1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اداسی میں بدل جاتے ہیں گذرے وقت کے سائے

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by نعیم, Dec 10, 2007.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چمن میں پھول جب مہکے درختوں پربہار آئے
    اداسی میں بدل جاتے ہیں گذرے وقت کےسائے

    ذراتُوسیکھ لےاے دل! خزاں رت میں بھی اب جینا
    خدا جانے بہار اب لوٹ کے آئے یا نہ آئے

    میرے یوں ناچنے پہ تو ہوا کیوں معترض واعظ
    ترے ہم مشربوں نے ہی مجھے گھنگرو ہیں پہنائے

    لیے حیران بیٹھا ہوں شکستہ دل کے تاروں کو
    ہزاروں ساز ماضی میں کبھی اِس نے تھے سُنوائے

    یہاں جس دوست کو رازِدلِ سوزاں ہے بتلایا
    وہی ہم کو ہے سمجھائے ہمیں دیوانہ ٹھہرائے

    رضا کے آنگنِ ویراں میں کیونکر نہ کرن پھوٹی
    جہاں سارا ہی اے خورشید! تجھ سے روشنی پائے

    محمد نعیم رضا۔ 2007-12-10​

    آپ کی آراء و اصلاح کا انتظار رہے گا۔
     
  2. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    خوشیوں کے پھولوں سے مہکے ہوئے چمن میں اداسی کی باتیں؟ وجہ سمجھ نہیں آئی نعیم بھائی۔ خیر تو ہے ناں؟
    آپ کہیں گے کہ کیا فضول بات ہے :takar: مگر میں دعوے کے ساتھ کہہ سکتی ہوں کہ آپ کو خالہ جان یاد آ رہی ہیں۔ ماں کے ہاتھ کا پکا ہوا کھانا اور ماں کے ساتھ گزرے لمحات۔۔۔۔خیر یہ تو زندگی ہے ہم کیا کر سکتے ہیں۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے!!! فکر نہ کریں “اگلی بار“ خالہ جان پھر آ جائیں گی :176: :91:
     
  3. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی
    ماشااللٌہ کیا خوب لکھتے ھیں


    آج کل لگتا ھے کہ کچھ اداسی زیادہ ھی ھے،!!!!کیا بات ھے،
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر میں آپکا نام دوبارہ رکھ سکتا تو “ماسی نصیحتاں“ رکھتا۔

    میری بہن ! آپ تو خود خاصی باذوق شاعرہ ہیں۔ شاعر کسی کی ترجمانی بھی تو کر سکتا ہے نا ؟ کبھی انسان اپنے گردوپیش سے بھی متاثر ہوتا ہے۔ کبھی اپنے دل کی بات، کبھی گردوپیش، کبھی صرف تصورات، کبھی تخیل کبھی بھی صفحات پر بکھیر دیتا ہے۔
    اب اسی غزل میں ایک شعر ہے ۔۔۔

    میرے یوں ناچنے پہ تو ہوا کیوں معترض واعظ
    ترے ہم مشربوں نے ہی مجھے گھنگرو ہیں پہنائے​

    اب کیا مجھ پر یہ بھی فتویٰ لگائیں گی کہ میں گھنگرو پہن کر مجرا کہاں اور کیوں کر رہا ہوں ؟؟ :152:

    میری بہنا ! الفاظ و قافیہ ردیف پر غور فرمائیے اور کہیں جھول ہوتو دور فرما دیں۔ یا پھر کوئی حوصلہ افزائی کے لیے داد وغیرہ کے لیے اپنی انگلیوں کو تکلیف دے لیں۔ :237:

    ویسے آپ کے پیغامات مجھے ہمیشہ بہت اچھے لگتے ہیں۔ اور ہاں آپکا اندازہ ٹھیک ہے میں اپنی امی جی کو اور ساری فیملی کو بہت مِس کرتا ہوں۔ :rona:
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالرحمن سید بھائی لکھتے ہیں
    سید بھائی ۔ آپکا حُسنِ نظر ہے۔ آپکی محبتوں کے لیے بہت شکریہ ۔
    جی ہاں۔ چونکہ کچھ دنوں سے چونکہ گھر پر ہوں تو خیالات کا پنچھی کچھ زیادہ ہی دور اونچی پرواز میں مصروف ہے۔ :titli:
     
