1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

واٹس ایپ نے ’ڈارک موڈ‘ کی تیاری شروع کردی

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏18 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    پیغام رسانی کی مقبول ترین اپیلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے صارفین کی سہولت کے لیے ’ڈارک موڈ‘ فیچر کی تیاری شروع کردی ہے۔
    وہ صارفین جنہیں کم روشنی کے باعث چیٹنگ میں دکت پیش آتی ہے یا پھر واٹس ایپ کی موجودہ تھیم کی وجہ سے آنکھوں میں جلن سی محسوس ہوتی ہے توکمپنی نے یہ مشکل بھی آسان بنانے کی ٹھان لی ہے۔
    واٹس ایپ بیٹا انفو نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ واٹس ایپ نے آخر کار ’ڈارک موڈ‘ پر کام کرنا شروع کردیا ہے اور یہ فیچر اینڈرائڈ اور آئی فونز کے لیے دستیاب ہوگا جس کے تحت صارف اپنی مرضی سے ’بلیک تھیم‘ منتخب کرسکیں گے۔ اس فیچر کے کئی فائدے ہیں جیسا کہ رات کے اوقات یا کم روشنی میں یہ فیچر نہ صرف آنکھوں میں پیدا ہونے والے کھچاؤ کو کم کرے گا بلکہ اس تھیم کے ذریعے بیٹری بھی نسبتاً کم استعمال ہوگی۔
    فی الحال ’ڈارک موڈ‘ فیچر کی دستیابی کے لیے حتمی وقت کا اعلان نہیں کیا گیا تاہم امکان یہی ہے کہ بہت جلد اسے اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں