1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں موٹا تازہ کیسے ہو سکتا ہوں

Discussion in 'میڈیکل سائنس' started by پومی کیوپڈ, Sep 19, 2006.

  1. پومی کیوپڈ
    Offline

    پومی کیوپڈ ممبر

    اسلام علیکم ساتھیو!
    یہ میرا پہلا تھریڈ ہے اور اس میں ہی میں اپنا ایک مسئلہ حل کروانا چاہتا ہوں۔ پلیز جوابات سے ضرور نوازیں شکریہ۔
    اب میں اپنے مسئلہ خا ص کی طرف آتا ہوں جو کہ وہ یہ ہے کہ میں جسمانی طور پر ضرورت سے زیادہ پتلا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ میں موٹا تازہ ہو جاؤں۔ آپ اس سلسلےمیں کیا مشورہ دیتے ہیں۔ اپنے مفید مفید اور اچھے اچھے جوابات سے ضرور نوازیں ابھی منتظر ہوں۔ اچھے اور مخلص دوست ہی دوسروں کے کام آتے ہیں۔ میں ایک سے دو ماہ کے اندر اندر موٹا ہونا چاہتا ہوں۔ آپ اس سلسلےمیں بتائیں کہ کیا طریقہ کار اختیار کیا جا ئے۔
    والسلام​
     
  2. سموکر
    Offline

    سموکر ممبر

    کاشف اقبال likes this.
  3. عرفان
    Offline

    عرفان ممبر

    آپ اگر اپنے ڈپریشن پر قابو پا سکتے ہیں تو آپ موٹے ہو سکتے ہیں - کیونکہ میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ تھا ۔میں نے اپنے ڈپریشن پر قابو پایا۔اور اب میرا وزن 85کلو گرام ہے جو کہ پہلے 45کلو تھا۔
     
  4. ساتھی
    Offline

    ساتھی ممبر

    تھوڑی تھوڑی دیر بعد کچھ کھاتے رہیں اور زیادہ سے زیادہ کھائیں دودھ اور مکھن کا استمعال کریں
     
  5. نادیہ خان
    Offline

    نادیہ خان ممبر

    میرے خیال میں آپ کا مسئلہ یہ نہیں کہ آپ دبلے ہیں بلکہ آپ کا اصل مسئلہ تو آپ کی یاداشت کی کمزوری ہے جس کی بدولت آپ اپنا پاسورڈ بھول چکے ہیں
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    نادیہ جی نے لکھا اور کیا خوب لکھا
    میرا تو ہنس ہنس کے برا حال ہو گیا۔۔۔۔۔ بہت زبردست خیال ظاہر کیا نادیہ جی نے۔۔۔ :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: :lol:
     
  7. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    اوووووووووو

    مجھے تو غصہ اس بات کا ہے کہ لڑکی نے مجھے مذاق کیوں کیا ہے۔
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    صدر صاحب لڑکی نے تو آپ پر احسان کیا کہ آپ کو آپکا اصل مسئلہ بتا دیا۔ آپ کو تو شکریہ ادا کرنا چاہیئے تھا :84: ویسے پومی کے مقابلے میں صدر کا عہدہ خاصا اچھا ہے۔ مبارک ہو :wink:
     
  9. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    ان تمام کے ساتھ صبح کی سیر ضروری ہے
     
  10. گھنٹہ گھر
    Offline

    گھنٹہ گھر ممبر

    صدرِ پاکستان
    ویسے اب آپ کی صحت اور یاداشت کا کیا حال ہے ؟
    اگر آپ اپنے پاسورڈ کی طرح یہ بھول جائیں کہ آپ کس ملک کے صدر ہیں تو؟ :shock:
     
  11. الطاف حسین
    Offline

    الطاف حسین ممبر

    دودھ میں کیلا

    2 عدد کیلے دودھ میں بلینڈ کرکے نوش جان کریں۔
     
  12. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    الطاف صاحب !!

    اگر 2 کیلے نہ ملیں تو کیا 2 کھیرے استعمال کیے جا سکتے ہیں ؟؟ :176: :201: :176:
     
  13. الطاف حسین
    Offline

    الطاف حسین ممبر

    ہا ہا ہا ہا

    زاہرا کے لیئے اجازت ہے وہ جو چاہیں بلینڈ کرلیں۔ اور اتنا بلینڈ کریں کہ مکھن نکل آے۔
    پھر وہ مکھن زہرا چا ہے تو کھا لے ۔مکھن بھی وزن بڑھانے میں کافی معاون ہوتا ہے۔
     
  14. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    واہ جی واہ ۔۔۔۔ الطاف بھائی !!

    یہ ساری میڈیکل سائنس صرف زاہرا جی کے لیے ہی ارسال کی جارہی ہے۔۔۔

    کچھ ہم غریبوں کے لیے بھی تو نسخہ لکھیں۔ کہ ہم موٹے کیسے ہو سکتے ہیں ؟؟ :a172:
     
  15. شیرافضل خان
    Offline

    شیرافضل خان ممبر

    الطاف حسین صاحب آپ زاہرا صاحبہ سے کون سی دشمنی کا بدلہ لینا چاہتے ہیں جو ان کو موٹا ہونے کے نسخے عطا کر رہے ہیں ، لڑکیاں پتلی پتنگ مٹیار ہی اچھی لگتی ہیں ۔:lol:

    اور نعیم صاحب آپ کیا بننا چاہتے ہیں، میں نے آپ کی وڈیو دیکھی ہے ،ماشاءاللہ اچھے خاصے خوبصورت نو جوان دکھائی دیتے تھے کیا آپ کا سومو پہلوان بننے کا ارادہ ہے ۔پھر کیا ہوگا آپ کے خوابوں کا ، آپ کو سومنی پہلواننی کہاں سے ملے گی ۔ :87:
     
  16. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    :201: :176: :201:

    وہ ویڈیو بہت پرانی تھی۔۔ میں نے پھر سے وزن کم کر کے نوجوانی حاصل کر لی ہے :warzish:
     
  17. شیرافضل خان
    Offline

    شیرافضل خان ممبر

    وہ وڈیو دیکھنے سے مجھے اندازہ ہو گیا تھا کہ آپ کا وزن جلد ہی کم ہونے والا ہے ۔اور وہ اگر بہت پرانی ہے تو آپ کے بال تو اب تک کافی اگ آئے ہوں گے ۔
     
  18. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اچھا اب الطاف بھائی کو جواب دینے دیں پلیز تاکہ وہ مجھے بتائیں کہ میں‌پھر سے موٹا کیسے ہو سکتا ہوں۔ :135:
     
  19. شیرافضل خان
    Offline

    شیرافضل خان ممبر

  20. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    بہتر ہوگا کہ یہ سوال آپ ہارون صاحب سے کریں۔

    وہ تو ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے مِنی ایلیفنٹ بن گئے ہیں۔ :lol:
     
  21. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    ویاہ کروالیں اللہ چنگی کرے گا۔
     
  22. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بقول جبار پائی مجیں مجوں کی بہنیں ہوتی ہیں میرا یہ حال بھی اُن کی وجہ سے ہوا ہے ، باقی آپ خود سمجھ لیں
     
  23. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بھائی پہلی بات تو یہ کہ یہ میڈیکل سائنس کا چوپال ہے۔

    مجوں کا میڈیکل سائنس سے کوئی تعلق نہیں۔

    دوسری بات یہ کہ مج تو نہایت بھولی بھالی مونث جانور ہے

    آپ کھوچل اب خود کو مج ظاہر کر کے ان کو بھی کھوچل بنانے پر تُل گئے ہیں ؟؟
     
  24. الطاف حسین
    Offline

    الطاف حسین ممبر

    موٹا بننے کی خواہش ترک کرکے صحت مند رہنے کا سوچو

    موٹاپا تو خود ایک بیماری ہے۔ لہذا صرف صحت مند رہنے کی فکر کرو۔
    صحت مندی کے لیے اعتدال سے زندگی بسر کرو۔ اپنی گرمی سردی کو کنٹرول کرو۔
    جو چیزیں الرجک کرتی ہو انکو کھاؤ مت۔ دوسروں کو دایکھ کر جلنا مت۔
    حسن پرستی اور فحش منا ظر بھی دبلا کرنے کے بڑے اسباب ہیں۔ معذرت کے ساتھ
    کیلے۔ سیب کا رس۔ بکرے کا گوشت، مچھلی ، کا استعمال آپ کی صحت کو 4 چاند لگا دے گا۔ اور دوسروں کا مغز کم سے کم کھانا ۔
    اللہ اآپ کو صحت کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔
     
  25. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    :201:

    ڈاکٹر صاحب یہ پرہیز ہے یا علاج ؟؟؟

    ویسے یہ نسخہ آپ نے تجویز کس کے لیے کیا ہے ؟؟؟ :201:
     
  26. الطاف حسین
    Offline

    الطاف حسین ممبر

    یہ نصیحت ہے

    یہ نصیحت ہے۔ آپ بھی عمل کر سکتے ہیں۔۔ اگر آپ موٹے ہیں تو پھر بھی کر سکتے ہیں۔کیوں کہ موٹا آدمی زیادہ مغز کھا جاتا ہے۔ اگر آپ نورمل ہیں تو بھی عمل کر سکتے ہیں۔کہیں ایبنارمل نہ ہو جائیں ۔اگر آپ ایبنارمل ہیں تو بھی عمل کر سکتے ہیں تا کہ آپ کو دیوانہ خانے کی زیارت سے محفوظ رہ سکیں۔
     
  27. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    اور اگر آدمی پہلے ہی دیوانہ ہو اور پاگل خانے کے دروازے پر پہنچ چکا ہو تو پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیا کرنا چاہیئے ؟؟؟ :201:
     
  28. الطاف حسین
    Offline

    الطاف حسین ممبر

    پاگل کو پاگل خانے کے دروازے پر پہنچایا جاتا ہے
    جو خود پہنچے وہ پاگلوں کا ڈاکٹر ھو سکتا ہے۔
     
  29. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    لگتا ہے اس لڑی کو پڑھ کر

    سب کے سب موٹے تازے ہو چکے ہیں

    اسی لیے کسی کو ادھر آنے کی ضرورت نہیں رہی۔


    :201: :201: :201:​
     
  30. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Re: ??? ???? ???? ???? ?? ???? ???

    ???? ???? ???? ??
    ???????
     

Share This Page