1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلوی باؤلر اور بیٹسمین بازی لے گئے

Discussion in 'کھیل کے میدان' started by intelligent086, Sep 17, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    نئی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلوی باؤلر اور بیٹسمین بازی لے گئے
    [​IMG]
    (ویب ڈیسک) ایشز سیریز کے خاتمے کے بعد آئی سی سی نے ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے، بیٹنگ اور باؤلنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی بازی لے گئے۔ بیٹنگ میں کوئی پاکستانی جگہ نہ بنا سکے البتہ فاسٹ باؤلر محمد عباس دسویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    آئی سی سی کی طرف سے جاری کی گئی نئی رینکنگ میں ایشز سیریز کے دوران رنز کے انبار لگانے والے سٹیو سمتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں انہوں نے انگلینڈ کیخلاف آخری ٹیسٹ میں 80 اور 23 رنز کی اننگز کھیلی اور اس طرح 937 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی فہرست میں 903 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

    دیگر بہترین بیٹسمینوں میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن، بھارت کے چیشتور پجارا، کیویز کے ہینری نکولس، بالترتیب تیسرے، چوتھے اور پانچویں پر براجمان ہیں۔ دس بہترین بلے بازوں میں بھارت، نیوزی لینڈ کے 3.3 جبکہ انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے جبکہ نئی بیٹنگ رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا۔دوسری طرف بہترین باؤلنگ کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز 908 پوائنٹس کیساتھ سب سے آگے ہیں، پروٹیز کے کگیسو رابادا دوسرے، بھارتی جیسپرت بمراہ تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ دیگر باؤلرز میں جیسن ہولڈر، کیماروچ، ٹرینٹ بولٹ، نیل واگنز، جیمز اینڈرسن اور پاکستان کے محمد عباس شامل ہیں۔



    آئی سی سی کی طرف سے نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بہترین آل راؤنڈر ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر ہیں، بنگلہ دیشی شکیب الحسن دوسری اور بھارتی روندرا جدیجا تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔
     

Share This Page