1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ، اسلام آباد میں پڑاؤ کی تاریخ تبدیل کردی

Discussion in 'خبریں' started by intelligent086, Oct 10, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ، اسلام آباد میں پڑاؤ کی تاریخ تبدیل کردی
    [​IMG]
    مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے قافلے ستائیس اکتوبر کو روانہ ہونگے۔ سب ایک ساتھ اکتیس اکتوبر کو وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونگے۔
    تفصیلات کے مطابق یہ اہم فیصلہ جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا۔

    مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کا 31 اکتوبر سے قبل کوئی جلوس اسلام آباد میں داخل نہیں ہوگا۔ 27 اکتوبر کے جلوس کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالے جائیں گے۔ 27 کے بعد تمام جلوس 31 اکتوبر کو اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔

    ادھر جے یو آئی (ف) نے آزادی مارچ سے متعلق پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر افراد آزادی مارچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ عبدالغفور حیدری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ قوم کو سلیکٹڈ حکومت سے نجات دلانا چاہتے ہیں۔ دھرنا کتنے روز کا ہوگا؟ یہ ابھی بتانا قبل از وقت ہوگا۔ اگر ملک میں آئین بحال اور جمہوریت ہے تو ہم اپنا جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں۔



    انہوں نے کہا کہ کارکن 27 اکتوبر کو گھروں سے نکلیں اور کشمیریوں سے یکجہتی کریں اور اسلام آباد کی طرف آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی چوک پر دھرنے کا انتخاب کیا ہے، وہاں سب انتظامات مکمل ہیں۔ ہمارے کارکنوں کو ریاستی ادارے تنگ کر رہے ہیں، خوف زدہ کیا جا رہا ہے۔​
     

Share This Page