1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاند سے اُن کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سید شہزاد ناصر, ‏25 اپریل 2019۔

  1. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    تضمین بر "خال بہ کنج لب یکے طرہ مشکفام دو"

    چاند سے اُن کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو
    دن ہے کھلا ہوا مگر وقتِ سحر ہے شام دو

    روئے صبیح اک سحر زلفِ دوتا ہے شام دو
    پھول سے گال صبح دم مہر ہیں لَالَہ فام دو

    عارضِ نور بار سے بکھری ہوئی ہٹی جو زلف
    ایک اندھیری رات میں نکلے مہِ تمام دو

    اُن کی جبینِ نور پر زلفِ سیہ بکھر گئی
    جمع ہیں ایک وقت میں ضِدّیں صبح و شام دو

    خیر سے دن خدا وہ لائے دونوں حرم ہمیں دکھائے
    زمزم و بیرِ فاطمہ کے پئیں چل کے جام دو

    ذاتِ حَسن حُسین ہے عَینِ شبیہِ مصطفیٰ
    ذات ہے اک نبی کی ذات ہیں یہ اسی کے نام دو

    پی کے پِلا کے مَے کشو! ہم کو بچی کُھچی ہی دو
    قطرہ دو قطرہ ہی سہی کچھ تو برائے نام دو

    ہاتھ سے چار یار کے ہم کو ملیں گے چار جام
    دستِ حَسن حُسین سے اور ملیں گے جام دو

    ایک نگاہِ ناز پر سیکڑوں جامِ مَے نثار
    گردشِ چشمِ مست سے ہم نے پئے ہیں جام دو و

    وسطِ مُسَبِّحَہ پہ سر رکھیے انگوٹھے کا اگر
    نامِ اِلٰہ ہے لکھا ’’ہ‘‘ اور ’’الف‘‘ ہے ’’لام‘‘ دو

    ہاتھ کو کان پر رکھو پا بہ ادب سمیٹ لو
    ’’دال‘‘ ہو، ایک ’’ح‘‘ ہو، ایک آخرِ حرفِ ’’ لام‘‘ دو

    نامِ خدا ہے ہاتھ میں، نامِ نبی ہے ذات میں
    مُہرِ غلامی ہے پڑی، لکھے ہوئے ہیں نام دو

    نامِ حبیب کی ادا جاگتے سوتے ہو ادا
    نامِ محمدی بنے جسم کو یہ نظام دو

    نامِ خدا مرقّعہ، نامِ خدا رخِ حبیب
    بینی ’’الف‘‘ ہے، ’’ہ‘‘ دہن، زلفِ دوتا ہے ’’لام‘‘ دو

    وحشی ہے ایک دل مِرا زلفِ سیاہ فام کا
    بندشِ عشق سخت تر صَید ہے ایک دام دو

    تلووں سے اُن کے چار چاند لگ گئے مہر و ماہ کو
    ہیں یہ اُنھیں کی تابشیں، ہیں یہ اُنھیں کے نام دو

    گاہ وہ آفتاب ہیں گاہ وہ ماہتاب ہیں
    جمع ہیں ان کے گالوں میں مہر و مہِ تمام دو

    بازیِ زیست مات ہے موت کو بھی مَمات ہے
    موت کو بھی ہے ایک دن موت پہ اذنِ عام دو

    اب تو مدینے لے بُلا گنبدِ سبز دے دکھا ح
    اؔمد و مصطفیٰ تِرے ہند میں ہیں غلام دو

    مولانا حامد رضا خان

    ھارون رشید ملک بلال نعیم
     
    Last edited: ‏7 مئی 2019
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ! جناب کلام تو کیا خوب ہے لیکن ہم جیسے کم علموں کے لیے کافی مشکل بھی ہے :(
    جب فرصت ہو مختصر تشریح بھی فرما دیں :)
     
    ابرار حسین شاہ اور سید شہزاد ناصر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    میرا خیال ہے اتنی مشکل بھی نہیں
    خیر تشریح کی کوشش کرتا ہوں فرصت سے مشروط ہے
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ اشعار کی سمجھ آگئی ہے کچھ میں بات ٹھیک سے سمجھ نہیں پایا اس لیے گزارش کی۔ :)
    اور بالکل آپ فرصت سے دیکھ لیجیے گا۔ سارے اشعار کی ایک ہی دفعہ میں تشریح کرنا بھی مشروط نہیں جیسے سہولت ہو ایک ایک دو دو کی بھی لکھ سکتے ہیں :)
     
  5. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ :)
     
    آصف احمد بھٹی اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ملک بلال کی فرمائیش تھی کہ اس کی تشریح کروں سو اس فرمائیش کی تعمیل میں حاضر ہوں
    جیسا کہ لکھا گیا ہے کہ یہ قرۃالعین طاہرہ کی مشہور غزل کی تضمین ہے طاہرہ کی غزل شریک کئے بغیر اس کا لطف ادھورا رہے گا

    خال بکنج لب يکی طرّۀ مشک فام دو
    واۓ به حال مُرغ دل دانه يکی و دام دو

    محتسب است و شيخ و من صُحبت عشق در ميان
    از چه کنم مجابشان پخته يکی و خام دو

    از رخ و زلف ای صنم روز من است همچو شب
    واۓ بروزگار من روز يکی و شام دو

    ساقی ماهروی من از چه نشسته غافلی
    باده بيار می بده نقد يکی و دام دو

    مست دو چشم دلرُبا همچو قرابه پُر ز می
    در کف ترک مست بين باده يکی و جام دو

    کُشته تيغ ابرويت گشته هزار همچو من
    بسته چشم جادويت ميم يکی ولام دو

    وعده وصل ميدهی ليک وفا نمی کُنی
    من به جهان نديده ام مرد يکی کلام دو

    گاه بخوان سگِ درت گاه کمينه چاکرت
    فرق نمی کند مرا بنده يکی و نام دو

    شعر: طاهره قره العین

    https://soundcloud.com/sepehr-atefi/dfdjmqqxwsjx

    چاند سے اُن کے چہرے پر گیسوئے مشک فام دو
    دن ہے کھلا ہوا مگر وقتِ سحر ہے شام دو

    تشریح: چاند سے چہرے پر جب گھٹا سی زلفیں سایہ فگن ہوتی ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ سورج گھنے بادلوں کی اوٹ میں چھپ گیا ہو یعنیٰ دن کے وقت بھی شام کا سماں پیدا ہو جاتا ہے جسے شاعر کہتا ہے کہ دو شامیں ہو گئی ہیں ایک چہرے پر زلف پڑنے سے شام کا سماں دوسرے سورج غروب ہونے سے شام ہو جانا

    جاری ہے
     
    زنیرہ عقیل، ابرار حسین شاہ اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    روئے صبیح اک سحر زلفِ دوتا ہے شام دو
    پھول سے گال صبح دم مہر ہیں لَالَہ فام دو

    تشریح: چہرے پر زلف آنے سے شام کا منظر تو پیدا ہو ہی جاتا ہے مگر صبح دم چہرے سے زلفیں لگتا ہیں جیسے لالے کا تروتازہ پھول جو صبح کے سورج کی طرح سرخی مائل ہو
     
    Last edited: ‏6 مئی 2019
  8. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    عارضِ نور بار سے بکھری ہوئی ہٹی جو زلف
    ایک اندھیری رات میں نکلے مہِ تمام دو

    تشریح:رخ پر نور سے زلف ہتنے سے ایسا لگتا ہے کہ اندھیری رات میں ماہ کامل طلوع ہو گیا ہو۔ اگر ماہ کامل کی رات ہو تو ایسا لگتا ہے کہ دو دو چاند نکلے ہوئے ہیں
     
    Last edited: ‏3 مئی 2019
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم سید شہزاد ناصر صاحب ۔ ۔ ۔ سید صاحب بہت مزہ آ رہا ہے برائے مہربانی اسے مکمل کیجئے گا ۔ ۔ ۔ اور قرۃ العین طاہرہ کی غزل (گو کہ فارسی میں ہے) مگر مزہ دیا ۔ ۔ ۔ شکریہ ۔ ۔ ۔
     
    زنیرہ عقیل، ابرار حسین شاہ اور سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    لکھنے لکھانے میں ہمیشہ چور رہا ہوں
    خیر کوشش کرتا ہوں اس کو مکمل کروں مگر سمجھنے اور الفاظ کا انتخاب کرنے میں وقت لگ جاتا ہے
     
  11. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    اُن کی جبینِ نور پر زلفِ سیہ بکھر گئی
    جمع ہیں ایک وقت میں ضِدّیں صبح و شام دو

    تشریح:جب رخ پرنور پر زلفیں سایہ کرتی ہیں تو ایک ہی ساعت میں مختلف اوقات کا گمان ہوتا ہے چہرے ہر زلفیں پڑنے سے شام کا گمان جبکہ دن نکلا ہوا ہے یعنی شاعر نے اس تضاد کو بڑی خوبصورتی سے بیان کیا ہے
     
    Last edited: ‏8 مئی 2019
  12. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    خیر سے دن خدا وہ لائے دونوں حرم ہمیں دکھائے
    زمزم و بیرِ فاطمہ کے پئیں چل کے جام دو

    ذاتِ حَسن حُسین ہے عَینِ شبیہِ مصطفیٰ
    ذات ہے اک نبی کی ذات ہیں یہ اسی کے نام دو

    پی کے پِلا کے مَے کشو! ہم کو بچی کُھچی ہی دو
    قطرہ دو قطرہ ہی سہی کچھ تو برائے نام دو

    ہاتھ سے چار یار کے ہم کو ملیں گے چار جام
    دستِ حَسن حُسین سے اور ملیں گے جام دو

    ایک نگاہِ ناز پر سیکڑوں جامِ مَے نثار
    گردشِ چشمِ مست سے ہم نے پئے ہیں جام دو

    میرا خیال ہے یہ اشعار سادہ اور عام فہم ہیں با آسانی سمجھ میں آنے والے ہیں
     
    زنیرہ عقیل، ابرار حسین شاہ اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    وسطِ مُسَبِّحَہ پہ سر رکھیے انگوٹھے کا اگر
    نامِ اِلٰہ ہے لکھا ’’ہ‘‘ اور ’’الف‘‘ ہے ’’لام‘‘ دو

    یہ شعر بھی عام فہم ہے البتہ اتنی تشریح کر دیتا ہوں وسطِ مُسَبِّحَہ تسبیح کے وسط کو کہتے ہیں
     
    زنیرہ عقیل، ابرار حسین شاہ اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی پٹھان کی عقل سے بالا تر ہیں کچھ اشعار
     
    ابرار حسین شاہ اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ابرار حسین شاہ
    آف لائن

    ابرار حسین شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اگست 2011
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ بہت خوب انتخاب
    سلامت رہیں
     
  16. ابرار حسین شاہ
    آف لائن

    ابرار حسین شاہ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اگست 2011
    پیغامات:
    13
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    شاہ جی نے ساتھ ساتھ تخریج بھی کی ہے میرا خیال ہے کہ سمجھنے میں کوئی مشکل نہیں
     
    زنیرہ عقیل اور آصف احمد بھٹی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ محترم سید شہزاد ناصر صاحب
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں