1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹا دینا مناسب نہیں ہوگا،راشد لطیف

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏6 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    سرفراز احمد کو قیادت سے ہٹا دینا مناسب نہیں ہوگا،راشد لطیف
    upload_2019-10-6_2-11-19.jpeg
    ہرکھلاڑی پر ایسا وقت آتا ہے جب اسے رنز کرنے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں،سابق کپتان
    کراچی (طارق حسین)سابق قومی کپتان راشد لطیف کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو غیر متاثر کن کارکردگی کے باوجود قیادت سے ہٹا دینا مناسب نہیں ہوگا کیونکہ ہر کرکٹر کے کیریئر میں ایک وقت ایسا آتا ہے جب اسے رنز کرنے میں مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔روزنامہ دنیا کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں راشد لطیف کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو اس مشکل وقت میں اعتماد کی ضرورت ہے البتہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ ان پر کس بات کا دباؤ ہے کیونکہ بیٹ ان کے ہاتھ میں ہے لہٰذا وہ جتنے چاہیں رنز کریں اور وکٹوں کے پیچھے انہیں کیچز کرنے سے بھی کوئی نہیں روک سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کیلئے سرفراز احمد سے بہتر کوئی اور آپشن بھی نہیں کیونکہ ان میں قائدانہ صلاحیتیں موجود ہیں اور توقع ہے کہ جلد ہی ان کی کارکردگی بھی بہتر ہو جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی تبدیلیوں اور ان میں موجود نقائص پر بات چیت کیلئے وہ وزیراعظم پاکستان اور پی سی بی کے سرپرست اعلیٰ کے پاس جائیں گے کہ وہ ان تبدیلیوں پر نظر ثانی کریں کیونکہ انہوں نے اس بارے میں سابق کپتانوں وسیم اکرم، انضمام الحق اور وقار یونس سے بھی بات چیت کی ہے کہ وہ عمران خان کو فیصلے پر نظر ثانی کیلئے رضامند کریں۔ ایک سوال پر راشد لطیف کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم کے ساتھ کیسے ہی کھلاڑی کیوں نہ آئے ہوں لیکن اس سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہوگا کیونکہ انٹرنیشنل سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر اپنے لوگوں کے سامنے کھیلنا اچھی بات ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں