1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

" زندگی بد دعا سی بن گئی "

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by سلطان میر, May 5, 2010.

  1. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    Joined:
    Jul 25, 2006
    Messages:
    169
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    "‌ زندگی بد دعا سی بن گئی "
    زندگی بے مزہ سی بن گئی، کج ادائی ادا سی بن گئی
    بے بسی میں مزہ مِلنے لگا، بے بسی اک نشہ سی بن گئی
    بے حیائی مچی ہے اسقدر، خود حیا بے حیا سی بن گئی
    اذیتیں، وحشتیں ہر سُو بَسیں، زندگی اِک سزا سی بن گئی
    دہشتوں کی فضا ہے ہر طرف، ہر صدا بے صدا سی بن گئی
    دِل لگی لگ گئی دِل سے مِرے، زندگی اِک جفا سی بن گئی
    جب محبت رگوں میں بس گئی، زندگی دِلرُبا سی بن گئی
    جب کبھی تُم جُدا ہم سے ہوے، زندگی بد نُما سی بن گئی
    ماں مِری کی دعا سایہ بنی، مُشکلوں میں رِدا سی بن گئی
    میکدے ہر قدم کُھلنے لگے، میکشی اِک وبا سی بن گئی
    زردار مُنصفی کرنے لگے، بے گناہی خطا سی بن گئی
    منزلیں جب ہمیں مِلنے لگیں، زندگی بے وفا سی بن گئی
    جب تصور کِیا تیرا کبھی، تصویر اِک خفا سی بن گئی
    کُچھ سُوجھتا نہیں تیرے بِنا، تُو مِرا آسرا سی بن گئی
    زندگی بھر کِیا سُلطاں سفر، زندگی بد دُعا سی بن گئی۔
    (سُلطاں)​
     
  2. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " زندگی بد دعا سی بن گئی "

    منزلیں جب ہمیں مِلنے لگیں، زندگی بے وفا سی بن گئی
    جب تصور کِیا تیرا کبھی، تصویر اِک خفا سی بن گئی

    کُچھ سُوجھتا نہیں تیرے بِنا، تُو مِرا آسرا سی بن گئی
    زندگی بھر کِیا سُلطاں سفر، زندگی بد دُعا سی بن گئی۔


    سلطان بھائی بہت عمدہ انتخاب ہے :a191:
     
  3. طاہرہ مسعود
    Offline

    طاہرہ مسعود ممبر

    Joined:
    Jun 28, 2006
    Messages:
    293
    Likes Received:
    43
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " زندگی بد دعا سی بن گئی "

    جناب سلطان صاحب

    سلام

    خیالات اور مضامین بہت اچھے ہیں۔ خوش رہیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔آمین

    والسلام
     
  4. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    Joined:
    Jul 25, 2006
    Messages:
    169
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: " زندگی بد دعا سی بن گئی "

    عارف عارف جی، حسن رضا جی اور طاہرہ مسعود جی! آپ سب دوستوں کی رپلائز اور حوصلہ افزائی کیلئے جزاک اللہ۔ خوش رہیں، آباد رہیں۔
     

Share This Page