1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مشتاق احمد یوسفی

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏6 اپریل 2011۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    وہ آدمی ہے مگر ديکھنے کي تاب نہيں يادش بخير ميں نے 1935 ميں جب قبلہ کو پہلے ديکها تو ان کا حليہ ايسا ہو گيا تھا جيسا اب ميرا ہے، ليکن ذکر ہمارے يار طرح دار بشارت علی فاروقی کے خسر کا ہے، لہذا تعارف کچھ انہی کی زباں سے اچها معلوم ہوگا، ہم نے بارہا سنا آپ بهي سنيے۔وه ہميشہ سے ميرے کچھ نہ کچھ لگتے تھے، جس زمانے ميں ميرے خسر نہيں بنے تھے تو پهوپا ہوا کرتے تہے اور پهوپا بننے سے پہلے ميں انہيں چچا حضور کہا کرتا تھا،اس سے پہلے بهي يقينا وه کچھ اور لگتے ہوں گے، مگر اس وقت ميں نے بولنا شروع نہيں کيا تھا،ہمارے ہاں مراد آباد اور کانپور ميں رشتے ناتے ابلی ہوئی سويوں کی طرح الجھے اور پيچ در پيچ گھتے ہوتے تھے، ايسا جلالی، ايسا مغلوب الغضب آدمی زندگی ميں نہيں ديکھا، بارے ان کا انتقال ہوا توميری عمر آدهی ادهر ، آدهی ادهر ، چاليس کے لگ بھگ تو ہوگی، ليکن صاحب جيسي دہشت ان کی آنکھیں ديکھ کر چھٹ پن ميں ہوئی تھی، ويسے ہي نہ صرف ان کے آخری دم تک رہي، بلکہ ميرے آخری دم تک بهی رہےگی، بڑی
    بڑی آنکھیں اپنے ساکٹ سے نکلی پڑی تھيں، لال سرخ، ايسی ويسی؟ بالکل خون کبوتر لگتا تھا بڑی بڑی پتليوں کے گردلال ڈوروں سے ابهی خون کے فوراے چھوٹنے لگيں گے اور ميرا منہ خونم خون ہو جائے گا، ہر وقت غصے ميں بھرے رہتے تھے،جنے کيوں۔گالی ان کا تکيہ کلام تهی، اور جو رنگ تقرير کا تھا وہی تحرير کا ، رکھ ہاتھ نکلتا ہے دهواں مغز قلم سے ، ظاہر ہے کچھ ايسے لوگوں سے بهی پالا پڑتا تھا، جنہيں بوجوه گالی نہيں دے سکتے، ايسے موقوں پر زبان سے تو کچھ نہ کہتے ليکن چہرے پر ايسا ايکسپريشن لاتے کہ قد آدم گالی نظر آتے، کس کی شامت آئی تهي کہ ان کی کسی بهی رائے سے اختلاف کرتا، اختلاف تو درکنا، اگر کوئی شخص محض ڈر کے مارے ان کی رائے سے اتفاق کرليتا تو فورا اپنی رائے تبديل کر کے الٹے اس کے سر ہوجاتے۔

    اقتباس از "حويلی"
    مشتاق احمد يوسفی
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشتاق احمد یوسفی

    ایک لڑی میں سید کامران غنی نے مشتاق احمد یوسفی کے ربط مانگے تھے۔ تو یہ لیں ان کی مشہور کتب pdf فارمیٹ میں:

    چراغ تلے
    خاکم بدہن
    حویلی
     
  3. سید کامران غنی
    آف لائن

    سید کامران غنی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2008
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشتاق احمد یوسفی

    واصف صاحب بہت شکریہ، لیکن افسوس ایک بھی لنک کھل نہیں‌رہی۔۔۔۔۔ اگر زحمت نہ ہو تو برائے مہربانی مجھے یہ کتابیں‌میری آئی ڈی پر ارسال کر دیں، مجھے ان کی فوری ضرورت ہے۔۔۔۔۔

    جزاک اللہ
     
  4. سید کامران غنی
    آف لائن

    سید کامران غنی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2008
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشتاق احمد یوسفی

    اب چیک کریں ۔۔۔۔ پہلے فائلیں اپ لوڈ ہو رہی تھیں۔
     
  6. سید کامران غنی
    آف لائن

    سید کامران غنی ممبر

    شمولیت:
    ‏20 ستمبر 2008
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: مشتاق احمد یوسفی

    شکریہ واصف بھائی، بہت بہت شکریہ، میں‌نے کتابیں‌ڈان لوڈ‌کر لیں۔۔۔۔ اگر مشتاق یوسفی کے تعلق سے کچھ اور معلومات آپ کے پاس ہوں‌تو ضرور شیئر کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں