1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیا یہ ہے پاکستان ؟

Discussion in 'متفرق ویڈیوز' started by مخلص انسان, Sep 12, 2016.

  1. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    کیا یہ ہے پاکستان
    کیا یہ ہے وہ پاکستان
    نہیں
    دوسروں کے ٹکروں پہ پلنے والا یہ قائد اعظم کا پاکستان نہیں ہے
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
     
    نعیم likes this.
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    درست بات ہے۔
    لیکن اسکو درست نظام دینے کی کوشش کرنا چاہیے۔
    نہ کہ بندہ ملک دشمنوں سے ملک کر اپنے ملک کو تباہی و بربادی کی طرف لےجانا شروع کردے۔ یا ٹارگٹ کلنگ و بھتہ خوری کے ذریعے اپنے مظلوم پاکستانیوں کی زندگی مزید اجیرن کردے۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  3. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    لیکن ٹارگٹ کیلینگ اور بھتہ خوری کے صرف الزامات ہیں جسے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے محض میڈیا ٹرائل کی حد تک رکھے ہوئے ہیں آج تک کسی عدالت میں لے کر نہیں گئے
    رینجرز نے کچھ دن پہلے میڈیا پر اپنی تین سالہ رپورٹ پیش کی جس میں اس نے آٹھ ہزار کے لگ بھگ ٹارگٹ کلر پکڑنے کا دعوی کیا جس میں سے سے چھ ہزار کے قریب کا ایم کیو ایم سے تعلق تھا ، مگر ان چھ ہزار کو عدالت نے مجرم قرار نہیں دیا
    90 پر چھاپے کے دوران 109 لڑکے پکڑے گئے ان میں سے زیادہ تر چھوٹ گئے مگر آپ نے کبھی میڈیا ہپر ان کے چھوٹنے کی خبر پڑھی ؟
    90 پر چھاپے کی پہلی رات جن چھ لڑکوں کی تصاویر خطرناک دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر کہہ کر نیشنل میڈیا پر دکھائی گئی تھیں ان میں سے ایک وہیں کا باورچی تھا جسے جگ ہنسائی کے ڈر سے دوسرے دن ہی رہا کردیا گیا اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر وہ دہشت گرد تھا تو اس کو رہا کیوں کیا گیا اور اگر وہ بے گناہ تھا تو اس کو پکڑا کیوں گیا اور اس کی تصاویر میڈیا پر بغیر تحقیقات کی کیوں دی گئی
    ایم کیو ایم نے کبھی اپنے لڑکوں کی رہائی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ ہمیشہ یہ ہی کہا ہے کہ ان کو 24 گھنٹے میں عدالتوں میں پیش کریں ، مجرم ثابت کریں اور سزا دیں ۔ ۔ ۔ ماوارائے عدالت کوئی کام نہ کریں
    یہ ہی ہمارا مطالبہ ہے اور یہ ہی پاکستان کا آئین کہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب کو آئین کے ماتحت ہی کام کرنا ہوگا چاہے وہ سیاسی حکومتیں ہوں یا قانون نافذ کرنے والے ادارے
    اور اسی میں پاکستان کی بقا ہے
     
  4. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    اب طاہر القادری صاحب نے ماڈل ٹاؤن کا کیس یورپی یونینن اور جینیوا لے جانے کا فیصلہ کیا ہے کیا آپ کی نظر میں یہ غداری ہے ۔ ۔ ۔ میری نظر میں تو نہیں
    جب پرویز مشرف کو پاکستانی عدالتوں ( اسلام آباد ہائی کورٹ ) کے فیصلے یک طرفہ لگے تھے تو انہوں نے بھی عالمی عدالت میں جانے کی دھمکی دی تھی
    اصل میں پاکستان کا مسئلہ ہی یہ ہی ہے یہاں پر بعض ادارے خود کو آئین اور قانون سے اوپر سمجھتے ہیں ، 11 ستمبر کو جو موٹر وے پر ہوا یہ اس کی تازہ مثال ہے
    میری نظر میں فوج پر تنقید کرنا غداری نہیں بلکہ اس میں پاکستان کی بھلائی ہے ، جو ادارے خود کو ملک کا کرتا دھرتا سمجھتے ہیں سیاست کرتے ہیں پھر انہیں ننقید کا سامنا بھی کرنا چاہیے
    سقوط ڈھاکہ کا جتنا ذمہ دار بھٹو تھا اتنا ہی ذمہ دار یحی خان اور ایوب خان بھی تھا
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    قطع نظر فوج یا کسی بھی ادارے کے کردار کے۔ سقوط ڈھاکہ سے لے آج تک کس نے کیا کیا، یہ اضافی بحثیں ہیں۔
    میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ فوج کو سندھ کے ساتھ ساتھ بلوچستان اور پنجاب میں بھی سندھ کی طرز کا آپریشن ضرور شروع کرنا چاہیے۔
    بالخصوص ڈاکٹرقادری کے پیش کردہ ثبوتوں کے بعد تو فوج اور ایجنسیز کو شریف برادران کے بھارتی ایجنٹوں سے رابطوں اور انہیں اعلی سرکاری سطح کے خفیہ پروٹوکول کے ساتھ پاکستان لانے اور خفیہ جگہوں پر رکھنے اور واپس سرحد پار پہنچانے کے مسئلہ کی ہر صورت انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔ تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔ اگر ڈآکٹرقادری نے غلط الزام لگایا ہے تو اسے عدالت قانون کے مطابق سزا دی جائے۔ اور اگر شریف برادران یا جو جو اس گھناونے کام میں ملوث ثابت ہوجائیں تو پھر انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن ان سب سے قطع نظر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوال یہ ہے کہ کیا ان مسائل کا حل یہ ہے کہ اٹھ کر ملک دشمنوں سے ملکر ملک توڑنے کی کوششیں شروع کردی جائیں اور ملک کو مردہ باد کہنا شروع کردیا جائے ؟
     
  6. مخلص انسان
    Offline

    مخلص انسان ممبر

    زندہ باد یا مردہ باد کہنے سے ملک یا قومیں نہیں بنتی قومیں بنتی ہیں عمل سے اور اس وقت پاکستان جس خطرناک دور سے گزر رہا ہے اس کا اندازہ نہ ہمارے سیاست دانوں کو اور نہ ہمارے اداروں کو ہے
    آپ یقین کرو میں نے کئی بزرگوں سے آج کل کے حالات پر سوالات کئے ہیں اور سب کا یہ ہی کہنا ہے 71ء جیسے حالات ہو رہے ہیں
    پنجاب کو باحیثیت سب سے بڑے صوبے ہونے کے جو فرائض ادا کرنے چاہیے وہ نہیں کر رہا ہے ، چھوٹے صوبے احساس محرومی میں جاتے چلے جارہے ہیں میں صرف کراچی یا سندہ کی بات نہیں کر رہا آپ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے حالات دیکھ لیں
    پنجاب کے سیاست دان صرف اقتدار کی سیاست کر رہے ہیں اور اداروں نے ایک بات پکڑ لی ہے کوئی بھی حادثہ ہو انڈیا پر بات ڈال لو یا کہہ دو غیر ملکی ہاتھ ہے ، ذمہ داری ختم
    آپریشن ضرب عضب پر وزیرستان کے قبائل اعتراضات اٹھا رہے ہیں
    افغان مہاجرین کو پاکستان سے باہر نکالنے کی کوشش پر پختون ناراض ہیں ، گریٹر افغانستان کے خواب دیکھے جارہے ہیں
    مودی کی 15 اگست کی تقریر کے بعد بلوچ کھل کر آزادی کی بات کر رہے ہیں ، روز پاکستان مخالف مظاہرے ہو رہے ہیں ، ادارے میڈیا پر بلوچستان کا بلیک آؤٹ کروا کے بالکل وہی حرکت کر رہا ہے جو ایک کبوتر آنکھیں بند کر کے کرتا ہے ۔ اب تو انڈیا بلوچستان کا مسئلہ یو این میں لے جانے کی تیاریاں کر رہا ہے
    ایک طرف پاکستان اندرونی معملات میں الجھ گیا ہے دوسری طرف انڈیا ایران افغانستان کھل کر سامنے آگئے ہیں اور ان کا اتحاد بن گیا ہے
    پاکستان اکتفا کر رہا ہے صرف چین پر ، اور چین کی ضرورت ہے سی پیک ، اور پاکستان سی پیک کے لیے سب کچھ داؤ پر لگانے کو تیار ہے
    سی پیک کی مخالفت گلگت بلتستان تک میں ہوئی اور فوج نے وہاں بھی آپریشن شروع کردیا
    مجھے آج وہ ٹوئیٹ یاد آرہی ہے جو آج سے تین چار ماہ پہلے پڑھی تھی میری اس سے لمبی بحث بھی ہوئی تھی وہ یہ تھی
    " اگر سندہ ، سرحد اور بلوچستان پاکستان سے الگ ہو بھی جائیں تو ہم پاکستان کی حفاطت کریں گے "
    میں نے اس پر کہا الگ ہونے والے اپنا نام پاکستان رکھیں گے آپ کے پاس تو خالی پنجاب ہوگا
    ۔
    یہ بی بی سی کی ایک رپورٹ ہے اور بی بی سی ایک غیر ملکی نشریاتی ادارہ ہے مگر خیال رہے اس میں جن لوگوں سے سوالات کئے گئے ہیں وہ پاکستانی ہیں
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آپ نے درست تجزیہ سنا ہے۔ میں نے پہلے بھی کسی پوسٹ میں آپکے پیش نظر اپنے خیالات کیے تھے کہ پنجابی ہونے کے باوجود میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ پنجاب دوسرے صوبوں میں نفرت پھیلانے کا مجرم ہے۔ کوٹہ سسٹم ، این ایف سی ایوارڈ اور دہشتگردی کے خلاف آپریشن سمیت دیگر کئی ایشوز ہیں جن میں پنجاب کے ساتھ امتیازی سلوک برت کر باقی صوبوں میں احساسِ کمتری کو فروغ دیا جاتا رہا ہے اور یہ روش قائم ہے۔
    میں "بزرگ" تو نہیں ۔۔ نہ ہی 71 کے حالات دیکھے لیکن جو سنا پڑھا ۔۔۔ اسکی روشنی میں 100 ٪ وہی حالات پیدا کیے جارہے ہیں
    لیکن مخلص انسان بھائی ۔ کیا ایسے کڑے وقت میں ہمیں 71 کے حالات پیدا کرکے ملک توڑنے والوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہے
    یا ملک کی سالمیت کے ساتھ کھڑا ہونا ہے ؟
     

Share This Page