  6. مسز مرزا
    Offline

    مسز مرزا ممبر

    Joined:
    Mar 11, 2007
    Messages:
    5,466
    Likes Received:
    22
    نعیم بھائی میں نے تو ایک ہی شعر کی تشریح کی تھی اور اس لیئے اسی شعر کا حوالہ بھی دیا تھا :oops: :84: آپ تو ناراض ہی ہونے لگے :84: خیر ساری غزل تو کافی توجہ طلب ہے (میں تشریح کے حوالے سے بات کر رہی ہوں)
    اور دیکھا میرا اندازہ صحیح تھا :87:
    باقی میں کون ہوتی ہوں اصلاح کرنے والی وہ تو اللہ کرے گا ناں :176:
    ویسے مذاق کے علاوہ ماشاءاللہ ہمیشہ کی طرح اچھا لکھا آپ نے :a180: :a165: :a98: اب خوش!؟ :91:
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    تو کیا سنئیر شعرائے کرام جو اصلاح کرتے ہیں وہ ۔۔۔۔ ؟ :176:

    ویسے پسندیدگی کا شکریہ :101:
     
  8. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    بہت خوب نعیم بھائی ۔ آپ کی غزل بہت اچھی لگی ۔
    ماشاءاللہ :a180:
     
  9. نور
    Offline

    نور ممبر

    Joined:
    Jun 21, 2007
    Messages:
    4,021
    Likes Received:
    22
    آنٹی مسزمرزا لکھتی ہیں
    آنٹی جی ۔ یہی جملہ آپ پہلے لکھ دیتی تو نعیم صاحب کے اندر کا شاعر مطمئن و مسرور :86: ہو جاتا۔ ایک شاعر اصلاح کم اور تعریف زیادہ چاہتا ہے :237:
     
  10. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    اوتار میں لوگوں کی عمریں کم ھوتی نظر آرھی ھیں، میں بھی سوچ رھا ھوں کہ میں بھی اب اپنے اوتار میں کوئی لڑکپن کی تصویر لگادوں،!!!!
     
  11. بجو
    Offline

    بجو ممبر

    Joined:
    Jul 22, 2007
    Messages:
    1,480
    Likes Received:
    16
    ارے نہیں نہیں۔ آپ کا اوتار سب سے اچھا ہے، کیونکہ پیچھے قائداعظم کی تصویر جو ہے۔ :87:
     
  12. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ارے نہیں نہیں۔ آپ کا اوتار سب سے اچھا ہے، کیونکہ پیچھے قائداعظم کی تصویر جو ہے۔ :87:[/quote:3pprnhoy]

    بجوجی،
    ٹھیک ھے، اگر آپ کہتی ھیں تو میں اپنی تصویر نہیں بدلتا،!!!!!
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سید بھائی ۔ پھر ایسا کریں کہ قائد اعظم رح کی تصویر بدل دیں۔ وہ بہت بزرگ لگ رہے ہیں۔ :84:
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے اگر آپ کا اشارہ نور جی کے اوتار کی طرف ہے تو وہ تو قیامت ڈھا رہی ہیں ماشاءاللہ۔ بلکہ انکے سارے اوتار ہی قیامت ڈھاتے ہیں۔ اب اگر آپ نے بھی قیامت ڈھانی شروع کر دی تو ہمارا پتہ نہیں کیا بنے گا :208:
     
  15. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے اگر آپ کا اشارہ نور جی کے اوتار کی طرف ہے تو وہ تو قیامت ڈھا رہی ہیں ماشاءاللہ۔ بلکہ انکے سارے اوتار ہی قیامت ڈھاتے ہیں۔ اب اگر آپ نے بھی قیامت ڈھانی شروع کر دی تو ہمارا پتہ نہیں کیا بنے گا :208:[/quote:2pkbn66h]

    دیکھو نعیم بھائی آخر ھم بوڑھوں کا بھی دل ھے، اور دل بھی ابھی تک جوان ھے، بس کبھی کبھی دھڑکنا تیز کردیتا ھے یا کبھی کبھی بالکل آھستہ آھستہ دھڑکنے لگتا ھے، بس ڈر اس بات کا ھے کہیں دھڑکنا ہی بھول نہ جائے،!!!!!!

