1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یا الہی ہر جگہ تری عطا کا ساتھ ہو

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکیزہ, ‏22 اگست 2009۔

  1. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    یا الٰہی! ہر جگہ تیری عطاء کا ساتھ ہو
    جب پڑے مشکل، شہ مشکل کشا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! بھول جاؤں نزع کی تکلیف کو
    شادی دیدار حسنِ مصطفی (ص) کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! گور تیرہ کی جب آئے سخت رات
    ان کے پیارے منہ کی صبح جانفزا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! جب پڑے محشر میں شور دارو گیر
    امن دینے والے پیارے پیشوا (ص) کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! جب زبانیں باہر آئیں پیاس سے
    صاحب کوثر، شہ جودو سخا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! گرمی محشر سے جب پھڑکیں بدن
    دامن محبوب (ص) کی ٹھنڈی ہوا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! نامہ اعمال جب کھلنے لگیں
    عیب پوشِ (ص) خلق، ستار (ص) خطا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! جب چلوں تارک راہ پل صراط
    آفتاب (ص) ہاشمی، نورالہدی (ص) کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! جو دعائے نیک میں تجھ سے کروں
    قدسیوں کے لب سے آمیں ربنا کا ساتھ ہو

    یا الٰہی! جب رضا خواب گراں سے سر اٹھائے
    دولت بیدار عشق مصطفی (ص) کا ساتھ ہو


    (علامہ شاہ احمد رضا خان بریلوی(رح))
     
  2. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    سبحان اللہ۔۔بہت ہی خوب۔۔۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    سبحان اللہ پاکیزہ صاحبہ ۔
    بہت خوبصورت دعا ہے۔
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    آمین ثم آمین ۔

    پاکیزہ بہن۔ اللہ آپکو خوش رکھے۔ آمین
     
  5. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    سبحان اللہ ----- بہت خوبصورت دعا ہے
    علامہ شاہ احمد رضا خان بریلوی(رح) کا کلام دل میں اتر جاتا ہے
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    بہت خوب خوبصورت کلام ھے
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    بہت ہی خوبصورت اور ایمان پرور دعا ہے۔
     
  8. پاکیزہ
    آف لائن

    پاکیزہ ممبر

    سب کا بہت زیادہ شکریہ
     
  9. RAJA_PAKIBOY
    آف لائن

    RAJA_PAKIBOY ممبر

    جواب: یا الہی ہر جگہ تری عطا کا ساتھ ہو

    السلام علیکم
    سبحان اللہ
     
  10. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    جواب: یا الہی ہر جگہ تری عطا کا ساتھ ہو

    ماشاءاللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں