1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

لفظ “آئینہ“ پر شعر کہیں

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏29 نومبر 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    بہت دنوں سے میرا دل اداس ہے محسن
    اس آئینے کو کوئی عکس اب نیا دوں‌گا


    (محسن نقوی)
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    یونہی حیراں نہیں آنکھ والے
    کہیں اک آئینہ رکھا ہوا ھے
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    تابِ نظارہ نہیں آئینہ کیا دیکھنے دوں
    اور بن جائیں گےتصویرجوحیراں ہوں گے

    مومن
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    مجھے یقین ہے آرائش جمال کے بعد
    تمہارے ہاتھ سے آئینہ گرگیاہوگا
     
  5. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    آیئنہ کیا لگے جھوٹ کے شہر میں سنگ اٹھے ہوے
    آیئنہ ساز کی کھوج میں جسے خلقے خدا لگ گی
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    دل کے آئینے میں‌ہے تصویرِ یار
    جب ذرا گردن جھکائی ، دیکھ لی
     
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    یہ تو شکستِ شیشۂ دل آشنا نہیں
    ان پتھروں کی سامنے آئینہ گر نہ بیٹھ
     
  8. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    آئینے کے سوٹکڑے کرکے ہم نے دیکھے ہیں
    ایک میں بھی تنہاتھے سو میں بھی اکیلے ہیں
     
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    میں آئینہ ہوں، مگر عکس ہر کسی کا نہیں
    جو منعکس ہے وہ اہلِ نظر سمجھتے ہیں
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    آئینہ دیکھ کر خیال آیا
    آج کل ان کی دوستی کم ھے



    یمنی داس
     
  11. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    اِدھر آئینہ ہے اُدھر دل ہے
    جس کو چاہا اُٹھا کے دیکھ لیا
     
  12. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    آئینہ ہے سبھی کی کمزوری
    تم ہی کیا، خود نما تو میں بھی ہوں
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    وہ بھی کیا دن تھے کہ خود کو دیکھنے کے واسطے
    اس کا چہرہ دیکھتے تھے آئینہ ہوتے ہوئے
     
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    تیرے لوگوں سے گلہ ھے میرے آئینوں کو
    ان کو پتھر نہیں دیتا ھے تو بینائی دے
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    آئینے میں وہ دیکھ رہے تھے بہارِ حسن
    آیا میرا خیال تو شرما کے رہ گئے
     
  16. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    آئینہ دھوپ کا دریا میں دکھاتا ھے مجھے
    میرا دشمن مرے لہجے میں بلاتا ھے مجھے
     
  17. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    وہ آئینے میں دیکھ رہے تھے بہارِ حُسن
    آیا مرا خیال تو شرما کہ رہ گئے​
     
  18. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    آئینے فقط اس کی تسلی کے لئے ھیں
    دلہن کی طرح جس نےسنور کرنہیں دیکھا
     
  19. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    کھول کر آنکھیں مرے آئینۂ گفتار میں
    آنے والے دور کی دھندلی سی اک تصویر دیکھ!
     
  20. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    اخبار میں خبر مرے مرنے کی چھپ گئ
    آئینے کہہ رہے ہیں میں زندہ ہوں دوستو
     
  21. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    خراشیں ڈال دی ھیں دل کے‌آئینے پہ دنیا نے
    مرے ہر دکھ مرے ہر درد کا درماں کہاں ہو تم
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    چاروں طرف سے صورتِ جاناں ہو جلوہ گر
    دل صاف ہو ترا تو ہے آئینہ خانہ کیا

    آتش
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    گلشن اشکال میں تو رنگ و بو ھے آئینہ
    اور مری تنہائی کی بھی آبرو ھے آئینہ
     
  24. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    یہ جو پتھروں میں چھپی ہوئی ہے شبیہ، یہ بھی کمال ہے
    وہ جو آئینے میں ہمک رہا ہے وہ معجزہ بھی تو دیکھتے
     
  25. عبدالجبار
    آف لائن

    عبدالجبار منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    وسعتوں کا ہوگا اندازہ تمہیں
    آئینہ خانے سے تو نکلا کرو​
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    آئینے میں وقت کے اے ہم نفس
    دوستوں کی شکل پہچانی گئی
     
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    تو نے دیکھا نہیں آئینے سے آگے کچھ بھی
    خدا پرستی میں کہیں تو نہ گنوا لے مجھ کو
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    اپنے گیسوئے مشکیں سنوارنے کے لیے
    تم اپنے ہاتھ میں آئینہ برملا رکھنا
     
  29. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    خاموش آئینے ہی دکھاتا ہے کیوں مجھے؟
    اے دل! وہ عکس بھی کبھی، جو بے مثال ہے
     
  30. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ٹوٹا تو کتنے آئینہ خانوں پہ زد پڑی
    اٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں