1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لوگ خوش بخت وہ رہے ہوں گے۔ حُسنِ نبوی جو دیکھتے ہوں گے۔ تازہ ہدیہ نعت

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by نعیم, Nov 13, 2015.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بارگہ رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں آج کی رات کا تازہ ترین تحفہ

    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    لوگ خوش بخت وہ رہے ہوں گے
    حُسنِ نبوی جو دیکھتے ہوں گے

    خاکِ پائے نبی کو سب عاشق
    اپنی آنکھوں سے چومتے ہوں گے

    چاند بدلی میں چھپ گیا ہو گا
    جب وہ گیسو سنوارتے ہوں گے

    جب وہ گیسو سنوارتے ہوں گے
    دل صحابہ سنبھالتے ہوں گے

    وہ نمازوں میں قبلہ رُو ہو کر
    جلوہء یار دیکھتے ہوں گے

    جب وہ پردے سے جھانکتے ہوں گے
    یہ نمازوں کو بھولتے ہوں گے

    آئینہ تک کے مصطفیٰ والا
    تشنگی سب بجھا رہے ہوں گے

    کیا مدینے کے راستے ہوں گے
    اُنکے نعلین چومتے ہوں گے

    اونٹنی وہ براق سے اعلیٰ
    جس پہ سرکار بیٹھتے ہوں گے

    اے حلیمہ ! بتا ذرا منظر
    جب وہ جھولے میں جھولتے ہوں گے

    گود تیری میں سو کے شاہِ جہاں
    تیری قسمت جگا رہے ہوں گے

    رشکِ افلاک ہے وہ کُٹیا جہاں
    آقا بچپن میں کھیلتے ہوں گے


    جب سنور کر وہ باغ میں جائیں
    پھول خیرات مانگتے ہوں گے

    اُن کے ہاتھوں کا لمس پانے کو
    گُلِ رعنا بھی دوڑتے ہوں گے

    جوبنِ حُسنِ نرگسیں کیا ہے ؟
    اُنکی آنکھوں سے سیکھتے ہوں گے

    چاند سورج بھی اُن کی انگلی کے
    اک اشارے پہ ناچتے ہوں گے

    نہیں منظر وہ بھولنے والا
    جب وہ معراج جا رہے ہوں گے

    کیسی عظمت ہے اُن کے قدموں کی
    جن کو جبریل چومتے ہوں گے


    سب نبی بن کے مقتدی تھے کھڑے
    وہ امامت کرا رہے ہوں گے

    دیکھ پرواز جانبِ سِدرہ
    دنگ قُدسی بھی رہ گئے ہوں گے

    جب وہ سوئے عرش چلے ہوں گے
    رشک جبریل کررہے ہوں گے

    جن کے ساقی ہوں ساقیء کوثر
    روزِ محشر وہ پی رہے ہوں گے

    جن کے خوابوں میں آپ آجائیں
    کب وہ خوابوں سے جاگتے هوں گے

    نعت جن کی کہے خدا بھی رضا
    ہم سے کیا اُنکے تذکرے ہوں گے


    کلام : محمد نعیم رضا قادری۔ جمعۃ المبارک 13نومبر2015
     
    Last edited: Nov 13, 2015
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    جزاک اللہ
     
    نعیم likes this.
  3. واصف حسین
    Offline

    واصف حسین ناظم Staff Member

    ماشاء اللہ نعیم بھائی۔ دعا ہے کہ آپ کے اس ہدیہ کو شرف قبولیت ملے۔
     
    دُعا and نعیم like this.
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ پیارے بھائی ۔
     
    پاکستانی55 and دُعا like this.
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آمین ۔ جزاک اللہ خیر محترم بھائی
     
