1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

علامہ اقبال سے ہماری ادبی خیانت

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏10 نومبر 2016۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حضرت علامہ اقبال رح سے ہماری ادبی خیانت
    ************************************
    انٹرنیٹ کی دُنیا میں اور بالخصوص فیس بُک پر اقبال کے نام سے بہت سے ایسے اشعار گردِش کرتے ہیں جن کا اقبال کے اندازِ فکر اور اندازِ سُخن سے دُور دُور کا تعلق نہیں۔ کلامِ اقبال اور پیامِ اقبال سے محبت کا تقاضا اور علامہ اقبال کا حق ہے کہ ہم ایسے اشعار کو ہرگز اقبال سے منسوب نہ کریں جو انہوں نے نہیں کہے۔ ذیل میں ایسے اشعار کی مختلف اقسام اور مثالیں پیشِ کی جاتی ہیں

    * پہلی قسم ایسے اشعار کی ہے جو ہیں تو معیاری اور کسی اچھے شاعر کے، مگر اُنہیں غلطی سے اقبال سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ ایسے اشعار میں عموماََ عقاب، قوم، اور خودی جیسے الفاظ کے استعمال سے قاری کو یہی لگتا ہے کہ شعر اقبال کا ہی ہے۔ مثالیں

    تندیِ بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
    یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کیلئے
    - سید صادق حسین

    اسلام کے دامن میں اور اِس کے سِوا کیا ہے
    اک ضرب یَدّ اللہی، اک سجدہِ شبیری
    - وقار انبالوی

    خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
    نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
    - ظفرعلی خان


    * پھر ایسے اشعار ہیں جو ہیں تو وزن میں مگر الفاظ کے چناؤ کے لحاظ سے کوئی خاص معیار نہیں رکھتے یا کم از کم اقبال کے معیار/اسلوب کے قریب نہیں ہیں۔ مثالیں

    عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی
    یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
    سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی
    حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
    - نامعلوم

    تِری رحمتوں پہ ہے منحصر میرے ہر عمل کی قبولیت
    نہ مجھے سلیقہِ التجا، نہ مجھے شعورِ نماز ہے
    - نامعلوم

    سجدوں کے عوض فردوس مِلے، یہ بات مجھے منظور نہیں
    بے لوث عبادت کرتا ہوں، بندہ ہُوں تِرا، مزدور نہیں
    - نامعلوم


    * بعض اوقات لوگ اپنی بات کو معتبر بنانے کے لئے واضح طور پر من گھڑت اشعار اقبال سے منسوب کر دیتے ہیں۔ مثلاََ یہ اشعار غالباََ شدت پسندوں کے خلاف اقبال کے پیغام کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں جبکہ اِن کا اقبال سے دُور دُور تک کوئی تعلق نہیں

    اللہ سے کرے دور ، تو تعلیم بھی فتنہ
    املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
    ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
    شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ
    - نامعلوم


    * اِسی طرح اقبال کو اپنا حمایتی بنانے کی کوشش مختلف مذہبی و مسلکی اور فرقہ وارانہ جہتوں سے بھی کی جاتی ہے۔ مثلاََ

    پوچھتے کیا ہو مذہبِ اقبال
    یہ گنہگار بو ترابی ہے
    - نامعلوم

    وہ روئیں جو منکر ہیں شہادتِ حسین کے
    ہم زندہ وجاوید کا ماتم نہیں کرتے
    - نامعلوم

    بیاں سِرِ شہادت کی اگر تفسیر ہو جائے
    مسلمانوں کا کعبہ روضہء شبیر ہو جائے
    - نامعلوم

    نہ عشقِ حُسین، نہ ذوقِ شہادت
    غافل سمجھ بیٹھا ہے ماتم کو عبادت
    - نامعلوم

    قتل حسین اصل میں مرگ یزید ھے
    اسلام زندہ ھوتا ہےہر کربلا کے بعد۔
    مولانہ محمد علی جوہر


    * پانچواں گروپ 'اے اقبال' قسم کے اشعار کا ہے جن میں عموماََ انتہائی بے وزن اور بے تُکی باتوں پر انتہائی ڈھٹائی سے 'اقبال' یا 'اے اقبال' وغیرہ لگا کر یا اِس کے بغیر ہی اقبال کے نام سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔ اِس قسم کو پہچاننا سب سے آسان ہے کیونکہ اِس میں شامل 'اشعار' دراصل کسی لحاظ سے بھی شعری معیار نہیں رکھتے اور زیادہ تر اشعار کہلانے کے لائق بھی نہیں ہیں۔ مثالیں

    کیوں منتیں مانگتا ہے اوروں کے دربار سے اقبال
    وہ کون سا کام ہے جو ہوتا نہیں تیرے پروردگار سے؟

    تیرے سجدے کہیں تجھے کافر نہ کر دیں اقبال
    تُو جُھکتا کہیں اور ہے اور سوچتا کہیں اور ہے!

