1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اوول ٹیسٹ میں یونس خان کی ڈبل سنچری، میانداد کا ریکارڈ برابر

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by آصف احمد بھٹی, Aug 14, 2016.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اوول: قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز یونس خان نے اوول ٹیسٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری اسکور کرلی جب کہ انہوں نے جاوید میانداد کا ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔
    یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف اوول میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیرئر کی چھٹی ڈبل سنچری اسکور کی اور یوں وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ یونس خان نے 6 ڈبل سچنریاں بنا کر قومی لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد کی 6 ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔
    اس کے علاوہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے اور سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کررکھا ہے۔
    ٹیسٹ کرکٹ میں اس سے قبل پاکستان کے جاوید میانداد، بھارت کے سچن ٹنڈولکر اور سہواگ ، آسٹریلیا کے سابق کپتان پونٹنگ، اور سری لنکا کے سابق کپتان اتاپتو 6 ڈبل سنچریاں بناچکے ہیں۔
     

Share This Page