    دُعا likes this.
  6. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    محمد نعیم رضا قادری صاحب !ماشاء اللہ عقیدت واحترام جو ہمیں سردارِ کونین صلی اللہ علیہ وسلم سے ہے،آپ نے اُس کی تصویرکھینچ کررکھدی۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم بطورِ بشرِ کامل اور بطورِ خاتم النبین ،ہرطرح کی تعریف وتوصیف اور تحسین وستائش کا قرارواقعی استحقاق رکھتے ہیں ،جیساکہ آپ نے اِس نعت شریف میں فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں آپ کے عالی قدرجذبات کا مداح ہوا،یہ میری خوش بختی اور بلند نصیبی ہے۔آپ نعتیں بنی جی (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی لکھتے رہیں،ہم کو مداحوں میں لوگ گنتے رہیں،آمین۔
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    محترم بھائی شکیل احمد خان صاحب
    آپ کی محبت و عقیدت بھرے جملے میں اپنے حق میں "بطور دعا" لیتے ہوئے آمین کہتا ہوں کہ اللہ کریم مجھے آپکے "حسنِ ظن" کے مطابق بنا دے۔
    آپ کے الفاظ سے آپکی قوتِ تحریر بخوبی عیاں ہے۔ ماشاءاللہ۔ اتنی محبتوں کا شکریہ ۔ جزاک اللہ خیر۔
     
    دُعا likes this.
  8. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    ازحد شکریہ ،محترم نعیم صاحب!
     
    دُعا and نعیم like this.
  9. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    سبحان اللہ۔۔۔ بہت عمدہ تعریف کی بہت پیارے انداز میں نبی پاک سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف بیان کی۔آپ کے اس خوبصورت ہدیہ نعت کو دربار رسالت میں شرف قبولیت عطا ہو۔آمین ثم آمین۔
    نعیم صاحب آپ کا یہ انداز بہت حیران کن اور اچھا لگا۔۔
     
    نعیم likes this.
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بہت شکریہ ۔ جزاک اللہ خیر۔
    ہمیشہ دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔
     
    دُعا likes this.
  11. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    :jazakallah:
     
  12. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    سبحان اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    نعیم likes this.
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ محترم ۔ دعاؤں کی التماس ہے
     
  14. سبحان اللہ بہت خوبصورت نعیم بھائی۔ اللہ اور اس کا رسول جزائے خیر عطا کرے۔
     
    نعیم likes this.
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    محترم جماعتی صاحب۔ آپکی دعاؤں کے لیے شکریہ.
    جزاک اللہ خیر
     
  16. برادر
    Offline

    برادر ممبر

    سبحان اللہ العظیم
     
    نعیم likes this.
  17. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    بہت ہی اعلیٰ پیارے بھائی، بہت اعلیٰ ، جزاک اللہ العظیم
     
    نعیم likes this.
  18. جنید آذر
    Offline

    جنید آذر ممبر

    ماشاء اللہ نعیم بھائی
     
    نعیم likes this.
  19. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آپکی محبتوں کے لیے ممنون ہوں۔ خاص دعاؤں میں یاد رکھا کریں۔ جزاک اللہ بڑے بھائی
     
  20. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    بہت شکریہ جنید آذر بھائی۔ جزاک اللہ
     
  21. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ برادر گرامی۔ جزاک اللہ
     
  22. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    بہت خوبصورت ۔۔ جزاک اللہ خیرا
     
    نعیم likes this.
  23. ارشد چوہدری
    Offline

    ارشد چوہدری ممبر

    ماشاء اللہ زبردست کلام ہے جنابِ محترم میری ٹوٹی پھوٹی شاعری کی بھی اصلاح کر دیا کریں اپنی تفصیلی رائے سے نوازیں شکریہ
     
    نعیم likes this.
  24. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    ماشاء اللہ خوبصورت کلام ہے
    اللہ آپ کو جذائے خیر دے آمین
     
    نعیم likes this.
  25. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    آپکی ذرہ نوازی ہے۔ میں تو طالبعلم ہوں۔
     
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    شکریہ ۔ ذرہ نوازی
     
    زنیرہ عقیل likes this.

Share This Page