    دل پاک نہیں ہے تو پاک ہو سکتا نہیں انساں
    ورنہ ابلیس کو بھی آتے تھے وضو کے فرائض بہت

    مسجد خدا کا گھر ہے، پینے کی جگہ نہیں
    کافر کے دل میں جا، وہاں خدا نہیں

    کرتے ہیں لوگ مال جمع کس لئے یہاں اقبال
    سلتا ہے آدمی کا کفن جیب کے بغیر

    میرے بچپن کے دِن بھی کیا خوب تھے اقبال
    بے نمازی بھی تھا، بے گناہ بھی

    وہ سو رہا ہے تو اُسے سونے دو اقبال
    ہو سکتا ہے غلامی کی نیند میں وہ خواب آزادی کے دیکھ رہا ہو

    گونگی ہو گئی آج زباں کچھ کہتے کہتے
    ہچکچا گیا میں خود کو مسلماں کہتے کہتے
    یہ سن کہ چپ سادھ لی اقبال اس نے
    یوں لگا جیسے رک گیا ہو مجھے حیواں کہتے کہتے


    بشکریہ۔ فیصل آغا

    ھارون رشید فیصل سادات واصف حسین ارشین بخاری حریم خان الکرم حریم خان
     
    اجیہ خان، فیصل سادات، پاکستانی55 اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مالا
    آف لائن

    مالا ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2013
    پیغامات:
    381
    موصول پسندیدگیاں:
    194
    بہت اچھی تحقیق کی ہے آپ نے

    بتانے کا شکریہ
     
    نعیم، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ سب باتیں میرے لئے نئی ہیں آپ کا بہت بہت شکرئیہ آپ نے میرے علم میں اضافہ کیا
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست شئیرنگ بہت شکریہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. فیصل سادات
    آف لائن

    فیصل سادات ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,721
    موصول پسندیدگیاں:
    165
    ملک کا جھنڈا:
    جزااک اللہ نعیم بھائی۔ اوپر مذکور اکثراشعار واقعی ہمارے علم کے مطابق اقبال کے ہی سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن کہیں پر بھی یہ تذکرہ نہیں ہوتا کہ یہ اقبال کے کون سے شعری مجموعے سے لیے گئے ہیں۔ اسی لیے لوگوں نے اپنی مرضی کے اشعار اقبال سے منسوب کر دیئے ہیں۔
    اس پوسٹ کو شیئر کرنے کا بہت شکریہ۔
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب ،،، یہ صیح ہے کے شاعر اپنے خاص انداز بیان سے پہچانے جاتے ہیں ، اور اس شاعر کی ہلکی سی بھی جھلک عام فہم شخص کو کہیں نظر
    آجائے تو یہ سمجھ لیا جاتا ہے کے یہ شعر اس شاعر کا ہے ،اور اصل شاعر بے چارہ گمنام ہی رہے جاتا ،، جہاں اچھے اشعار ان بڑے نام کے شاعروں کے ساتھ منسوب ہوجاتے ہیں ، وہاں بد قسمتی سے حد سے زیادہ بے تکے شعر بھی ان کے نصیب میں آجاتے ہیں ،، سب سے زیادہ آجکل کے دور میں ان کا نشانہ احمد فراز بنیں ہیں ، فراز کو نوجوانوں کا شاعر کہا جاتا ہے ،، اور ان گلی کے عاشقوں نے ہی ان سے آپنی محبت کا حق اس طرح ادا کیا کے ، اپنے کہے ہے مصرے کے آخر میں فراز کا نام لگا کر بھرپور عقیدت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں ،
     
    نعیم اور اجیہ خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ڈاکٹر محمد وجیہ القمر
    آف لائن

    ڈاکٹر محمد وجیہ القمر ممبر

    شمولیت:
    ‏6 ستمبر 2018
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ سے کرے دور ، تو تعلیم بھی فتنہ
    املاک بھی اولاد بھی جاگیر بھی فتنہ
    ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
    شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ
    - نامعلوم
    ان اشعار کے پہلے دو مصرعے دراصل اس طرح ہیں:
    جوحق سے کرے دور ،وہ تدبیربھی فتنہ
    اولاد بھی، اجداد بھی، جاگیر بھی فتنہ
    ناحق کے لیے اٹھے تو شمشیر بھی فتنہ
    شمشیر ہی کیا نعرہ تکبیر بھی فتنہ
    یہ اشعار سرفراز بزمی فلاحی صاحب کے ہیں جو راجستھان، بھارت کے ضلع سوائے مادھوپور سے تعلق رکھتے ہیں۔ طباعت سے پہلے بکے اشعار وہی ہیں جو پہلے لکھے ہوئے ہیں، لیکن طباعت کے وقت ش۱۹۹۳ میں شاعر بزمی صاحب نے اس میں کچھ ضروری اصلاح کردی تھی۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں