1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

وہ 27 ممالک جہاں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

Discussion in 'خبریں' started by کنعان, Apr 11, 2017.

  1. کنعان
    Offline

    کنعان ممبر

    وہ 27 ممالک جہاں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں​
    11 اپریل 2017
    upload_2017-4-11_14-11-15.jpeg
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں جرمنی 159 پوائنٹس کیساتھ پہلے جبکہ سویڈن اور سنگاپور 158 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ، پاکستان 27 پوائنٹس کیساتھ بنگلہ دیش سے بہتر ہے تاہم اس کے باوجود دنیا کے 27 ایسے ممالک ہیں جہاں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ”خلیج ٹائمز “ کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے جس میں 24 پوائنٹس کیساتھ سب سے نیچے بنگلہ دیش ہے جبکہ پاکستان کو بنگلہ دیش سے ایک درجہ بہتر قرار دیا گیا ہے ۔ اس صورت حال کے باوجود دنیا کے 27 ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی شہری ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں یا وہاں پہنچ کر ویزے لگوا سکتے ہیں ۔

    پاکستانیوں کے بغیر ویزے کے داخل ہونے کی اجازت دینے والے ممالک میں
    ڈومینیکا
    ہیٹی
    مائیکرونیشیا
    سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز
    ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو
    وانواتو

    جبکہ پاکستانیوں کی آمد پر ویزا جاری کرنے والے ممالک میں
    کمبوڈیا
    کیپ وردے
    کومو روس
    آئیوری کوسٹ
    جبوتی
    کینیا
    نیپال
    مالدیپ
    گنی بساﺅ
    مڈغاسکر
    موریتانیا
    موزمبیق
    تنزانیہ
    نکار اگوا
    پلاﺅ
    ساموا
    سے شلز
    ٹیمور لیسٹی
    ٹوگو
    تووالو
    اور یوگنڈا شامل ہیں ۔

    انڈیکس میں برصغیر کے ممالک میں بھارتی پاسپورٹ کو 48 پوائنٹس کیساتھ سب سے زیادہ طاقتور قراردیا گیا ہے جس کے بعد 38 پوائنٹس کیساتھ سری لنکا کا نمبر ہے ۔ اس کے بعد بنگلہ دیش کا ملک ہے جس کے 37 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کو صرف 27 پوائنٹس دیے گئے ہیں ۔

    ح
     
    Last edited by a moderator: Apr 12, 2017
    ھارون رشید likes this.
  2. چھٹا انسان
    Offline

    چھٹا انسان ممبر

    ایک جگہ آپ نے لکھا " ، پاکستان 27 پوائنٹس کیساتھ بنگلہ دیش سے بہتر ہے " ۔ ۔ ۔ جبکہ نیچے تحریر کیا ہوا ہے " ( انڈیا 48 ، سری لنکا 38 ) اس کے بعد بنگلہ دیش کا ملک ہے جس کے 37 پوائنٹس ہیں جبکہ پاکستان کو صرف 27 پوائنٹس دیے گئے ہیں ۔ "
     
  3. کنعان
    Offline

    کنعان ممبر

    السلام علیکم

    یہ میں نے نہیں لکھا حوالہ سے ساتھ کسی اخبار سے یہ تحریر پیش کی گئی ہے۔

    رائٹر سے شائد ٹائپنگ ایرر واقع ہو گیا ہو۔

    ”خلیج ٹائمز “ کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس نے دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والے ممالک کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے
    جس میں 24 پوائنٹس کیساتھ سب سے نیچے افغانستان ہے
    جبکہ پاکستان (27 پوائنٹس) کو افغانستان سے ایک درجہ بہتر قرار دیا گیا ہے ۔ اس صورت حال کے باوجود دنیا کے 27 ایسے ممالک ہیں جہاں پاکستانی شہری ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں یا وہاں پہنچ کر ویزے لگوا سکتے ہیں ۔
    انڈیکس میں برصغیر کے ممالک میں بھارتی پاسپورٹ کو 48 پوائنٹس کیساتھ سب سے زیادہ طاقتور قرار دیا گیا ہے
    جس کے بعد 38 پوائنٹس کیساتھ سری لنکا کا نمبر ہے ۔
    اس کے بعد بنگلہ دیش کا ملک ہے جس کے 37 پوائنٹس ہیں
    جبکہ پاکستان کو صرف 27 پوائنٹس دیے گئے ہیں ۔

    passportindex

    والسلام
     
    Last edited by a moderator: Apr 12, 2017
  4. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    آپ ان میں سے کس ملک میں جانا پسند کریں گے
     
    کنعان likes this.
  5. کنعان
    Offline

    کنعان ممبر

    السلام علیکم

    ھارون بھائی ان ممالک میں جانا کوئی بھی شائد پسند نہ کرے، ویزہ فری ممالک پر معلومات دینے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اگر کوئی اپنی پسند کے ملک میں جانا چاہتا ہے اور اس پر اپنی عقل استعمال کرے تو یہ ملک روٹس کے طور پر استعمال میں لائے جاتے ہیں جہاں سے وہاں پہنچنا آسان ہوتا ہے ورنہ ایجنٹس کے ہاتھوں چڑھنے والے اکثر راستے میں ہی مارے جاتے ہیں اور جس کی سانسیں چل رہی ہوں تو وہ ایک دو ہی بچ کے کامیاب ہوتے ہیں۔

    والسلام
     
    ھارون رشید likes this.

Share This Page