1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پردیسی کی کہانی اسکی زبانی،!!!!

Discussion in 'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' started by عبدالرحمن سید, Jul 12, 2008.

  1. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    ھم پردیسیوں کی یہی مشکل ھے، کہ ھم تو خود ھی مشکلات کا شکار ھیں، مگر پھر بھی دوسروں کو یہاں بلوانے میں سب سے آگے ھیں، جو یہاں آتے ھی ھمیں ھی مورد الزام ٹھراتے ھیں کہ کس مشکل میں پھنسا دیا، جبکہ یہاں کی مشکلات کا ذکر پہلے سے ھی ان کے گوش گزار کردیتے ھیں، لیکن وہ بضد ھی رھتے ھیں کہ آپ تو نہ بلوانے کے بہانے کرتے ھیں، آخر آپ بھی تو اتنے عرصہ سے باھر ھیں،!!!!!

    ھم یہاں اپنی مشکل میں ھیں، لیکن وہاں لوگوں نے ھم سے بہت سی امیدیں وابسطہ کررکھی ھوتی ھیں، کچھ ذکر یہاں کرنا چاھوں گا،!!!!!

    بہن کے سسرال والوں کی طرفسے،!!!!!
    ارے بہو تمھارے بھائی کیسے بھائی ھیں، اپنی بہن کا بھی خیال نہیں رکھتے، کم از کم اپنے دیور کیلئے تو اپنے بھائی سے کہو کہ اسے باھر بلوالیں، یہاں تو یہ بیکار گھر میں پلنگ ھی توڑتا رھتا ھے، اپنے بھائی سے کہو کہ وہاں سے ویزا خرید کر بھیج دیں، بعد یہ وھاں اسکی تنخواہ میں سے لیتے رھنا،!!!!!

    نند کی فرمائش اپنی بھابھی سے " اپنے بھائی سے کہو کہ میرے شوھر کو بلوالیں جو بھی خرچہ ھو گا میں آپکو بعد میں جب وہ بھیجیں گے تو دے دوں گی، !!!!!

    اگر انکی فرمائشیں پوری نہ کرسکیں تو بہن کے لئے سسرال میں مشکلات کا سامنا،!!!!

    اسکے علاوہ اپنی خود کی سسرال سے بھی اسی طرح کی فرمائشوں کا ایک انبار لگا ھوتا ھے، اور اسے بھی پورا کرنا ایک ذمہ داری ھے، کیونکہ اس کا تعلق براہ راست اپنی بیگم سے جو ھوتا ھے، اور سالی تو آدھی گھر والی ھوتی ھی ھے اور سالے صاحب کے لئے تو ساری خدائی کو ایک طرف کرنا پڑتا ھے،!!!!!

    خیال تو سب کا کرنا پڑتا ھے، مگر وہ خیال نہیں رکھ پاتا تو صرف اپنی بیگم اور بچوں کا کیونکہ دوسروں کا خیال رکھتے رکھتے وہ اپنے بیوی بچوں کو بالکل ایک طرف کردیتا ھے، اگر وہ انکو اپنے ساتھ رکھتا ھے تو بدنامی کے ساتھ ساتھ بہت کچھ سننا بھی پڑتا ھے،!!!!!

    فقط ایک پردیسی،!!!!!!
     
  2. تنہا روح
    Offline

    تنہا روح ممبر

    با لکل درست فرمایا آپ نے عبدالرحمن سید صاحب!!!

    :dilphool:

    رہتا تو میں بھی ارض پاک سے دور پردیس میں ہی ہوں۔۔۔ اور آپ کی یہاں بیان کی گئی باتوں سےاتفاق کرتا ہوں۔۔۔۔
     
  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    اللہ کریم آپ کو پریشانیوں سے محفوظ ومامون رکھیں
     
  4. عاطف چوہدری
    Offline

    عاطف چوہدری ممبر

  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    بہت خوب سید جی آپ کو یہی تو کمال حاصل ھے کہ ایسی بات کرتے ھیں جو سب کی سمجھ میں آجاتی ھے بہت خوب :a180:
     
  6. نور
    Offline

    نور ممبر

    خوشی آپی ۔ سید انکل کی 12 جولائی 2008 کی بات آپ کو 13 جنوری 2009 کو سمجھ آئی ہے :happy:
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اور ناظرین ۔ نور جی نے چپ چاپ غیر محسوس طور پر اچھا شاٹ ۔۔۔ چوکے ۔۔ کے لیے کھیل دیا ۔
    :101: :101: :101:
     
  8. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    خوشی آپی ۔ سید انکل کی 12 جولائی 2008 کی بات آپ کو 13 جنوری 2009 کو سمجھ آئی ہے :happy:[/quote:nvhl2gwi]

    جی نور بہنا
    یہ بھی تو دیکھیں کہ صرف مجھے ہی سمجھ آئی
    آپ سب بھی تو پہلے سے ادھر تھے :hpy:
     
  9. نادر سرگروہ
    Offline

    نادر سرگروہ ممبر

    خوشی آپی ۔ سید انکل کی 12 جولائی 2008 کی بات آپ کو 13 جنوری 2009 کو سمجھ آئی ہے :happy:[/quote:2o1fktp7]

    جی نور بہنا
    یہ بھی تو دیکھیں کہ صرف مجھے ہی سمجھ آئی
    آپ سب بھی تو پہلے سے ادھر تھے :hpy:[/quote:2o1fktp7]
    ۔
    ۔
    واہ !
    خوشی جی
    کیا جواب دِیا ہے۔
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    خوشی آپی ۔ سید انکل کی 12 جولائی 2008 کی بات آپ کو 13 جنوری 2009 کو سمجھ آئی ہے :happy:[/quote:2vjhx5kk]

    جی نور بہنا
    یہ بھی تو دیکھیں کہ صرف مجھے ہی سمجھ آئی
    آپ سب بھی تو پہلے سے ادھر تھے :hpy:[/quote:2vjhx5kk]
    گڈ شاٹ خوشی جی ۔ سیدھا چوکا ۔۔۔ 4۔۔۔4۔۔۔ 4 ۔۔ :101:
     
  11. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    شکریہ جی شکریہ یہ داد تو میں نے دیکھی ہی نہیں آپ لوگوں کی :hpy:
     
  12. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    مہینہ بھر کے بعد داد قبول کرنے کا شکریہ ۔ ہم لوگوں کی ۔ :zuban:
     
  13. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    یہ نادر جی نے اوتار کب لگایا :soch: :soch: :soch: :soch:
     
  14. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    اپ سب کی داد کا بہت بہت شکریہ،!!!!!!!
     

Share This Page