1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

'اردو ادب و شعر و شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏7 جون 2010۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ خیریت سے ہونگے ۔

    لتاحیا، اسلام کا دفاع کس طریقہ سے کرتی ہیں‌؟



    والسلام
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    واہ ۔ بہت خوب ۔ اللہ کرے یہ شاعری اسکا ایمان بن جائے۔ آمین
     
  3. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    بہت خوب صحیح کھا ھے
     
  4. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    نوید بھائی اس شیئرنگ کا شکریہ :222:
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    خوب ھے پہلے بھی سن چکی ہوں کافی لوگوں کے اپنے فیس بک میں لگا رکھی ھے یہ ویڈیو

    اللہ کرے مسلمانوں کو خود بھی اسلام کے حقیقی معنی معلوم ہو جائیں
     
  6. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    یہ ویڈیو نظر آگئی ہے
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    نہیں نظر تو نہیں‌آئی مگر میں جانتی ہوں‌کون سی ھے اس لئے پیغام لکھ دیا تھا
     
  8. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    ”لتا حیا “کی مشہور نظم ”اسلام کی عظمت “
    لتا حیا کی یہ نظم اسلام کے حوالے سے بہت مقبول ہوئی ہے۔ ہندوستان کے علاقے حیدر آباد میں پڑھی گئی اس نظم سے آپ بھی لطف اٹھا یئے۔ اس کو تحریری شکل میں بھی پڑھیے۔
    جو انسان کو جینے کا انداز سکھاتا ہے
    سانسوں کی آمد کا گہرا راز بتاتا ہے
    جو یہ کہتا ہے دنیا کیسے ایجاد ہوئی؟
    اک غلطی سے خارج آدم کی فریا دہوئی
    جو یہ کہتا ہے دنیا کو ایک سزا سمجھو
    اپنے ہونے میں اللہ کی صرف رضاسمجھو
    جو یہ کہتا ہے جوکچھ بھی ہے فانی ہے
    کہتے ہیں ہم جسے قیامت، وہ تو آنی ہے
    کیسے ہوتی صبح،کیسے شام بناتا ہے
    وہ ہے سچا مذہب جو اسلام کہاتا ہے
    جہاں برائی ختم، شروع اسلام وہاں سے ہے
    اپنے بندوں کو اس کا پیغام وہاں سے ہے
    اک مکمل جس نے یہ قانون بنایا ہے
    اس نے اپنے بندوں کو ہر گام سکھایا ہے
    کیسے جینا ہے تم کو اور کیسے مرنا ہے
    اس دنیا میں رہ کر کیا کرنا نہ کرناہے
    ہر اچھی باتوں کا حکم جو ہمیں دیتا ہے
    اور آخرت بن جائے یہ دیں ہی ایسا ہے
    جو انسان کو ایک کامل انسان بناتا ہے
    وہ ہے سچا مذہب جو اسلام کہاتا ہے
    آج جہاں میں دیکھو، توہر اور برائی ہے
    اور نیکی سے بدی کی ”گھنگور“ لڑائی ہے
    انسان نے دولت کو اپنادھرم بنایا ہے
    اور گناہوں کو ہی اپنا کرم بنایا ہے
    کس کو ہے پروا فرائض اور اصولوں کی
    دنیا یاد رہی ہر بات وہ بھولے نبیوں کی
    ذات پات میرا تیرا دنگے مارا ماری
    ارے فیصلے کے دن کی بھی کر لو تیاری
    اک راستہ ہے جو جنت کی راہ دکھاتا ہے
    وہ ہے سچا مذہب جو اسلام کہاتا ہے
    دنیا میں آئے ہو تو انسان بنو پہلے
    جسکی امت میں ہو، اسکی راہ چلو پہلے
    اسکی فرمانبرداری کا نام محبت ہے
    یہی عقیدہ کہلائے، یہی عبادت ہے
    ویدہو یا توریت ہو کہ انجیل ہویا قرآن
    لیکن دین فطرت دین قیم ایک ہے ہاں!
    وہ کہ جو ایمان نہیں لائے، پچھتائیں گے
    جب دوزخ کی تکلیفوں کو سہہ نہ پائیں گے
    جو سچا ایمان یقین اور علم بڑھاتا ہے
    وہ ہے سچامذہب جو اسلام کہاتا ہے
    جو حضرت نوحؑ پر اترا اسلام وہی توہے
    آپ محمد ﷺ تک جو پہنچا اسلام وہی تو ہے
    ذکر ہے جس کا ویدوں میں اسلام وہی تو ہے
    اور قرآن کی سوروں میں اسلام وہی تو ہے
    جو سمجھایا نبیوں نے اسلام وہی تو ہے
    دی اصلاح حدیثوں نے اسلام وہی تو ہے
    جو ”ایمان مجمل“ ہے اسلام وہی تو ہے
    اور ”ایمان مفصل“ ہے ایمان وہی تو ہے
    جو کلمہ طیب پہلے پہل پڑھاتا ہے
    وہ ہے سچا مذہب جو اسلام کہاتا ہے
    میں نے سوچا بت کو پوجوں روح نہیں مانی
    اِس کو پوجوں اُس کو پوجوں کیا ہے من مانی؟
    دولت پوجا ، کرسی پوجا اور لہو پوجا
    پتھر پوجا ، گھر کی پوجا اور پشو پوجا
    جو کچھ ہے بس ایک وہی، بس ایک وہی ناداں
    انسان کو بھگوان سمجھنا ہے اس کا اپمان
    اس سے بہتر ہے کہ تم خود کو پہچانو
    بدی گناہوں سے بچ جاؤ بات میری مانو
    جس کے ذریعے انسان آج دعائیں پاتا ہے
    وہ ہے سچا مذہب جو اسلام کہاتا ہے
    اس مذہب میں دنیا کا ہر راز ”نمایاں“ ہے
    جینے سے مرنے تک کا ہر طور بتایاہے
    ہے پابندی کلموں، روزوں اور نمازوں کی
    حج لازم ہے اور لکھی فہرست زکوٰتوں کی
    انسان کے ہر ایک عمل کی خاص دعائیں ہیں
    اک اک سورہ میں مالک کی خاص شعائیں ہیں
    جیسے ماں بچے کو اچھی بات سکھاتی ہے
    عقلی ہوئی توحید سمجھ،ایمان بناتی ہے
    اور ہدایت جس کو دے مالک وہ پاتا ہے
    وہ ہے سچا مذہب جو اسلام کہاتا ہے
    اس میں ہے تہذیب ،صداقت اور وفاداری
    گھونگھٹ آنچل، نیکی، لجا اور پردہ داری
    عزت غیرت ایک سلیقہ اور بھلائی ہے
    مضبوطی بہبودی ظاہر صرف خدائی ہے
    یہ توبس اعمال، اداب، اخلاق، نفاست ہے
    شرک نہیں ہے ، کفر نہیں ہے ، صرف اطاعت ہے
    بڑے بزرگوں کی عزت، ماں والد کا سمّان
    بچوں کو بچپن سے دکھلاتے رہے راہِ قرآن
    اس لیے یہ دھرم حیا کے دل کو بھاتا ہے
    وہ ہے سچا مذہب جو اسلام کہاتا ہے
    :wow:
     
  9. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔۔۔۔

    بے باک صاحب ، اس کو تحریری انداز میں‌ارسال کرنے کا بہت شکریہ

    خوش رہیں
     
  10. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    جواب: اسلام کیا ہے ؟ لتا حیاء شاعری کے انداز میں

    یا اللہ انہین ایمان کی دولت عطا فرما
     

اس صفحے کو مشتہر کریں