1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قیمہ کڑاہی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏10 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    قیمہ کڑاہی


    اجزاء: قیمہ آدھا کلو،ہری مرچیں چار عدد،ٹماٹر دو عدد،پیاز دو عدد درمیانی،دہی ایک کپ،ہرا دھنیا، ادرک، لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ،نمک حسب ذائقہ،پپیتا ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ،ثابت دھنیا کُٹا ہوادو چائے کے چمچ، زیرہ دو چائے کے چمچ

    ترکیب : قیمہ میں پپیتا ہلدی لگا کر پانچ منٹ رکھ لیں۔آدھا کپ تیل گرم کر کے اس میں پیاز ہلکے سنہرے کر لیں۔اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر کچھ دیر بھون لیں،پھر پسا ہوا دھنیا، ہلدی،کُٹی لال مرچ،نمک ،ٹماٹر ڈال کر ملا لیں اور دہی ڈال کر بھون لیں۔اب قیمہ اور ہرا دھنیا شامل کر کے ڈھک دیں۔جب قیمہ گل جائے تو اس میں کُٹا ہوا ثابت دھنیا،زیرہ،پسا گرم مصالحہ اور ہری مرچیں ڈال دیں، کچھ دیر بھونیں ، کڑاہی قیمہ تیار ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں