1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عاشقانہ خط کتابت از ظفر اقبال (ٹیکسی ڈرائیور کا خط)

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏19 مئی 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹیکسی ڈرائیور کا خط
    میرے دل کے ٹکڑے! تمہاری یاد اس تیزی سے آتی ہے جیسے صاف اوورسپیڈنگ کر رہی ہو حالانکہ اُسے بریک پر بھی پیر رکھنا چاہیے۔ بس یوں سمجھو کہ تمہاری محبت میں میرا چالان ہر روز ہوتا ہے بعض اوقات تو تمہاری یاد میں اس طرح مگن ہوتا ہوں کہ سُرخ بتی پر بھی نہیں رُکتا جبکہ میرے دل کی گاڑی صرف تمہارے پٹرول سے چلتی ہے اور دل میں تمہارا ہارن بجتا رہتا ہے۔ جب تمہاری یاد زیادہ ستاتی ہے تو اسے ریورس گیئر میں ڈالنے کی ہزار کوشش کرتا ہوں لیکن کامیابی نہیں ہوتی۔ کبھی کبھی تو تمہارے تصور میں سٹیرنگ ہی سے لپٹ جاتا ہوں۔ اسی پاگل پن میں کئی بار ایکسیڈنٹ سے بھی بال بال بچا ہوں۔ اگر ٹائر پنکچر ہو جائے تو سٹپنی سے کام لیتا ہوں اور اگر سٹپنی بھی پنکچر ہو جائے تو اسے بھی تمہاری یاد کا شاخسانہ سمجھتا ہوں۔ میں تو اپنا ڈرائیورنگ لائسنس بھی تمہی کو سمجھتا ہوں جس کے بغیر یہ گاڑی چل ہی نہیں سکتی۔ کبھی سواری نہیں ملتی تو تم زیادہ یاد آتی ہو۔(فقط تمہارا خادم: فریاد علی)​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں