1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

rohaani_babaa جی کا تعارف

Discussion in 'میں کون ہوں؟' started by ھارون رشید, Oct 3, 2010.

  1. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    اسلام علیکم

    ہماری پیاری اردو میں دلی خوش آمدید[​IMG]

    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کا موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان
    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے اضافی نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔

    شکریہ
     
  2. rohaani_babaa
    Offline

    rohaani_babaa ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    سب سے پہلے ہر پڑھنے والے کو اسلام علیکم
    Q پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    1۔ ہمارا نام نامی عظیم اللہ ہے اور یہ نام ہمارے دادا مرحوم و مغفور نے رکھا تھا۔
    Q.لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    2۔ شعر و شاعری میں ہمارا تخلص بابا ہے اور روحانی کا اضافہ ہم نے اپنی روحانیت کی وجہ سے کردیا ہے۔
    Q. عمر؟
    3۔ اس وقت زیستِ رواں کی 35ویں بہار دیکھ رہے ہیں۔
    Q. شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    4۔ گلبرگ پشاور صدر میں پیدا ہوئے۔ بچپن، لڑکپن اور اب جوانی بھی اسی صدر کے علاقے میں گزر رہی ہے۔
    Q. مشاغل؟
    6۔ علوم خفیہ پر تحقیق کرتا رہتا ہوں اس کے علاوہ یوگا اور تیراکی کا بہت شوق ہے۔
    Q. پیشہ؟
    7۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ میں جاب کرتا ہوں۔
    Q. مستقبل کے عزائم؟
    8۔ Mind Kontrol Ultraاور HAARPکی طرز کی ایجادات پر بہت غور و فکر کرتا رہتا ہوں اور ایسی اک مشین بنانے کا سوچتا رہتا ہوں۔ فی الحال تو سوچ رہا ہوں کہ ایسی مشین بنا لوں جو کہ ایک منٹ میں بیماری چاہے وہ روحانی ہو کہ جسمانی اس کا شافی کافی علاج کیا جائے.لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے کڑھتا رہتا ہوں کیونکہ تحریری کام تقریبا مکمل ہے صرف پریکٹیکل رہتا ہے۔
    نوٹ : Mind Kontrol Ultraاور HAARP کا اگر کسی کو پتہ نہیں ہے تو اس کے بارے میں گوگل میں سرچ کریں اور HAARPتو میری یہ تحریر پڑھ لیں۔ لنک یہ ہے
    http://www.oururdu.com/forums/showthread.php?p=341680#post341680
    Q. ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟
    9۔ کچھ خاص یاد نہیں لیکن شائد کچھ سرچ کررہا تھا کہ اس کا لنک ملا تو ہم نے سوچا کہ کھاتہ بنا لیا جائے۔
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    اتنا روحانی تعارف پیش کرنے کا بے حد شکریہ بابا جی
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    وعلیکم السلام عظیم اللہ بھائی ۔
    تفصیلی تعارف کروانے کے لیے شکریہ قبول کریں۔
    اللہ تعالی آپکے نیک عزائم میں آپکو کامیابی عطا فرمائے۔ آمین
    لگے ہاتھوں کوئی ایسی بھی بنا دیں جس سے ہمارے ملک کی سیاسی بیماریاں بھی دو ہوسکیں۔ :222:
     
  5. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    ّعظیم بھائی جلد تعارفی لڑی مکمل کرنے کا شکریہ
    ہمیں امید ہے کہ ہم آپ کی گہر بے بہا معلومات سے استفادہ کرتے رہیں گے
     
  6. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    روحانی بابا جی تفصیلی تعارف کروانے کا شکریہ آپ کے بارے جان کر بہت اچھا لگا :222:
     
  7. rohaani_babaa
    Offline

    rohaani_babaa ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    سب لوگوں کی محبت کا بہت بہت شکریہ
     
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    ہم سب ایک صاحب علم بندے کو اپنے درمیان پاکر بہت خوش ہیں:dilphool:
     
  9. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    اور امید کرتے ہیں کہ روحانی بابا اپنے تحریری مکمل شدہ مواد اگر وہ سمجتھے ہیں کہ یہاں ہماری اردو خاطر احباب طشت ازبام کیے جائے تو ہم ہمہ تن گوش ہیں۔

