1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

" نوحہ پانی کا "

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by سلطان میر, Feb 23, 2010.

  1. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    " نوحہ پانی کا "
    پانی پینے کے پِلانے کے زمانے گئے
    ہاں اب دھونے کے دُھلانے کے زمانے گئے
    اب بِل بھر کر بِلبِلانے کا دور آ گیا
    صابن مَل مَل کے نہانے کے زمانے گئے
    خالی نلکے سب ہوا دینے لگے دوستو
    اب نلکوں سے پانی آنے کے زمانے گئے
    مُردوں کو بھی اب تیمـم کا مِلے گا مزہ
    اب غُسلِ میٌت کرانے کے زمانے گئے
    اب کوئی اپنا کِیا کیسے چُھپائے بھلا
    اب گند پانی سے بہانے کے زمانے گئے
    سب دریا سُوکھے واپڈا کے کرم سے یہاں
    اب کھیتوں کے لہلہانے کے زمانے گئے
    سُلطاں سُوکھے بسکٹوں سے ہی تواضع کرو
    اب چائے پینے پِلانے کے زمانے گئے۔
    (سُلطاں)​
     
  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    جواب: " نوحہ پانی کا "

    خالی نلکے سب ہوا دینے لگے دوستو
    اب نلکوں سے پانی آنے کے زمانے گئے



    بہت خوب سلطان جی بہت عمدہ واہ بھئی
     
  3. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: " نوحہ پانی کا "

    رپلائی اورکمینٹس کیلئے جزاک اللہ خوشی جی۔
     
  4. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    جواب: " نوحہ پانی کا "

    سلطان بھائی بہت خوب :222:
     
  5. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: " نوحہ پانی کا "

    رپلائی کیلئے جزاک اللہ حسن رضا جی۔
     
  6. طاہرہ مسعود
    Offline

    طاہرہ مسعود ممبر

    جواب: " نوحہ پانی کا "

    نہایت درد ناک حقیقت ہے۔ اللہ وطن عزیز پر رحم کرے۔ آمین
     
  7. سلطان میر
    Offline

    سلطان میر ممبر

    جواب: " نوحہ پانی کا "

    ثُم آمین۔ رپلائی کیلئے جزاک اللہ طاہرہ مسعود جی۔
     

Share This Page