1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہیجڑوں کا بیان ۔۔ سنن ابو داؤدؒ، جلد پنجم ۔۔۔ امام ابو داؤدؒ

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏30 جنوری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بن عبد اللہ، محمد بن علاء، ابو اسامہ، فضل بن یونس، اوزاعی، یسارقرشی، ابو ہاشم، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پاس ایک ہیجڑا لایا گیا جس نے اپنے دونوں ہاتھوں اور پاؤں کو رنگا ہوا تھا مہندی سے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ اس کو کیا ہوا؟ کہا گیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یہ عورت کی مشابہت اختیار کرتا ہے تو آپ نے حکم دیا تو اسے نقیع کی طرف شہر بدر کر دیا گیا۔ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ مجھے نماز پڑھنے والوں کے قتل سے منع کیا گیا ہے۔ ابو اسامہ کہتے ہیں کہ نقیع مدینہ کے اطراف میں ایک جگہ ہے اور یہ بقیع نہیں ہے۔



    ابو بکر بن ابو شیبہ، وکیع، ہشام بن عروہ، زینب بنت حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ایک بار ان کے پاس داخل ہوئے تو ان کے پاس ایک مخنث بیٹھا ہوا تھا اور ان کے بھائی عبد اللہ سے کہہ رہا تھا کہ اگر کل کو اللہ طائف کو فتح فرما دے گا تو میں تجھے ایک ایسی عورت بتلاؤں گا جب سامنے آتی ہے تو چار تہوں کے ساتھ اور واپس جاتی ہے تو آٹھ تہوں کے ساتھ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا کہ انہیں اپنے گھروں سے نکال دو۔



    مسلم بن ابراہیم، ہشام، یحییٰ، عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ان مردوں پر جو مخنث ہیں اور ان عورتوں پر جو مردانہ رنگ ڈھنگ اختیار کریں لعنت فرمائی ہے اور فرمایا کہ انہیں اپنے گھروں سے نکال دو۔

    سنن ابو داؤدؒ، جلد پنجم ۔۔۔ امام ابو داؤدؒ
     
    نعیم، ناصر إقبال اور حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    یہ صبح سے شام تک شہر کی سڑکوں پر تالیاں بجا بجا کر ایک خاص انداز میں لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکالواتے ہیں، شادی بیاہ میں بن بلائے مہمان بن کر آتے اور بچوں کی پیدائش پر لوری سناتے ہیں اور اس کے عوض پیسے مانگتے ہیں تا کہ اپنے پیٹ پال سکے۔ اپنی کمائی میں سے کچھ حصہ اپنے گرو کو بھی دیتے ہیںجس سے گرو کا ڈیرہ چلتا ہے اور وہ چیلوں کی فلاح و بہبود اور ان کے چھوٹے موٹے مسائل حل کرتا ہے۔ کوئی بھی گرو کبھی بھی کرائے کے مکان میں نہیں رہتا بلکہ اس کا اپنا ذاتی مکان ہوتا ہے جو اسے اپنے سے پہلے والے گرو سے وراثت میں ملتا ہے۔انہوں کہا کہ املاک یا جائیداد گرو اور اس کے چیلوں کی کمائی ہوتی ہے اور گرو کے مرنے کے بعد انہی کی برداری میں سے نیا گرو اس کا انتظام سنبھالتا ہے۔
    مزنگ چونگی کی مدھو کہتی ہے کہ ہمارے معاشرے کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ ہمارے اندر احترام آدمیت نہیں رہا۔ہمارے بارے میں مشہور ہے کہ ہم معاشرے میں فحاشی پھیلانے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ مانا کہ ہم میں کچھ برے لوگ بھی ہیں بالکل ایسے ہی جیسا کہ عام انسانوں میں کچھ اچھے اور کچھ برے ہوتے ہیں۔ لیکن ہمارے اندر بھی یہ برائی اسی معاشرے ہی کی دی ہوئی ہے۔ ہمیں وہی انسان جو خود کو مکمل کہتے ہیںہمیں اس گندی عادات پر مجبور کرتے ہیں۔ یہی مکمل انسان ہمیں اس طرف مائل کرتے ہے اور رفتہ رفتہ پھر یہ عادت بن جاتی ہے اور کچھ اسے اپنا پیشہ بنا لیتے ہیں۔مدھو کا کہنا ہے کہ ہم میں لڑکوں کے علاوہ لڑکیاں بھی ہوتی ہیں جو بظاہر ایک مکمل لڑکی ہوتی ہے ماسوائے ایک خامی کے۔ انھوں نے بتایا کہ ویسے تو یہ لڑکیاں زیادہ تر ڈیروں میں ہی رہتی ہیں مگر ان میں سے کچھ برائی کی طرف بھی مائل ہو جاتی ہیں۔ ایسی لڑکیوں کی لڑکوں کی نسبت زیادہ مانگ ہوتی ہے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ہر پوسٹ پر اپنا خیال ظاہر کر کے پوسٹ کا مقصد ختم کرنے کی کوشش مت کرو
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ اس پارٹی کا حصہ ہیں ÷
     
    زنیرہ عقیل اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    آپ اس پارٹی کا حصہ ہیں
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پوسٹ کا مقصد حدیث مبارکہ آپ تک پہنچانا ہے
    کہ ہیجڑوں ان کو شہر بدر کر دو اور کو اپنے گھر آنے مت دو
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    میں ایسا کبھی نہیں کہہ سکتا
    انسان ہونے کی وجہ سے
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن میں کہہ رہی ہوں کہ ہیجڑوں کو گھر سے دور رکھا جائے تو بہتر ہے اور گھر کے اندر آنے کی کبھی بھی اجازت نہیں دینی چاہیے بلکہ پردہ کرنا چاہئے ان سے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں