خالی ہیں؟
    کیوں مائیں اپنے بچوں کو کبھی اس کی گھٹی پلاتی نہیں
    کیوں بہنیں اپنے بھائیوں کو ، اس دن کی لوری سناتی نہیں
    یہ بات عیاں ہے ظاہر ہے یہ عید ہمارے عید نہیں

    جب مان لیا ہم سب نے کہ
    نہ یوم محبت اپنا ہے ، نہ عید ہماری عید ہے یہ

    پھر اس کا اتنا شور ہے کیوں؟
    اس دن کو منانے کی خاطر ، پھر اتنا زیادہ زورہے کیوں
    ہم اپنے رب کی بغاوت میں، کیوں ان سے محنت کرتے ہیں
    کیوں پیار کے جھوٹے پردے میں ، اقدار کا سودا کرتے ہیں

    کچھ ہوش کرو اے اہل وطن ہم کیسے زندہ رہتے ہیں
    ہر سمت یہاں پر لاشیں ہیں، ہر آنکھ سے آنسو بہتے ہیں

    بس جرم ہمارا غفلت ہے، جو مال و جاہ سے الفت ہے
    غیر اللہ کی تقلید یں ہیں اور اپنے رب سے بغاوت ہے

    گر چاہتے ہیں ہم کہ دن بدلیں، چہروں پے ہنسی کے پھول کھلیں
    تو آو چلو گھر رب کے چلیں
    کریں توبہ اپنے گناہوں کی اور درپے اپنے رب کے گریں
    نہ یوم محبت اپنا ہے نہ عید ہماری عید ہے یہ
    مت کھانا دھوکہ مغرب سے اتنی سی میر ی تاکید ہے یہ​
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: ویلنٹائن ڈے ہماری عید نہیں

    بہٹ خوب اکرام جی اچھی کاوش ھے ، سچ کہا غیروں کی اندھی تقلید نہیں کرنی چاھیئے بہت‌خوب
     
  3. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ویلنٹائن ڈے ہماری عید نہیں

    راجہ بھائی بہت خوب لکھا ہے :222:
     
  4. راجہ اکرام
    Offline

    راجہ اکرام ممبر

    Joined:
    Dec 26, 2008
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    جواب: ویلنٹائن ڈے ہماری عید نہیں

    شکریہ مکرمی خوشی جی ۔۔۔۔۔۔۔ دعاؤں کی درخواست
     
  5. راجہ اکرام
    Offline

    راجہ اکرام ممبر

    Joined:
    Dec 26, 2008
    Messages:
    84
    Likes Received:
    0
    جواب: ویلنٹائن ڈے ہماری عید نہیں

    شکریہ حسن بھائی پسندیدگی کا

    لیکن یہ پھول ویلنٹائن کے حوالے سے تو نہیں پیش کر رہے آپ:p:p
     

Share This Page