1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سورج اپنی پچکاری سے کرتا ہے یلغار

Discussion in 'اردو شاعری' started by intelligent086, Feb 24, 2021.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    سورج اپنی پچکاری سے کرتا ہے یلغار
    صبح کے اجلے دامن پہ ہے رنگا رنگ بہار

    نیلے پیلے لال گلابی رنگوں کی بوچھار
    جھومیں ناچیں دھوم مچائیں گلیاں اور بازار

    باجے تاشے سیر تماشے لے کر جاگی بھور
    رنگ کے اندر رنگ جگائے ہولی چاروں اور

    مستوں کی ٹولی کے پیچھے ہے مستوں کا شور
    آج ترنگوں اور امنگوں کا ہے پورا زور

    راگ رنگ اور کھیل تماشے ہولی کا اپہار
    ہردے ہردے پریم جگائے پیار بھرا تہوار

    میٹھی میٹھی چھیڑ چھاڑ اور میٹھی میٹھی دھوم
    گلیوں گلیوں سڑکوں سڑکوں باجیں من کے تار

    نت رنگوں سے یک رنگی کا جاگے جب احساس
    تب ہولی کا جشن منائے دھرتی اور آکاس
    عبد الرحیم نشتر

     

Share This Page