    ابھی تک یاد ھے مجھے، وہ میرا گزرا ھوا ھر پل
    رنگینیاں وہ شہر کی، خوش آباد تھا میرا ھر کل
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جناب وہی عرض تو میں بھی کر رہا ہوں نا۔ کہ آپ تو ماشاءاللہ اس عمر میں بھی بہت باوقار شخصیت کے مالک ہیں۔ اگر جوانی یا نوجوانی کی تصویر لگا لی تو ہم جیسوں کی تو چھٹی ہوجائے گی۔ ساری تتلیاں :titli: تو آپ کے گرداگرد پھرنا شروع ہوجائیں گی۔ :suno:
    ویسے سنجیدگی سے عرض کروں کہ اللہ تعالی آپ کو ، آپکے دل کی دھڑکنوں‌کو اور اس دل میں بسنے والوں کو ہمیشہ سلامت اور خوش و خرّم رکھے۔ آمین
     
  17. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم ھائی
    میں تو یونہی ذرا دل لگی کررھا تھا، ھماری یہ مجال جو آپ جوانوں کے بیچ میں آئیں، آپ لوگوں کے ساتھ کچھ ھنسی مذاق کرکے ذرا ھم بھی خوش ھوجاتے ھیں، آپ سب کی دعائیں ھی تو میری زندگی ھے، یہ میری کتنی خوش نصیبی کی بات ھے کہ آپ سب نے مجھے اپنے دلوں میں بٹھا رکھا ھے،!!!!
     
  18. طاہرا مسعود
    Offline

    طاہرا مسعود ممبر

    Joined:
    Jan 31, 2007
    Messages:
    89
    Likes Received:
    0
    چن میں پھول جب مہکے درختوں پربہار آئے
    اداسی میں بدل جاتے ہیں گذرے وقت کےسائے

    ذراتُوسیکھ لےاے دل! خزاں رت میں بھی اب جینا
    خدا معلوم بہار اب لوٹ کے آئے یا نہ آئے
    دوسرا مصرع وزن میں نہیں ہے اس کو دیکھ لیں

    میرے یوں ناچنے پہ تو ہوا کیوں معترض واعظ
    ترے ہم مشربوں نے ہی مجھے گھنگرو ہیں پہنائے
    اچھا ہے
    لیے حیران بیٹھا ہوں شکستہ دل کے تاروں کو
    ہزاروں ساز ماضی میں کبھی اِس نے تھے سُنوائے
    a180:
    یہاں جس دوست کو رازِدلِ سوزاں ہے بتلایا
    وہی ہم کو ہے سمجھائے ہمیں دیوانہ ٹھہرائے

    رضا کے آنگنِ ویراں میں کوئی نہ سحر پھوٹی
    جہاں سارا ہی اے خورشید تجھ سے روشنی پائے

    دونوں مصرعو ں میں ربط واضح نہیں لگ رہا ہے آپ ان کو دیکھ لیں بہتری کی کافی گنجائش ہے


    محترم
    السلام علیکم
    آپکی خوبصورت غزل نظر نواز ہوئی۔ داد حاضر ہے۔مضامین بہت اچھے ہیں مگر کہیں کہیں جھول محسوس ہوا ہے۔ اسکی تصحیح تو کوئی استاد کی کر سکتے ہیں۔
    مجموعی طور پر ایک خوبصورت غزل ہے
    خوش رہیں :
     
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    طاہرہ مسعود جی۔ وعلیکم السلام ۔
    آپکی نظر کرم کا بہت شکریہ ۔ اور جس طرح آپ نے غور سے پڑھ کر اصلاحی مشورہ جات دیے اس پر دوبارہ شکریہ۔ آپ جیسی سخن شناس ہستی کی طرف سے یہ الفاظ میرے لیے اعزاز ہیں۔

    میں نے بساط بھر کوشش سے مذکورہ اشعار میں کچھ ردوبدل کی ہے۔ ذرا پھر سے دیکھ لیجئے گا۔

    ذراتُوسیکھ لےاے دل! خزاںرُت میں بھی اب جینا
    خدا جانے بہار اب لوٹ کے آئے یا نہ آئے

    رضا کے آنگنِ ویراں میں کیونکر نہ کرن پھوٹی؟
    جہاں سارا ہی اے خورشید! تجھ سے روشنی پائے
     

Share This Page