    روحانی بابا آپ کے تعارف کو پڑھ کر خوشی ہوئی کہ اس بزم میں ایک اچھے ساتھی کا اضافہ ہوگیا ہے۔
     
  10. rohaani_babaa
    Offline

    rohaani_babaa ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    جی محبوب خان ضرور انشاء اللہ
     
  11. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    السلام علیکم !
    بہت اچھا لگا بابا جی آپ کا تعارف پڑھ کر۔ ایک بات پہلے بتا دیں بابا جی کہنا برا تو نہیں لگے گا؟ امید ہے آپ سے اچھی گفتگو رہے گی۔ اور آپ کے علم سے استفاد حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔ انشاء اللہ۔ روحانیات اور مائنڈ سائنسز میں مجھے بھی کافی دلچسپی ہے لیکن عدیم الفرستی اکثر آڑے آ جاتی ہے جب بھی موقع ملا آپ سے اس بارے میں ڈسکس ہو گی۔ خاص کر ریکی Reiki ، کنڈالنی Kundalini ، اورا Aura، شعور کی مختلف جہتیں اور اس کے ساتھ ساتھ مختلف سائنسی اور ٹینکنیکل ٹاپکس۔ میں سائنس اور روحانیات کو ایک ہی سکے کے دو رخ سمجھتا ہوں۔ باقی ایک بار پھر اتنا اچھا تعارف کروانے اور اپنے قیمتی وقت میں سے ہمیں محبتیں عنایت کرنے کا شکریہ
    والسلام
     
  12. rohaani_babaa
    Offline

    rohaani_babaa ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    بالکل جناب آپ کی بات درست ہے سائنس اور روحانیت ایک ہی سکے کے دو رخ تو نہیں لیکن قریب قریب ضرور ہیں کیونکہ سائنس ہنوز روحانیت کے بہت سارے گوشوں کو بے نقاب کرنے میں ناکام ہے
     
  13. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    روحانی بابا جی،!!!! کیا بات ہے آپ کی، امید ہے کہ آپ سب کیلئے اپنی روحانی خدمات سے نوازتے رہیں گے،!!!!
     
  14. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    یہ جو ماہر عملیات ہوتے ہیں کیا یہ بھی روحانیت کی کوئی قسم ہے
     
  15. rohaani_babaa
    Offline

    rohaani_babaa ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    ہارون الرشید صاحب بنیادی طور پر روحانیت کا مادہ روح ہے ۔۔۔۔۔تو یہ ہر دین میں ہوتی ہے ۔۔۔۔جو جتنا اپنے دین کے احکامات پر عمل کرے گا اس میں اتنی ہی زیادہ روحانیت ہوگی۔
    جہاں تک عملیات کا تعلق ہے تو اس کو انگریزی زبان میں Occult Sciencesکہتے ہیں ۔۔۔اس میں ہر طرح کی روحانیت آجاتی ہے ۔۔۔جیسا کالا جادو۔۔۔یا افریقہ کا جادو۔۔۔۔یا بدھ مذہب کی روحانیت
    فی زمانہ عملیات کی روحانیت میں یہودی سب سے آگے ہیں اس کے بعد بدھ مذہب کے بھکشو یا پھر تبت یا سندر بن کے لاما ہیں تیسرے نمبر پر ہندو ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہم بحیثیت مسلمان جس چیز کو عرف عام میں روحانیت کہتے ہیں وہ اسلامی یا دینی احکامات پر عمل درآمد ہے جیسے کہ ہم لوگ نماز پڑھتے ہیں تو ہم کو اس چیز کا ایک رزلٹ ملنا چاہیے ہے ۔۔۔۔جیسا کہ حدیث شریف کے الفاظ ہیں ۔۔۔ان الصلوۃ تنہا عن المنکر و الفواحش۔۔۔بے شک نماز بے حیائی اور بری باتوں (فواحشات) سے روکتی ہے۔۔۔۔لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ پانچ وقت کی نماز پڑھنے کے باوجود برے کام کرتے ہیں اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ نماز تو پڑھتے ہیں لیکن شریعت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل نہیں کرتے ہیں یعنی جھوٹ بولتے ہیں ۔۔۔حرام حلال کی تمیز نہیں کرتے ہیں۔۔۔۔۔غیب کرتے ہیں۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ تو پھر ایسے میں نماز ان کو کیا فائدہ پہنچائے گی۔۔۔۔سوائے ورزش کے۔۔۔۔
    جہاں تک آپ کے استفسار کا تعلق ہے تو اگر آپ ایک عمل کرتے ہیں جیسے آپ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو 786بار روزانہ ورد کرتے ہیں اور اس دوران آپ کے 786 دن پورے ہوجاتے ہیں تو آپ اس کے عامل ہوجاتے ہیں آپ کسی بھی مریض کو پانی پر دم کر کے دیں تو وہ فورا ٹھیک ہوجائے گا۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔کسی بھی آیت قرانی یا اسماء الحسنی کو پڑھنے کا یا عمل میں لانے کا یا کسی بھی غیر مسلم کا کسی منتر کو سدھ کرنے کا یہی مطلب ہوتا ہے یعنی کسی چیز کا عامل ہوجاتا۔۔۔۔
     
  16. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    علم الاعداد آپ کی نظرمیں کیا اہمت رکھتا ہے
     
  17. rohaani_babaa
    Offline

    rohaani_babaa ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    میری کیا اوقات جناب کہ میں کچھ تحریر کروں۔۔۔۔بہرحال اگر آپ نے کہہ ہی دیا ہے تو تکے مارنے کی کوشش کرتا ہوں۔
    علم الاعداد کو انگریزی زبان میںNumerology کہتے ہیں یہ کسی بھی زبان میں اس کے حروف تہجی Alphabetsیعنی حروف کی عددی قیمت ہوتی ہے ۔
    جیسے الف کی قیمت ایک ،ب کی دو،ج کی تین،د4،ھ5،و6،ز7،ح8،ط9،ی10،ک20،ل30،م40،ن50،س60،ف80،ص90،ق100،ر200،ش300،ت400،ث500،خ600،ذ700،ض800،ظ900، غ 1000
    انگریزی زبان کے Alphabetsکو علم الاعداد کے ماہرین کلدانی حروف کے نام سے موسوم کرتے ہیں اس کی قمیتیں مندرجہ ذیل ہوتی ہیں۔
    AIJGQY کی قمیت 1
    BKR کی قمیت 2
    CGLS کی قمیت 3
    DMT کی قمیت 4
    EHNX کی قمیت 5
    UVW کی قمیت 6
    OZ کی قمیت 7
    FP کی قمیت 8
    علم الاعداد کے بہت عظیم علم ہے اور قران شریف کی آیات کا سارا نظام علم الاعداد کے ذریعے ایسے طریقے سے مربوط کیا گیا ہے کہ عقل کو سرگردانی ہوتی ہے ۔
    بہرحال یہ موضوع بہت طویل ہے اور ادھر اس کی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی میرے ہاتھوں میں اتنی سکت ہے کہ اتنا طویل مضمون لکھ سکوں۔۔۔۔۔
    اس موضوع پر میری زنجانی جنتری 2008 میں ایک طویل تحریر منظر عام پر آچکی ہے جس سے ہر فیلڈ کے بندے نے بہت فائدہ اٹھایا ہے۔
     
  18. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    السلام علیکم
    بابا جی ، میں بھی اپنے تمام ساتھیوں کی طرح آپ کو خوش آمدید کہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ آپ کے علم سے ہم سب ہی استفادہ کریں گے ۔
     
  19. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    محترم آپ کا بہت بہت شکریہ آپ نے ہمیں قیمتی معلومات سے آگاہ کیا اگر ممکن ہو تو زنجانی جنتری والا مضمون فورم پہ بھی لکھ دیں اور ہمیں بھی اپنے علم سے بہرامند فرمائیں یا پھر کہیں لنک موجود ہے تو وہ دیدیں
    نوازش

    اور بھی باتیں بہت سی ہیں وہ بھی انشاء اللہ کرتے رہیں گے
     
  20. rohaani_babaa
    Offline

    rohaani_babaa ممبر

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    ادھر جناب روحانیت کا کوئی سیکشن یا ذیلی سیکشن ہے ہی نہیں تو کس جگہ پوسٹ کریں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  21. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    جواب: rohaani_babaa جی کا تعارف

    محترم آپ کسی مناسب سیکشن میں لکھیں تو سہی انشاء اللہ جلد ہی سیکشن بنا دیا جائیگا
     

Share This Page