1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے کے تیر بہدف طریقے

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    مکھیوں کو گھر سے دور رکھنے کے تیر بہدف طریقے

    [​IMG]

    اس موسم میں ہر جگہ مکھیوں کی بھرمار ہوتی ہے مگر آپ کے گھر میں بھی کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو اس حوالے سے مددگار ثابت ہوتی ہیں۔



    میڈیا رپورٹ کے مطابق مکھیوں کو بھگانے کیلئے ایک شفاف پلاسٹک کی تھیلی کو پانی سے بھریں اور اس میں دس سے پندرہ سکے ڈال دیں، پھر اسے وہاں لٹکا دیں جہاں مکھیاں بہت زیادہ ہوں، دیکھتے ہی دیکھتے یہ وہاں سے غائب ہوجائیں گی۔ لونگوں کو لیموں میں پھنسا کر رکھ دیں، لونگ اور لیموں کی مہک مکھیوں کو پسند نہیں اور جب یہ دونوں ملتی ہیں تو انہیں وہاں سے بھاگنا ہی پڑتا ہے۔



    مکھیاں، مچھر اور کئی طرح کے کیڑے لہسن میں موجود سلفر کمپاؤنڈ کے سامنے کھڑے نہیں رہ پاتے، یعنی اگر روزانہ دو سے چار لہسن کی پوتھیاں کھائی جائیں تو یہ کیڑے آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے۔ مکھیاں بھگانے کیلئے چار کپ سرکے میں بیس قطرے تلسی کے تیل جبکہ بیس قطرے پودینے کے تیل کے ملائیں، ان میں دو چمچ زیتون کا تیل اور ایک چمچ برتن دھونے والے لیکوئیڈ سوپ کا اضافہ کریں۔ اس سیال کو اپنے گھر کے اردگرد چھڑک دیں۔



    اگر گھر کے داخلی دروازے کے قریب لیونڈر کا پودا لگا دیا جائے تو مکھیوں کی گھر میں آمد کا امکان بہت کم ہوجاتا ہے یا اس کے پھول گھر کے اندر رکھنا بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ لیونڈر کی طرح مکھیاں اور مچھر لیمن گراس کی مہک بھی پسند نہیں کرتے، آپ لیمن گراس کا تیل ان کیڑوں کو گھر سے دور رکھنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔

     
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    لہسن کی گانٹھ پوتھی اور اِس کی ایک پھانک جَوا کہلاتی ہے۔"اگر روزانہ دو سے چار لہسن کےجَوے کھا لیے جائیں تو یہ کیڑے آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گے"۔صاحبِ مضمون نے شایدیہی کہاتھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔بہرحال برسات کے بعد موجودہ صورتحال میں یہ مضمون قابلِ توجہ اور شیئرنگ قابلِ تعریف ہے۔
     
    intelligent086 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں