1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ کہتے ہیں میں کتنا کم سخن ہوں

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداحمد, ‏12 جولائی 2006۔

  1. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    عزیزانِ بزم
    آداب و تسلیمات

    آپ کی بزم میں اپنی ایک غزل کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔امید ہے پسند آئے گی۔ آپ کی آرا کا منتظر رہوں گا۔

    مخلص
    محمد احمد

    غزل

    بے بال وپر شکستہ جان و تن ہوں
    مگر پرواز میں اپنی مگن ہوں

    خود اپنی دھوپ میں جلتا رہا ہوں
    خود اپنی ذات پر سایہ فگن ہوں

    میں دیواروں سے باتیں کر رہا ہوں
    وہ کہتے ہیں میں کتنا کم سخن ہوں

    بلا کی دھوپ نے چٹخا دیا ہے
    میں جیسے کچی مٹی کا بدن ہوں

    ستم گر ہو کہ بھی شکوہ کناں وہ
    یہ میں ہوں کی جبینِ بے شکن ہوں

    یہ میں کیا ہو گیا ہوں تجھ سے مل کے
    کہ خوشبو ہوں، ستارہ ہوں ، پون ہوں

    جنوں کی اک گرہ مجھ پر کھلی ہے
    تو سرشاری کے خط پہ گامزن ہوں

    رہی ہجرت سدا منسوب مجھ سے
    وطن میں ہو کے احمد بے وطن ہوں
     
  2. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    8,595
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    محمد احمد بھائی!
    سب سے پہلے تو یہ کہ آپ کا نام بہت بہت بہت اچھا ہے۔

    اس کے بعد آپ کو“ہماری اردو“ میں خوش آمدید!

    اور اس کے بعد یہ کہ آپ کی غزل بہت اچھی ہے، کوشش جاری رکھیئے گا، ہم مزید آپ کی شاعری کے منتظر رہیں گے۔
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ماشاءاللہ، بہت اچھا کلام کہتے ہیں آپ۔ داد قبول فرمایئے۔

    ہماری اردو پر خوش آمدید، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ یونہی اپنے کلام اور پیغامات سے نوازتے رہیں گے۔ اللہ آپ کو اور بلندی دے۔ آمین
     
  4. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    محمد احمد بھائی خوش آمدید

    آپ کی غزل بہت پیاری ہے۔

    آپ کا نام پڑھ کر مجھے ایک سرائیکی کا شعر یاد آیا ملاحظہ ہو:

    محمد محمد کریندے گزر گئی
    احد کولوں احمد گولیندے گزر گئی
     
  5. ظفر
    آف لائن

    ظفر ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جولائی 2006
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    داد

    واہ واہ واہ

    کیا کمال ہے اور خاص بات

    بے بال وپر شکستہ جان و تن ہوں
    مگر پرواز میں اپنی مگن ہوں

    ہر شعر ہی خوب ہے
     
  6. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    بہت خوب احمد بھائی، بڑا اچھا کلام ہے۔
     
  7. جی ایم علوی
    آف لائن

    جی ایم علوی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مئی 2006
    پیغامات:
    210
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جنوں کی اک گرہ مجھ پر کھلی ہے
    تو سرشاری کے خط پہ گامزن ہوں

    بھائی صاحب
    آپ پر جنوں کا کون سا راز کھل گیا ہے۔ ہمیں بھی خبر کریں

    http://www.oururdu.com/forum/viewtopic.php?t=237

    اس پتےپر
     
  8. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    دیکھنا کہیں ان پر جنوبی بنگال کا کوئی راز نہ کھل گیا ہو :!:
     
  9. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    محترم عبدالجبار بھائی
    آداب

    سب سے پہلے تو جواب کی تاخیر کی معزرت، کچھ مصروفیات کے باعث جواب نہیں دے پایا۔

    میرا نام آپ کو اچھا لگا، میر خوش نصیبی ہے، غزل آپ کو پسند آئی یہ آپ کا حسن زن ہے، اس پزیرائی کا بے حد شکریہ،


    ًمخلص،
    ًمحمداحمد
     
  10. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ماشاءاللہ، بہت اچھا کلام کہتے ہیں آپ۔ داد قبول فرمایئے۔

    ہماری اردو پر خوش آمدید، ہم امید کرتے ہیں کہ آپ یونہی اپنے کلام اور پیغامات سے نوازتے رہیں گے۔ اللہ آپ کو اور بلندی دے۔ آمین[/quote:2ozb848l]

    محترم ع س ق
    آداب

    آپ نے مجھے ہماری اردو پر خوش آمدید کہا یہ میرے لیئے باعث عزت ہے، بہت شکریہ، کلام پسند کرنے کا بہت شکریہ،

    مخلص،
    محمد احمد
     
  11. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    غزل آپ کو پسند آئی یہ ہی میرا حاصل حصول ہے، بہت خوشی ہوئی۔

    آپ کا ارسال کردہ سرائیکی کا شعر بہت پسند آیا۔

    ًمخلص،
    ‌ًمحمداحمد
     
  12. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    Re: داد

    ظفر بھائی
    اسلام و علیکم

    بہت شکریہ ، غزل پسند کرنے کا، امید ہے آیندہ بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہیں گے۔

    بہت شکریہ،

    مخلص،

    ًمحمداحمد
     
  13. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    بہت شکریہ ہما،

    کلام کو سراہنے کا، کلام آپ کو اچھا لگا میرے لیئے باعثِ اعزاز ہے،
    آیندہ بھی آپ کی آرا کا انتظار رہے گا، شکریہ۔

    مخلص،
    ًمحمد احمد۔
     
  14. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3

    بھائی عامل
    آداب

    آٔپ کی پوسٹ دل چسپ رہی، اچھا لگا،

    جہاں تک جنوں کی گرہ کا سوال ہے تو میرے بھائی جنوں کی گرہیں لوگوں پر ایک خاص وقت میں کھلتی ہیں ، اور ایک خاص کیفیت بھی درکار ہے، اب اگر میں آپ کو سمجھانا بھی چاہوں تو آپ اس خاص وقت سے پہلے سمجھ نہیں پایئں گے،

    سو اب آپ اپنے اس خاص وقت کا انتظار کریں۔

    پھر آپ خود ہی سمجھ جایئں گے کہ یہ گرہیں کھلنا کیسا ہوتا ہے اور اس میں سرشاری کی کیا کیفیت ہوتی ہے،

    بہت شکریہ

    ًمخلص
    محمداحمد
     
  15. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب جناب۔۔۔۔ایکسلینٹ۔۔۔ :dilphool:
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مبارز کچھ جلدی نہیں خیال اگیا آپ کو اس تعریف کا تھوڑا رک جاتے جلدی کاھے کی تھی
     
  17. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    بہت خوب جناب۔۔۔۔ایکسلینٹ۔۔۔ :dilphool: [/quote:2zg4uttm]

    بہت شکریہ بھائی

    ہمیشہ خوش رہیے!
     
  18. اقرا99
    آف لائن

    اقرا99 ممبر

    شمولیت:
    ‏9 نومبر 2008
    پیغامات:
    118
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :a180: اور :a165: غزل ھے بھت :a150: قبول کیجیے
     
  19. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    بہت خوب احمد جی ۔
    آپکی شاعری لائق تعریف ہے۔
     
  20. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    اقرا اور نور العین صاحبہ


    بہت شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے باعثِ مسرت ہے۔

    خوش رہیے!
     
  21. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    محمد احمد صاحب ۔ بہت عمدہ اشعار ہیں۔ بلکہ سارا کلام اچھا ہے۔ :mashallah:
    بہت ساری داد قبول فرمائیے ۔ :a180:
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ کلام ہے احمد بھائی ۔
    مقطع تو وجد آفرین ہے۔ واہ واہ واہ
     
  23. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    زاہراہ صاحبہ اور نعیم صاحب

    بہت شکریہ کہ میری معمولی کاوش کو آپ نے اپنی نظرِ التفات سے نوازا۔

    امید ہے آئندہ بھی حوصلہ افزائی فرماتے رہیں گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں