1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہر طرف کائنات میں تم ہو - صبا اکبر آبادی

Discussion in 'حمد و ثنائے الہی' started by مبارز, May 8, 2010.

  1. مبارز
    Offline

    مبارز ممبر

    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم


    حمد باری تعالٰی
    (از: صبا اکبر آبادی)

    ہر طرف کائنات میں تم ہو
    صرف بزمِ حیات میں تم ہو

    کچھ نہ تھا کائنات میں تم تھے
    کچھ نہیں کائنات میں تم ہو

    ہر عدم ہر وجود تم سے ہے
    یعنی ہر نفی ہر ثبات میں تم ہو

    اور کچھ بھی نظر نہیں آتا
    میں ہوں یا کائنات میں تم ہو

    حق و باطل نہیں ہیں ایک مگر
    کعبہ و سومنات میں تم ہو

    ظلمت و نور سب تمہیں سے ہے
    روزِ روشن میں‌ رات میں تم ہو

    تم ہی پردہ ہو تم ہی جلوہ !
    کیا کہوں بات بات میں تم ہو

    عشقِ حافظ میں ہے تمہارا جمال
    حسنِ شاخِ نبات میں تم ہو

    عکس ہیں حسنِ ذات کے ہی صبا
    گم جہانِ صفات میں تم ہو
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جواب: ہر طرف کائنات میں تم ہو - صبا اکبر آبادی

    سبحان اللہ العظیم
     
  3. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: ہر طرف کائنات میں تم ہو - صبا اکبر آبادی

    جزاک اللہ مبارز جی بہت خوب بہت عمدہ
     
  4. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: ہر طرف کائنات میں تم ہو - صبا اکبر آبادی

    ماشاءاللہ سبحان اللہ
     
  5. نویدظفرکیانی
    Offline

    نویدظفرکیانی ممبر

    جواب: ہر طرف کائنات میں تم ہو - صبا اکبر آبادی

    بہت خوب
    جزاک اللہ
     

Share This Page