1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ مانا کہ ہر اِک نبی محترم ہے ۔ حضرت علامہ صائمؔ چشتی

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏14 مئی 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
    یہ مانا کہ ہر اِک نبی محترم ہے
    مگر سب میں اِک ہاشمی محترم ہے

    مدینے کے ذروں پہ قرباں ستارے
    مدینے کی ہر اِک گلی محترم ہے

    جسے مصطفیٰﷺ کی محبت ملی ہے
    ہے مومن وہی اور وہی محترم ہے

    میرے کملی والے کے روضے کے صدقے
    زمیں سب کی سب ہو گئی محترم ہے

    بڑی شان حق نے فرشتوں کی دی ہے
    فرشتوں سے پر آدمی محترم ہے

    ابوبکر و فاروق اُن کو ملیں گے
    نگاہوں میں جن کی علیؑ محترم ہے

    کرے کیوں نہ ولیوں سے صائمؔ محبت
    خدا کی قسم ہر ولی محترم ہے
    -------​
    حضرت علامہ صائمؔ چشتی
    اردو پنجابی نعتیہ کلام ۔۔ " حُسن کائنات "
    صفحہ نمبر۔80 تا 81
    چشتی کتب خانہ ۔ ارشد مارکیٹ جھنگ بازار فیصل آباد​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    اللہ تعالیٰ آپ کوبھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں