1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قبلہ اول کا دروازہ مسمار

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از نوید, ‏6 فروری 2007۔

  1. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    مسجداقصیٰ کا دروازہ منہدم کرنے کی تیاریاں،علاقے میں کشیدگی​

    مقبوضہ بیت المقدس ..............اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے مغربی دروازے کو منہدم کرنے کی تیاریوں کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ فلسطین کے چیف جسٹس نے او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیل کے زیر انتظام مقبوضہ بیت المقدس کی بلدیہ کے کئی بلڈوزرمسجد کے مغربی دروازے کو منہدم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کے لئے مسجد اقصیٰ پہنچ گئے ہیں ۔ مسجد کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور پینتالیس سال سے کم عمر فلسطینیوں کو علاقے میں آنے سے روک دیا گیا ہے۔ فلسطین کے چیف جسٹس شیخ تیسر التمیمی نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے نیچے خفیہ سرنگیں اور گڑھے کھودنے کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری تھااور اتوار کو مسجد اقصیٰ میں دیوار براق کے نزدیک لکڑی کی باڑھ اور وہاں موجود تاریخی حیثیت کے حامل دو کمروں کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم موسم سازگارنہ ہونے کی وجہ سے اس گھناؤنی سازش پر عمل درآمد ملتوی کردیا گیا تھا انہوں نے فلسطینی قوم سے اپیل کی کہ وہ قبلہ اول کو بچانے اور اسرائیلی بلڈوزروں کا راستہ روکنے کے لئے فوری طور پر مسجد اقصیٰ کے صحن تک پہنچیں ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر اسلامی کانفرنس تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جائے ۔

    [​IMG]
    روزنامہ جنگ
     
  2. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    ڈوب مرنے کا مقام ہے ہمارے مسلمان حکمرانوں کے لئے، درجنوں ملکوں میں سے کسی کو یہ توفیق نہیں کہ اسرائیل کو ان جارحانہ عزائم سے روک سکے۔اگر یہی کچھ جاری رہا تو شاید مسلمانوں کے قبلہ اول کی حفاظت کے لئے بھی اللہ تعالی ابابیلوں کا لشکر بھیجے۔ اللہ ہم سب کو بحیثیتِ مسلمان سمجھ بوجھ اور ہدایت سے نوازے۔
     
  3. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    اے خاصہءِ خاصان رُسل وقت دعا ہے
    امت پہ تری آ کے عجب وقت پڑا ہے

    جو دین بڑی شان سے نکلا تھا وطن سے
    پردیس میں آج غریب الغرباء ہے

    (الطاف حسین حالی)​
     
  4. Admin
    آف لائن

    Admin منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    السلام علیکم


    بہت ہی افسوسناک واقع ہے


    لیکن سوال یہ ہے کہ اس بارے ہم کیا کر سکتے ہیں‌؟
     
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    انٹرنیٹ پر تو ایسی معلومات بھی ملتی ہیں جن میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ دراصل مسجد اقصی ہے ہی نہیں۔

    بلکہ مسجد اقصی اسکے قریب کوئی اور سادہ سی مسجد ہے۔۔۔ اور یہودی عبادت بھی وہیں کرتے ہیں۔ اس مسجد کو محض دکھاوے کو طور پر پیش کرتے ہیں۔ وغیرہ وغیرہ

    اللہ تعالی ہی بہتر جانتے ہیں
     
  6. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    آپ کی بات کا ایک حصہ درست ہے

    مسجد اقصی کے قریب ہی واقع قبہ صخری نامی مسجد کو لوگ مسجد اقصی کے نام سے جانتے ہیں آپ ان دونوں مساجد کو گوگل ارتھ کی مدد سے دیکھ سکتے ہیں لوگوں نے گوگل ارتھ پر نشانات لگا کر ان دونوں مساجد کے مقامات کا تعین کر رکھا ہے

    یہاں جس مسجد کی شہادت کی بات چل رہی ہے وہ قبہ صخری نہیں حقیقی مسجد اقصی ہے

    پہلے یہودیوں نے قبہ صخری کو مسجد اقصی کے طور پر مشہور کیا اور اب وہ مسجد اقصی کی شہادت کی طرف بڑھ رہے ہیں

    اب اگر وہ ایسا کر بھی دیتے ہیں تو بہت کم لوگوں کو سمجھ آئے گی کہ حقیقت میں کون سی مسجد کو شہید کیا گیا ہے

    یہ ہے نکتے کی بات
     
  7. راجا نعیم
    آف لائن

    راجا نعیم ممبر

    چپ رہنے سے بہتر شور مچانا!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں