1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاپ کارن چکن

Discussion in 'گھر اور دسترخوان' started by آسماء, May 11, 2012.

  1. آسماء
    Offline

    آسماء ممبر

    پاپ کارن چکن​

    [​IMG]
    اجزا
    چکن آدھا کلو
    بیسن آدھا کپ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ
    (چینی ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
    انڈے کی سفیدی دو عدد
    سفید بریڈ کرمبز حسب ضرورت
    دودھ دو کھانے کے چمچ
    تیل حسب ضرورت


    ترکیب
    پہلے چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کریں اور ان پر بیسن، کالی مرچ،نمک، پسی چینی ڈال کر مکس کر لیں۔
    اب انڈے کی سفیدی میں دودھ ڈال کر پھینٹ لیں۔
    پھر مصالحہ لگی چکن کو انڈے سفیدی اور دودھ میں کوٹ کرکے سفید بریڈ کرمبز میں کوٹ کر لیں۔
    اس کے بعد دوبارہ انڈے کی سفیدی اور دودھ میں کوٹ کریں اور سفید بریڈکرمبز میں کوٹ کرکے تیل میں درمیانی آنچ پر فرائی کر لیں۔
    مزے دار پاپ کارن چکن تیار ہے۔


    http://www.khanapakana.com/recipe/749d52e8-623d-4e42-822a-c473717b591c/pop-corn-chicken-
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    جواب: پاپ کارن چکن

    امور خانہ داری میں پکوان کو بہت اہمیت حاصل ہے
    اسماء صاحبہ نے بہت اچھی لڑی متعارف کروائی۔

    شکریہ۔۔۔۔۔
     
  3. احمد کھوکھر
    Offline

    احمد کھوکھر ممبر

    جواب: پاپ کارن چکن

    لیکن اس میں‌پاپ کارن کہاں ہیں
     
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    جواب: پاپ کارن چکن


    احمد بھائی


    پاپ کارن کی طرح سوفٹ اور کریسپی ہونے کی وجہ سے شاید پاپ کارن بطور اسم استعمال کیا گیا ہو!

    وضاحت کیلئے اسماء صاحبہ کے جواب کا انتظار کرتے ہیں۔
     
  5. آسماء
    Offline

    آسماء ممبر

    جواب: پاپ کارن چکن

    [​IMG]
     
  6. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    جواب: پاپ کارن چکن


    تصویر کا بہت بہت شکریہ۔

    اس طرح ہر شے خود وضاحت پیش کرتی ہے۔۔۔
     
  7. آسماء
    Offline

    آسماء ممبر

    جواب: پاپ کارن چکن

    :n_TYTYTY:
     

Share This Page