1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کھلاڑیوں کے ایجنٹ کیسے ہوں

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by محبوب خان, Apr 23, 2011.

  1. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    پاکستانی کرکٹرزکے ساتھ برطانوی سٹے بازمظہر مجید اور ان کے بھائی اظہر مجیدکے مبینہ روابط کی بناء پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ایجنٹ کے لیے اپنے قوانین سخت کردیے ہیں۔ اب صرف وہ لوگ پاکستانی کرکٹرزکے ایجنٹ بن سکیں گے جو اچھے کردار اور ساکھ کے حامل ہوں گے۔ ماضی میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث شخص ایجنٹ نہیں بن سکے گا۔ ایجنٹ بننے والے کو پولیس یا پاکستانی سفارت خانے سے این او سی حاصل کرنا ہوگی۔ بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ایجنٹوں کی رجسٹریشن کے لیے نیا اور سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ مبینہ سٹے باز مظہر مجید اور اظہر مجیدکئی پاکستانی کھلاڑیوں کے ایجنٹ تھے۔ ان کے ساتھ روابط کی بناء پر سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامرکو اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5-5 سال کی سزاہوئی جبکہ تینوں کرکٹرزکو اسکاٹ لینڈ یارڈکی جانب سے کرمنل چارجز کا بھی سامنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کے تجربات کوسامنے رکھ کر ایجنٹس کے لیے نیا ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔ جو شخص کمرشل وجوہ کی بناء پرکھلاڑیوں کا ایجنٹ بننا چاہتا ہے وہ ایک لاکھ روپے کی فیس ادا کرکے درخواست فارم حاصل کرے۔ درخواست فارم کے ہمراہ دو لاکھ روپے کا ناقابل واپسی بینک ڈرافٹ جمع کرنا ہوگا۔ ایجنٹ کو اپنے حوالے سے ضروری معلومات کے علاوہ اپنے ملک کی پولیس سے این او سی حاصل کرنا ہوگی۔ ایجنٹ کا تعلق جس ملک سے ہوگا اس ملک کے کرکٹ بورڈکی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی ہے۔ اگر ایجنٹ غیر ملکی ہے تو اسے اپنے ملک میں پاکستانی سفارت خانے سے بھی این او سی حاصل کرنا ہوگی۔ پی سی بی ایک ماہ میں درخواست پر فیصلہ کرے گا۔ درخواست مسترد ہونے کی صورت میں ایجنٹ پی سی بی چیئرمین سے اپیل کرسکے گا۔ کھلاڑیوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے ایجنٹ سے روابط نہ رکھیں جو رجسٹرڈ نہ ہوں۔ اگر پی سی بی کسی ایجنٹ سے معاہدہ ختم کرتا ہے توکھلاڑی کو بھی اس سے لاتعلقی کا اعلان کرنا ہوگا۔ ایجنٹ کو ظاہرکرنا ہوگا کہ اس کے توسط سے ہونے والے معاہدے سے کھلاڑی کو کتنی آمدنی ہوگی۔ اس حوالے سے ٹیکس کی رقم کی کٹوتی بھی لازمی ہے۔
     
  2. راشد احمد
    Offline

    راشد احمد ممبر

    جواب: کھلاڑیوں کے ایجنٹ کیسے ہوں

    چلیں اچھا ہوگیا کہ کرکٹ بورڈ ایسا کررہا ہے۔ اگر کرکٹ بورڈ یہ کام بہت پہلے کرلیتا تو ہمیں سلمان بٹ، محمد عامر جیسے بڑے کھلاڑیوں سے محروم نہ ہونا پڑتا۔
     

Share This Page