1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹی ٹونٹی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ٹی ٹونٹی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو وائٹ واش کر دیا
    [​IMG]
    لاہور: (ویب ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو ٹی ٹونٹی سیریز میں وائٹ واش کر دیا، تیسرے میچ میں مہمان ٹیم 13 رنز سے جیت گئی۔ لنکن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 147 رنز بنائے۔ فرنینڈو نے 78 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، محمد عامر نے تین وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم 134 رنز بنا سکی۔ حارث سہیل کی نصف سنچری رائیگاں گئی۔ ہاسا رنگا ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کر کے پاکستانی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔
    پاکستان کی اننگز۔۔۔۔۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور اور بابر اعظم نے آغاز کیا، لیفٹ ہینڈ بیٹسمین پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی ناکام ہوئے۔ پہلے اوور کی پہلی گیند پر راجیتھا نے دائیں ہاتھ کے بیٹسمین فخر زمان کو شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔

    فخر زمان ٹی ٹونٹی میں مسلسل بری کارکردگی کا تسلسل جاری ہے، آخری دس اننگز میں وہ صرف 10.80 کی ایوریج سے 108 رنز بنا سکے ہیں۔
    قومی ٹیم کو دوسرا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا۔ دائیں ہاتھ کے بیٹسمین سست انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 27 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر وکراما کو کیچ دے بیٹھے۔

    تیسری وکٹ حارث سہیل کی گری جو 50 گیندوں پر 52 رنز بنا کر جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔ ڈی سلوا نے ان کی وکٹ حاصل کی۔ 103 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھی وکٹ گری۔ عماد وسیم 5 گیندوں پر 3 رنز بنا کر کمارا کی گیند پر ڈی سلوا کو کیچ دے بیٹھے۔

    Congratulations @OfficialSLC!#PAKvSL pic.twitter.com/SA25r0Hb5i
    — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 9, 2019

    پانچواں وکٹ آصف علی کی گری جو 2 گیندیں کھیل کر 1 رن بنا کر ڈی سلوا کی گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز احمد کی اننگز 17 تک محدود رہی، ڈی سلوا کی آسان گیند پر بولڈ ہو گئے۔ قومی ٹیم مقررہ اوور میں 134 رنز بنا سکی۔ ڈی سلوا نے تین وکٹیں حاصل کیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں